وارثِ سیدؐ الانام حسینؑ ----- ذہین شاہ تاجی

مغزل

محفلین

وارثِ سیدؐ الانام حسینؑ
تم پہ اللہ کا سلام حسینؑ

سب جوانانِ خلد کےسرورؑ
ہیں امامِ حسنؑ ، امام حسینؑ

کوثر و سلسبیل کےمختار
تشنہ لب اور تشنہ کام حسینؑ

جس کو پیغامِ آخری کہئے
ہیں وہ اللہ کا پیام حسینؑ

راکب دوشِ صاحبِؐ معراج
اللہ اللہ ترا مقام حسینؑ

قدرتِ انتقام تھی پھر بھی
نہ لیا تو نےانتقام حسینؑ

روح کی تازگی ہےتیری یاد
دل کی تسکین تیرا نام حسینؑ

تیرا بندہ ذہینؔ تاجی ہے
تاجور ہیں ترےغلام ،حسینؑ


ذہینؔ شاہ تاجی​
 

شاہ حسین

محفلین
قدرتِ انتقام تھی پھر بھی
نہ لیا تو نےانتقام حسینؑ

روح کی تازگی ہےتیری یاد
دل کی تسکین تیرا نام حسینؑ

بہت خوُب جناب
جزاک اللہ
 
Top