آپ کے خیال میں کس نے موضوع پر بہترین لکھا؟

  • ابوشامل

    Votes: 29 42.6%
  • تعبیر

    Votes: 2 2.9%
  • حجاب

    Votes: 3 4.4%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 20 29.4%
  • طلحہ

    Votes: 0 0.0%
  • عمران حسینی

    Votes: 0 0.0%
  • عندلیب

    Votes: 13 19.1%
  • فہیم

    Votes: 1 1.5%
  • گروجی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    68
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

مغزل

محفلین
السلام علیکم خواتین و حضرات،

محفل پر 19 تاریخ سے ایک تحریری مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ اور 30 نومبر تک آپ کو لکھنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ہمارا پہلا موضوع تھا : میڈیا کے نوجوان پر کیا منفی اثرات پڑ رہے ہیں؟ اور ایسی صورتِ حال میں ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ ہمارے نو ساتھیوں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔ جن میں ابو شامل، تعبیر، حجاب، سارہ پاکستان، طلحہ،عمران حسینی، عندلیب، فہیم اور گروجی شامل ہیں۔ تمام مضامین آپ اس لنک پر جا کر پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر رکن کے مضامین کے روابط:
ابو شامل : ذرائع ابلاغ کا کردار اور منفی اثرات
تعبیر: میڈیا کے منفی اثرات
حجاب: میڈیا کے منفی اثرات
سارہ پاکستان: میڈیا
طلحہ: میڈیا کے منفی اثرات
عمران حسینی: میری پیدائش اور میڈیا کے منفی اثرات
عندلیب: میڈیا کے منفی اثرات اور ہماری ذمہ داریاں
فہیم: میڈیا کے منفی اثرات
گروجی: میڈیا کے منفی اثرات

اب چونکہ یہ ایک مقابلہ ہے، تو ہم سب کو مل کر بہترین مضمون کا انتخاب کرنا ہے۔ تھریڈ میں پول شامل کیا گیا ہے، آپ سب کو بہترین مضمون کے لیے ووٹ دینا ہے۔
لیکن۔۔۔۔ ووٹ دینے سے پہلے یہ یقین کر لیں کہ آپ نے تمام مضامین کو پڑھا تو ہے نا؟ برائے مہربانی مضامین کا مطالعہ کئے بغیر ووٹ نہ دیں ورنہ کسی مستحق کا حق مارا جائے گا۔ اور ووٹ دیتے وقت یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آیا لکھاری نے موضوع کے مطابق لکھا ہے۔ یعنی "میڈیا کے نوجوانوں پر منفی اثرات اور ایسی صورتِ حال میں ہماری ذمہ داری کیا بنتی ہے؟
اور عام رائے شماری کے ساتھ ساتھ پینل بھی بہترین مضمون کا انتخاب کرے گا۔ عام رائے شماری کے نتیجے اور پینل کے نتیجے کو دیکھ کر ہی حتمٰی فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ کو ووٹ دینے کے لیے تقریباً تین ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے۔ رائے شماری کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے۔

بہت شکریہ ماورا جی۔
میں نے سبھی احباب کے مراسلے بغور پڑھے
اور ایک ناقد و منصف اور نثر نگار کی حیثیت سے
ایک بہترین مراسلہ نگار کا انتخاب کیا ہے ۔ یعنی سارہ پاکستان ۔
مجھے ایک بات کی کمی نظر آئی کہ کم از کم ہمیں پہلی اور دوسری حیثیت کے
مراسلہ نگاروں کو چننے کا موقع دیا جاتا۔ بہر کیف یہ بھی غنیمت ہے ۔
بہت شکریہ اور اول حقدار کو میری جناب سے پیشگی مبارکباد کہ خاصی
عرق ریزی کے بعد ایک مفصل مراسلہ (مضمون ) لکھا گیا۔
ماسوائے چند ایک دوستوں کہ کئ احبا ب نفسِ مضمون سے ہٹ گئے
میری ان سے معذرت قبول کیجئے وگرنہ ان کی نثر بھی کسی سے کم نہ تھی۔
والسلام
م۔م۔مغل
 
سلام مسنون!

