وہ چاند تھا کہ ستارہ تھا ۔ ۔ ۔

اکمل زیدی

محفلین
وہ چاند تھا کہ ستارہ تھا - جو ہمسفر رہا ساتھ دیر تلک
-----------------------------------------------------------------
۔وہ روشی میری نظر میں رہی - جو ساتھ ساتھ میرے سفر میں رہی
-------------------------------------------------------------------
میری سوچ کو جس نےپکارا - ہاں وہ روشن سا ایک استعارہ

:)یہ اوپر کے تین اشعار دیکھ رہے ہیں ہیں جی ہاں ہماری ہی طبع آزمائی ہے جی خاص ما بدولت کی ..اب کہیںگے کے پھر انہیں اصلاح سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں بھیجو تو نا بھئی اپنی شاعری کی دھاک نہیں بٹھانی ورنہ بیچارے @عباداللہ فائق صاحب اور محترمہ @لا الما / لا عالمہ کہاں جائینگی پھر اپنے ابن رضا الف عین صاحب بھی چیں بچیں ہوجائینگے خیر ہم نے سب کو زحمت سے بچا لیا.:cool:
قصہ کچھ یوں ہے ان اشعار کی آمدن ( وہ آمدنی والا نہیں آمد والا ) آج صبح آفس کے لئے نکلا بائیک گھر سے نکالی امی کو گہری نیند سے جگایا صرف یہ کہنے کے لئے کے میں جا رہا ہوں امی نے جلدی سے سر پر دوپٹہ رکھا اور حسب معمول دعا میں مصروف ہوگئیں میں نے بائیک سٹارٹ کی مین روڈ پر آیا تو احساس ہوا ایک روشنی کا ہالا ساتھ ساتھ ہے مرے بائیں ہاتھ کی طرف میری نظر اس پر پڑی میری بائیک کی رفتار سے وہ دوڑ رہا تھا میں نے ہلکی کردی وہ بھی سلو ہوگیا میں نے تیز کردی وہ بھی تیز ہوگیا پھر اردو محفل کی صحبت نے انگڑائی لی زہن میں مندرجہ بالا مذکورہ افراد کے علاوہ اور بھی کہنہ مشق ساتھی یاد آئے اس روشن ہالے نے شاعری کے ذوق کو تحریک دی تو یہ اشعار تشکیل پا گئے . . خیال ہی خیال میں اسے اردو محفل پر پوسٹ کردیا اور مزے کی بات @وارث بھائی عاطف بھائی راحیل بھائی محترمہ نور سعدیہ اور دیگر سے زبردست کی ریٹنگ بھی مل گئی ( مسکرانے کی کیا بات ہے میں نے پہلے ہی کہدیا کے خیال خیال میں;) )
خیر سفر جاری تھی سوچا تھا اس روشنی کی ہمسفری میں دو چار غزلیں تو تشکیل پا جائینگی مگر اچانک میرا بائیک کو موڑنا تھا بس یوں کہیں اپنی شاعری کی آمد والی رو کو توڑنا تھا ہوا کچھ یوں کے جب بائیک کو ٹرن دیا تو دائیں طرف کے شیشے میں دیکھنے کی ضرورت پیش آئی ..مگر ہائیں یہ۔ ۔ ۔ کیا شیشہ مڑا ہوا تھا۔ ۔ صورت حال واضح ہوئ کے سورج کی روشنی اس پر پڑ کر اس روشن ہالے کی صورت میں ساتھ ساتھ تھی ...:LOL:

پھر کیا ہوا ؟:rolleyes:

ہونا کیا تھا ابھی پارکنگ میں کھڑی کر کے آرہا ہوں جب گھر جاؤنگا تو پیچ tight کرلونگا . . .:sneaky:
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
ہائیں یہ کیا؟؟
باقی سب محترم و محترمین ، کوئی بھائی کوئی صاحب اور دوسرے اچھے اچھے القاب ۔۔
ایسے میں آپ پر لازم تھا کہ ہمیں قبلہ عالم ایسے لقب سے سرفراز فرماتے لیکن آپ نے تو ہمیں
بیچارے عباداللہ۔۔۔ کر دیا
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ہائیں یہ کیا؟؟
باقی سب محترم و محترمین ، کوئی بھائی کوئی صاحب اور دوسرے اچھے اچھے القاب ۔۔
ایسے میں آپ پر لازم تھا کہ ہمارے لئے قبلہ عالم ایسے الفاظ استعمال فرماتے لیکن آپ نے تو ہمیں
بیچارے عباداللہ۔۔۔ کر دیا
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟
بھیا آپ ہمارے آدھے بھی نہیں ہیں . . . عمر میں اسی حساب سے کہا .... باقی محترم سینئر شخصیا ت ہیں احترام ملحوظ رکھنا تھا آپ تو ہونہار بچے ہیں ..بس ہم نے بچارے کی جگا بیچارے کردیا ...
 
