تعارف وجی

وجی

لائبریرین
اسلا م علیکم
وجی نک نام ہے
طالب علم ہوں
کراچی سے تعلق ہے

اہک بات کہنا چاہتا ہوں کہ Roman اردو میں لیکھنے کی عادت ہے اس لیے مشکل ہورہی ہے
لیکن یہ فورم اچھا لگا اور اس سے اچھی بات کھ اردو میں ہے
 

بلال

محفلین
وجی صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔ رہی بات رومن اردو کی تو جناب آپ یہاں باقاعدہ سے آتے رہیں پھر یہ کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

وجی

لائبریرین
خوش آمید کے لیے شکریہ
اور باقاعدہ سے آتے رہنے کا تو بھائی فورم کافی اچھا ہے اس لیے آنا تو پڑے گا

آپ کے signature میں کافی اچھا شعر ہے
 

بلال

محفلین
خوش آمید کے لیے شکریہ
اور باقاعدہ سے آتے رہنے کا تو بھائی فورم کافی اچھا ہے اس لیے آنا تو پڑے گا

آپ کے signature میں کافی اچھا شعر ہے

اردو محفل واقعی بہت اچھا ہے۔۔۔ پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
ویسے آپ اپنے مزید تعارف کروائیں تو بہتر ہو گا۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ اپنی پسند نا پسند اور محفل کا آپ کو کیسے پتہ چلا۔۔۔
 

دوست

محفلین
جی آیاں‌ نوں۔
آپ کی رومن کی عادت ہم اس تعارف میں ہی چھڑوا دیں‌ گے۔ بس ذرا سی پریکٹس کی‌ ضرورت ہے۔ ذرا یہ تو بتائیے کس چیز کے طالب علم ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید وجی
اس میں شک نہیں کہ یہ بہت اچھی محفل ہے۔ اور آپ کا وقت یقیناً یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
آپ سب کا شکریہ
میں software eng کر رہا ہوں اور اس فورم کا پتا urdupages.com سے چلا اور اس کا پتا islamicboard.com سے پتا چلا جس پر میں تقرہیبا ڈھا ئی سال ہو گئں ہیں
ایک پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے کرکٹ کا تو شوق ہے ہی اس کے علاوہ اور کھیل بھی شوق سے دیکھتا ہوں‌
اسلامی معلومات اور کتابوں میں دلچسپی ہے
میرے خیال میں اتنا کا فی ہے
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید وجی۔۔۔۔ آپ کا اصل نام بھی تو کچھ ہوگا۔ یہاں اکثر احباب کافی ٹرانسپیرینٹ ہیں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ سافٹویر انجینرنگ کررہے ہیں اور ایک عرصے سے آنلائن آتے ہیں تو آپ بلاگنگ کیوں‌ نہیں‌ کرتے ساتھ؟ اردو میں‌ اگر لکھیں گے تو ٹیکنالوجی پر اچھا لکھ سکیں گے اور میرے جیسوں‌ کا بھلا ہوجائے گا۔
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
وجی ؂ کا مطلب عربی لحاظ سے "شکل" کے ہیں اور اکذر لوگ اردو میں اس کا مطلب "خوبصورت شکل" کو مانتے ہیں
مجھے بلاگنگ بلکل اچھی نہیں لگتی
یہ نام کافی ہے
اور آپ سب کا شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم
وجی ؂ کا مطلب عربی لحاظ سے "شکل" کے ہیں اور اکذر لوگ اردو میں اس کا مطلب "خوبصورت شکل" کو مانتے ہیں
مجھے بلاگنگ بلکل اچھی نہیں لگتی
یہ نام کافی ہے
اور آپ سب کا شکریہ
پھر تو اسکی صحیح املا وجیہ ہے "وجی" نہیں -
 
Top