وہ احباب جنھیں ووٹنگ میکانزم سے کسی قدر اختلاف ہے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ہم نے انتخابات کے کم از کم 4 طریقوں‌ پر بحث کی کہ ان میں سے کون سا امپلیمینٹ کیا جائے۔

برادرم طالوت کا اشارہ جس طرز کے انتخابات کا ہے اس کا میں بھی حامی ہوں پر موجودہ وسائل اس طریقے کو کما حقہ امپلیمینٹ کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔ اس لئے ہمیں سمجھوتہ کرنا پڑا۔ اور اس کا حل یہ نکالا کہ رائے عامہ کو جزوی طور پر پینل کی رائے کے ساتھ شامل کرکے فیصلہ کیا جائے۔ گو کہ رائے عامہ کو فیصلے میں قدرے چھوٹا جزو دیا گیا ہے پر اس کی وجہ بھی ہے۔ کیوں کہ اکثر احباب مظامیں پڑھنے کے بجائے کسی کو ذاتی لگاؤ کے چلتے ووٹ دے سکتے ہیں۔ اور بڑی تعداد ایسا ہی کرتی ہے۔ جبکہ پینل کے افراد نا صرف سارے مضامین پڑھتے ہیں بلکہ ججنگ کرائٹیریا کے تحت اس کی چھان بین بھی کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے سے ڈسکس بھی کرتے ہیں۔

واللہ میرے پاس وقت کی قلت ہے ورنہ میں رینک ایگریگیشن میکینزم پر انتخابات کرانے کے لئے کوڈنگ کرنے کا ارادہ کر رہا تھا۔ جس مین ہر شخص ہر مضمون کو ایک ترتیب میں لگا سکتا ہے۔ اور بعد میں مجموعی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل شدہ ترتیب سامنے آجاتی ہے۔

ویسے ہمیں امید ہے کہ احباب کو اس ہائبرڈ طرز انتخاب سے کوئی اختلاف نہ ہوگا۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس میں خامیاں ہیں تو اس کا ذکر یہاں ضرور کریں تاکہ آئندہ اس نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

والسلام
 
ابھی میں نے سارے مضامین نہیں پڑھے لیکن ایک مشورہ دوں گا کہ ان مضامین کو پروف ریڈنگ کے بعد "ذرائع ابلاغ اور ان کے منفی اثرات پر نو رسالے" نام سے ای بک کی صورت میں لائبریری میں شامل کیا جائے۔ اس طرح ایسے سلسلون کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی لائبریری کا ذخیرہ بھی بہتر ہو سکے گا۔

یہ صرف صلاح ہے اس سے اتفاق یا اختلاف کرنے کا مکمل حق ہر کسی کو حاصل ہے۔
 
گرو جی

محفلین
جتنی شکریے کے پیغامات نظر آئے تھے اتنے ووٹ نہیں‌آئے "ہاہاہاہاہاہا"
خیر کوئی مسئلہ نہیں ہے
 
بھئ شکریہ تو اس بات کے لئے بھی ہوتا ہے کہ مین نے یہ پیغام پڑھ لیا۔ اور ووت کرنے میں ابھی وقت بھی زیادہ ہے اور ہر شخص کسی ایک کو ہی ووت دے سکتا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
گرو جی میں نے ابھی ووٹ نہیں دیا ہے کہیں تو میرا ووٹ آپ کے لئے حاضر ہے ۔۔۔۔۔;)

میں ایسا ہرگز نہیں چاہوں‌گا حضرت اور ویسے بھی علامہ اقبال کے اس شعر کا تو میں شیدائی ہوں
ہمت ہے تو پیدا کر عرشِ بریں اپنا
مانگی ہوئی جنت سے دوزغ کا عذاب اچھا

بہت بہت شکریہ آپ کی ذرہ افزائی کا
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایسا ہرگز نہیں چاہوں‌گا حضرت اور ویسے بھی علامہ اقبال کے اس شعر کا تو میں شیدائی ہوں
ہمت ہے تو پیدا کر عرشِ بریں اپنا
مانگی ہوئی جنت سے دوزغ کا عذاب اچھا

بہت بہت شکریہ آپ کی ذرہ افزائی کا
ذرہ نوازی۔۔
 
بہت شکریہ ماورا جی۔
میں نے سبھی احباب کے مراسلے بغور پڑھے
اور ایک ناقد و منصف اور نثر نگار کی حیثیت سے
ایک بہترین مراسلہ نگار کا انتخاب کیا ہے ۔ یعنی سارہ پاکستان ۔
مجھے ایک بات کی کمی نظر آئی کہ کم از کم ہمیں پہلی اور دوسری حیثیت کے
مراسلہ نگاروں کو چننے کا موقع دیا جاتا۔ بہر کیف یہ بھی غنیمت ہے ۔
بہت شکریہ اور اول حقدار کو میری جناب سے پیشگی مبارکباد کہ خاصی
عرق ریزی کے بعد ایک مفصل مراسلہ (مضمون ) لکھا گیا۔
ماسوائے چند ایک دوستوں کہ کئ احبا ب نفسِ مضمون سے ہٹ گئے
میری ان سے معذرت قبول کیجئے وگرنہ ان کی نثر بھی کسی سے کم نہ تھی۔
والسلام
م۔م۔مغل
بہت شکریہ آپ کی رائے میرے لیے باعث افتخآر ہے۔:hatoff:
 