محمد وارث

لائبریرین
تا دیر جو میرے ساتھ چمکا
وہ چاند تھا یا کوئی ستارہ

وہ ہالہ سا روشنی کا اکمل
تھا ربِّ جلیل نے اُتارا

وہ ایک دُعا تھی میری ماں کی
جس نے مری سوچ کو نکھارا
:)
 
عباد اللہ

محفلین
تا دیر جو میرے ساتھ چمکا
وہ چاند تھا یا کوئی ستارہ

وہ ہالہ سا روشنی کا اکمل
تھا ربِّ جلیل نے اُتارا

وہ ایک دُعا تھی میری ماں کی
جس نے مری سوچ کو نکھارا
:)
اصلاح سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں بھیجو تو نا
بھئی اکمل زیدی انکل اصلاح سے مفر یہاں بھی ممکن نہیں ، دیکھئے تو کیا خوبصورت شعر بنے ہیں واہ واہ
 
اکمل زیدی

محفلین
تا دیر جو میرے ساتھ چمکا
وہ چاند تھا یا کوئی ستارہ

وہ ہالہ سا روشنی کا اکمل
تھا ربِّ جلیل نے اُتارا

وہ ایک دُعا تھی میری ماں کی
جس نے مری سوچ کو نکھارا
:)
واہ ۔ ۔۔ ...کیا مس خام سے کندن بنادیا آپ نے وارث بھائی ۔ ۔ ۔ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ اصلاح نہیں ہے اور میں معذرت خواہ ہوں کہ اگر ان میں کسی کو کچھ وقوعے کی خوشبو آئی ہے، بس زیدی صاحب کے ساتھ برادرانہ تعلقات نے مجبور کر دیا اور خواہ مخواہ میری کوئی رگ پھڑک اٹھی حالانکہ میں نے تو اصلاحِ سخن والے سیکشن میں بھی کبھی لب کشائی کی جرات نہیں کی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نثر پر کسی نے بات نا کی . .. غلطی ہوگئی @نیرنگ بھیا کو تو مدعو کیا ہی نہیں

مذکورہ نثر دلچسپی کا عنصر لیے ہوئے ہے ۔اکمل بھائی کے ساتھ ہالہ دراصل ایک خوبصورت پری صورت کا تھا ۔۔ماں کی دعا نے تخییل کو ہوا دی ۔ شاعر کی رگ ظرافت نے انگڑائی لیے بغیر شعر کہے ڈالے ۔ عمدہ نثر ہے ۔۔محفل کا نشہ ہوگیا ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔مبارک ہو
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ اصلاح نہیں ہے اور میں معذرت خواہ ہوں کہ اگر ان میں کسی کو کچھ وقوعے کی خوشبو آئی ہے، بس زیدی صاحب کے ساتھ برادرانہ تعلقات نے مجبور کر دیا اور خواہ مخواہ میری کوئی رگ پھڑک اٹھی حالانکہ میں نے تو اصلاحِ سخن والے سیکشن میں بھی کبھی لب کشائی کی جرات نہیں کی۔
معذرت یہاں غیر ضروری لگ رہی ہے . . اصلاح آپ پر زیب بھی دیتی ہے اور جس پر ہو اس کی پوسٹ کو زینت دے دیتی ہے . . . اب یہ زیب و زینت میرے حصے میں ..آئی اس کے لئے آپ کا مشکور ہوں . .
 
اکمل زیدی

محفلین
مذکورہ نثر دلچسپی کا عنصر لیے ہوئے ہے ۔اکمل بھائی کے ساتھ ہالہ دراصل ایک خوبصورت پری صورت کا تھا ۔۔ماں کی دعا نے تخییل کو ہوا دی ۔ شاعر کی رگ ظرافت نے انگڑائی لیے بغیر شعر کہے ڈالے ۔ عمدہ نثر ہے ۔۔محفل کا نشہ ہوگیا ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔مبارک ہو
اگر میری اماں یا میری بیگم کی نظر سے گزری نا یہ تحریر تو شامت ہی آجائے گی میری . . اماں کی طرف سے یوں کے انھے صرف یہ لگے گا کے میں کوئی نشہ کرنے لگا ہوں اور بیگم کی طرف سے یوں کے وہ کہینگی . . . آپ تو کہتے ہیں آپ کو آفس میں ٹائم ہی نہیں ملتا . . .:laugh:
 
اکمل زیدی

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی صاحب خیر تو ہے آپ چپکے چپکے صرف ریٹنگ پر اکتفا کر رہے ہیں ... اب ایسی بھی کیا غیریت برتنا . . . بندہ دو چار حرف تو کہہ ہی سکتا ہے ...اب دو حرف مت بھیجنا والا مت سمجھنا . . .
 
محمد تابش صدیقی بھائی صاحب خیر تو ہے آپ چپکے چپکے صرف ریٹنگ پر اکتفا کر رہے ہیں ... اب ایسی بھی کیا غیریت برتنا . . . بندہ دو چار حرف تو کہہ ہی سکتا ہے ...اب دو حرف مت بھیجنا والا مت سمجھنا . . .
صبح صبح ہلکی پھلکی، ہنستی مسکراتی تحریر پڑھ لینا دن بھر کے لئے اچھا شگون ہوتا ہے۔
اس لئے یہ تحریر اور تبصرے پڑھ کر اپنی مسکراہٹوں اور پسندیدگی کا اظہار ریٹنگ کے ذریعے کر رہا ہوں۔ :)
میرے نزدیک ہر وہ تحریر اچھی تحریر ہے جو بوریت اور "تحریر" پر غصہ کے علاوہ کوئی بھی احساس اجاگر کرنے میں کامیاب رہے۔
اس لحاظ سے یہ بہت اچھی تحریر ہے کہ خوشگوار احساس کو بیدار کرتی ہے۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
بائیک چلاتے ہوئے روشنیاں دیکھنا اچھی بات نہیں :) ماں جی کی لی ہوئی دعائیں کام آ گئیں زیدی صاحب ورنہ اِن اشعار کی جگہ یہ گانا آپ کی زبان پر ہو سکتا تھا "یہ کہاں آ گئے ہم یونہی ساتھ ساتھ چلتے" :)
آپ کی شاعری دیکھ کر مجھے کافی حوصلہ ہوا ہے :)
 
آپ کا حوصلہ الفاظ میں اکثر دیکھا جاتا ہے
 
Top