آپ کے خیال میں کس نے موضوع پر بہترین لکھا؟

  • ابوشامل

    Votes: 29 42.6%
  • تعبیر

    Votes: 2 2.9%
  • حجاب

    Votes: 3 4.4%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 20 29.4%
  • طلحہ

    Votes: 0 0.0%
  • عمران حسینی

    Votes: 0 0.0%
  • عندلیب

    Votes: 13 19.1%
  • فہیم

    Votes: 1 1.5%
  • گروجی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    68
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
وارث بھائی پریشان کیوں ہوتے ہیں۔ پاکستانی انتخابات ہیں، عوامی عدم دلچسپی تو ان کا خاصہ ہوتی ہے

ابو شامل بھیا یہ پاکستانی انتخابات کب سے ہو گئے؟ :confused: کہئے تو ہم اپنے ووٹ واپس لے لیں۔ :grin: ویسے آپ نے مضمون بھی صرف پاکستانی تناظر میں ہی لکھا ہے جب کہ آپ کا مشاہدہ کہیں زیادہ وسیع ہوگا اور موضوع وسیع ترین تھا۔ :eek:
 
ابوشامل

محفلین

معذرت حضور کہ ہم آپ کو اور دیگر ہندوستانی ساتھیوں کو تھوڑی دیر کے لیے بھلا بیٹھے :( ووٹ تو آپ بخوشی واپس لے لیں، فائدہ مجھے ہی ہوگا :)
اس مقابلے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اگلی مرتبہ جب بھی مضمون لکھنے کی باری آئی تو ان شاء اللہ آپ کو واضح تبدیلی دکھائی دے گی۔ اِس وقت تو تیر کمان سے نکل چکا ہے۔
 
ابو شامل بھیا آپ میری شکایت کو سنجیدگی سے مت لیجئے گا۔ مین تو مزاق کر رہا تھا کہ اسی بہانے یہ دھاگہ اوپر رہے اور احباب کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی ترغیب ہو۔ باقی آپ نے جو وجوہات بیان کئے تھے موضوع کا احاطہ نامکمل ہونے کے انھیں میں دیکھ چکا ہوں۔ مجھے علم ہے کہ معدودے چند احباب نے میرے تبصروں کا منفی اثر لیا ہے پر خوشی اس بات کی ہے کہ اکثریت کا رویہ اس سے یکسر مختلف اور مثبت ہے۔ اور انھین میں ایک نام آپ کا بھی ہے۔

اللہ آپ کے قلم کو مزید وسعت دے۔ آمین۔
 
حضور آپ سنجیدہ ہو کر بھی کہتے تو ہم سر تسلیم خم کیے دیتے۔
 
زین

لائبریرین
ہمممم
کامیاب نہیں تو کم از کم کمیاب تو ہے ۔
خیر اس میں ""فرشتوں "" کی دخل اندازی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا:)
ویسے میں کوشش کرتا ہوں ۔ تازہ ترین نتائج سے ""آج کی خبر"" میں‌ایک نئے دھاگے کے ذریعے سب کو آگاہ کرتا ہوں۔ پھر شائد ممبران کچھ دلچسپی لیں ۔
 
ابوشامل

محفلین
فورم کی لوح پر "توجہ دلاؤ نوٹس" لگانے کا کافی فائدہ لگتا ہے۔ مزید کچھ اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
فورم کی لوح پر "توجہ دلاؤ نوٹس" لگانے کا کافی فائدہ لگتا ہے۔ مزید کچھ اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

اور میں نے اپنے حق رائے دہی کو آپ کے حق میں استعمال کیا ہے اور حق بہ حقدار رسید کی مصداق
یوں بار امانت سے سبک دوش ہوئے ہم
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے بھی اپنا ووٹ دے دیا ہے

اچھا اس کے بعد والہ مقابلہ مجھے بھی بتائے گا میں بھی اس میں حصہ لوں گا انشاءاللہ
 
arifkarim

معطل
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ابو شامل اور سارا خان دونوں کو اول قرار دے دیا جائے؟مضمون دونوں کا اچھا تھا اور ووٹ بھی دونوں کو اب تک برابر ہی ملے ہیں۔ اب زبردستی کسی ایک کو بیک آؤٹ کرنا، ایک کیساتھ نا انصافی ہوگی!
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ پاکستان اور ابو شامل کے مضامین واقعی قابل تعریف ہیں۔ ابو شامل چونکہ خود صحافی ہیں اس لئے ان کا مضمون اس معیار سے شاید کچھ ہٹ کر ہے جس کی مجھے توقع تھی ۔ البتہ سارہ پاکستان نے بہت اچھا لکھا

دیگر اراکین نے بھی اپنی پوری کوشش کی تاہم میرے نزدیک انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے

یہ میری ذاتی رائے ہے بطور ایک عام رکن کے۔ اسے بطور منتظم اعلٰی نہ سمجھا جائے۔ آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں
 
زین

لائبریرین
جلدی جلدی سے تمام خواتین حضرات ووٹ ڈالیں ۔
سارہ پاکستان اور ابوشامل بھائی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے ۔
 
یہ دھاگہ ابھی ابھی میری نظر سے گزرا اور میں حق دوستی ادا کرتے ہوئے ابو شامل کو ووٹ ڈالنے ہی والا تھا کہ چند پوسٹس پڑھ کر خبر ہوئی کہ تمام مضامین کا پڑھنا ووٹ ڈالنے کے لیے لازم ہے اس لیے تمام مضامین پڑھنے کی ہمت جمع کرنے تک ووٹ ڈالنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے
 
سارہ پاکستان اور ابو شامل کے مضامین واقعی قابل تعریف ہیں۔ ابو شامل چونکہ خود صحافی ہیں اس لئے ان کا مضمون اس معیار سے شاید کچھ ہٹ کر ہے جس کی مجھے توقع تھی ۔ البتہ سارہ پاکستان نے بہت اچھا لکھا

دیگر اراکین نے بھی اپنی پوری کوشش کی تاہم میرے نزدیک انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے

یہ میری ذاتی رائے ہے بطور ایک عام رکن کے۔ اسے بطور منتظم اعلٰی نہ سمجھا جائے۔ آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں
حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ:hatoff:
 
Top