ماوراء

محفلین
شکریہ ساجد !
ووٹنگ تو خفیہ ہی ہونی چاہیے ۔۔ اور پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر کے لیے ووٹنگ بھی ہونا چاہیے ۔۔
وسلام

طالوت، آپ اس وقت ٹن ہے۔۔ اس لیے آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔ :p

ووٹ ایک کو ہی دینا ہے۔ آخر میں دیکھیں گے کہ سب سے زیادہ ووٹ کس کو ملے ہیں، اور اس سے کم کس کو ملے ہیں۔ تو اس طرح تین مضامین کا انتخاب ہو جائے گا۔
 
ماوراء

محفلین
ویسے مجھے اپنے اوپر بہت جبر کرنا پڑا ہے تمام "مضامین" پڑھنے کیلیئے، اگر ماوراء نے ہدایت نہ کی ہوتی کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تمام مضامین پڑھ لیں، تو کبھی نہ پڑتا :)

او اچھا۔۔ میں سمجھی یہاں میں ہی سست ہوں۔:grin:
میں ابھی مضامین پڑھنے کے لیے ہمت جمع کر رہی ہوں۔ :D
 
طالوت

محفلین
ابھی میں نے سارے مضامین نہیں پڑھے لیکن ایک مشورہ دوں گا کہ ان مضامین کو پروف ریڈنگ کے بعد "ذرائع ابلاغ اور ان کے منفی اثرات پر نو رسالے" نام سے ای بک کی صورت میں لائبریری میں شامل کیا جائے۔ اس طرح ایسے سلسلون کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی لائبریری کا ذخیرہ بھی بہتر ہو سکے گا۔
یہ صرف صلاح ہے اس سے اتفاق یا اختلاف کرنے کا مکمل حق ہر کسی کو حاصل ہے۔
یہ اچھا رہے گا مگر برقی کتاب میں مضامین صرف اچھے اور موزوں مضامین کو ہی شامل کیجیے گا ۔۔ ذاتی پسند نا پسند کی بات بجا ہے اور اسی خدشے کے پیشِ نظر میں نے دوسرے اور تیسرے درجے کے مضمون کے لیے بھی ووٹنگ (چاہے طریقہ کار کوئی بھی ہو) کی گزارش کی تھی ۔۔
طالوت، آپ اس وقت ٹن ہے۔۔ اس لیے آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔ :p
ووٹ ایک کو ہی دینا ہے۔ آخر میں دیکھیں گے کہ سب سے زیادہ ووٹ کس کو ملے ہیں، اور اس سے کم کس کو ملے ہیں۔ تو اس طرح تین مضامین کا انتخاب ہو جائے گا۔
یہ معاملہ تو رفع دفع ہو چکا خاصی سبک رفتار ہیں آپ :|
وسلام
 
زیک

مسافر
گو کہ رائے عامہ کو فیصلے میں قدرے چھوٹا جزو دیا گیا ہے پر اس کی وجہ بھی ہے۔ کیوں کہ اکثر احباب مظامیں پڑھنے کے بجائے کسی کو ذاتی لگاؤ کے چلتے ووٹ دے سکتے ہیں۔ اور بڑی تعداد ایسا ہی کرتی ہے۔

یہی کام پینل کے ارکان بھی کر سکتے ہیں کہ ذاتی لگاؤ اور بغیر پڑھے ووٹ دیں۔ کیا پینل کے ارکان کا امتحان لیا جائے گا کہ انہوں نے مضمون پڑھا ہے یا نہیں؟ :p
 
یہی کام پینل کے ارکان بھی کر سکتے ہیں کہ ذاتی لگاؤ اور بغیر پڑھے ووٹ دیں۔ کیا پینل کے ارکان کا امتحان لیا جائے گا کہ انہوں نے مضمون پڑھا ہے یا نہیں؟ :p

بالکل درست۔ :):)

پر پینل کا انتخاب ہوتا ہے جب کہ عوام کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔ اب اگر وہ ایسا کرتے ہین تو پینل کے انتخاب میں مسئلہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ یا صلاح باہمی میں بات سامنے آ‌سکتی ہے۔ اور ایسا بھی نہ ہو تو کہا جائے گا کہ کونئیں میں ہی بھنگ پڑی ہے۔ :):)

کیا آپ جانتے ہیں کہ عدالت علییٰ کے جج کے فیصلے کی جانچ کون کرتا ہے؟ اگر وہ کوئی فیصلہ یوں ہی کر دے تو!
 
Top