نواز لیگ نے لاہور سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

زرقا مفتی

محفلین
302695_56122283.jpg

http://e.dunya.com.pk/news/2013/April/2013-04-20/ISL/detail_img/302695_56122283.jpg
 
اچھاہے
انجم عقیل کوووٹ نہیں دینا چاہے
مگر زیادہ قصور تو ان بیورو کریٹس کا بھی ہے
پوری قوم کرپٹ ہوئی پڑی ہے۔
 
پاگل پن۔۔۔ ۔"ایک ہی کام کو بار بار دہرانا، اور ہر مرتبہ کوئی نیا نتیجہ برآمد ہونے کی امید رکھنا"۔۔۔ آئن سٹائن

ائن اسٹائن یا جس نے بھی کہا درست کہا
کم ازکم دنیا کے بارے میں درست ہے
ہر بار اسٹیبلشمنٹ کے ہرکاروں کو خوش امدید کہتی ہے یہ قوم کہ نجات دھندہ بنیں گے پر ہر بار نتیجہ وہی۔

اس بار قوم مل کی ان ایجنٹز یعنی قصوری، قریشی، مزاری، ہاشمی کی ٹیم کو ہرادیں اور روشن پاکستان تشکیل دیں گے انشاللہ
 
سیکولرز کہاں کہاں اور کس حد تک اپنے سیکولر بھائی کادفاع کرتے ہیں کہ شرم اتی ہے۔

اس کالم نگار کو کوئی یہ بھی تو بتائے کہ ایازمیر اخیروقت تک ٹکٹ کا انتظارکرتا رہا مگرانگور کھٹے نکلے۔
یہ تو ن کا احسان تھا کہ اس جیسےشخص کو برداشت کررہی تھی مگر کب تک؟

دانش اسکول اور بس سروس اور اس کی محدودیت پر اعتراض بجا مگر یہ ممکن نہیں کہ ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہوں اور سب درست کردیا جائے۔ وفاق میں ائے بغیر یہ کام ممکن نہیں ہے۔

پانی کی کمی کا رونا رونے سے پہلے یہ تو دیکھ لے کالم نگار کہ یہ پانی دریائے سندھ میں موجود ہے جو کے پی کے سے گزرتا ہے۔ نہ کے پی کے نہ سندھ اتنا اعتبار کرتا ہے کہ کالاباغ ڈیم بنانے دے۔ نہ پنجاب میں پانی ائے گا۔ پنجاب کا پانی کا مسئلہ صرف کالاباغ ڈیم سے حاصل ہوگا۔ اس وقت کا انتظارکرنا چاہیے جب وفاق میں اور سب صوبوں میں ن کی حکومت ہوگی۔ سندھ میں بڑے پیمانے پر ڈی سالینیشن پلانٹز لگے ہوئے ہونگے اور پانی کی کوئی کمی سندھ میں نہیں ہوگی۔ اگر سندھ اور کے پی کے راضی ہوگئے تو پنجاب میں پانی ہی پانی۔ یہ کمی ن کی وجہ سے تونہیں ہے۔ کالم نگار کا اعتراض صرف برائے اعتراض ہے

بینک کے معاملات بینک جانے۔ یہ کالم نگار کے پیٹ میں درد پتہ نہیں کیوں ہورہاہے

مبارک باد ایازمیر کو بہرحال ملنی چاہیے کہ پہنچا وہاں پہ جہاں کا خمیر تھا
 
موصوف کے بیانات قابل اعتبار نہیں لگتے
ایک وقت ہوتا ہے جب انسان کو ارام کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش تسلیم کرنے کا مشورہ اچھا تھا؟ کیا بنگالیوں کو سمندر میں ڈالنا تھا۔ نہ اپ انھیں انسان تسلیم کرتے تھے نہ پاکستانی۔ یہ کیا مشورہ تھا۔
 
خبر سے دوباہ رجوع کیجیے مشورہ بنگلہ دیش کو تسلیم نہ کرنے کا تھا۔ ایس ایم ظفر ہمارے ملک کے قابلِ احترام قانون دانوں میں شمار ہوتے ہیں مگر آپ کے لئے قابلِ احترام نہیں مقامِ افسوس
 
خبر سے دوباہ رجوع کیجیے مشورہ بنگلہ دیش کو تسلیم نہ کرنے کا تھا۔ ایس ایم ظفر ہمارے ملک کے قابلِ احترام قانون دانوں میں شمار ہوتے ہیں مگر آپ کے لئے قابلِ احترام نہیں مقامِ افسوس

جی میرا مدعا یہی تھا۔ وہاں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی۔

بنگلہ دیش تسلیم کرنے کا مشورہ مناسب نہ تھا۔ اگر بنگلہ دیش کو تسلیم نہیں کرنا تھا تو ایوب کے ون یونٹ اور یحییٰ اور بھٹو کے بنگالیوں کو اقتدار نہ دینے کی مخالفت پہلے بنتی ہے۔ اتنے قتل کے بعد بنگلہ دیش نہ بننے کا مشورہ صائب نہیں۔

قابل احترام سب ہیں۔ مگر جو چیز اپ اس اقتباس سے اخذ کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہ البتہ قابل احترام نہیں ہے۔ کچھ کا کچھ مطلب نکالنا۔
 
آپ بار بار ایک ہی غلطی کیوں دہراتے ہیں
 
آپ بار بار ایک ہی غلطی کیوں دہراتے ہیں

بار بار ایک ہی غلطی دھرانا بھی بہتر ہوتا ہے بجائے اس کے کہ ہر بار ایک نئی غلطی کی جائے

اپ میرا مطلب سمجھ ہی گئی ہیں نا۔ بیٹی الفاظ پکڑنے کے بجائے مطلب سمجھیں۔ یہی نئی نسل کی غلطی ہے کہ ظاہر پرست ہے
 
آپ کی طبیعت میں جلد بازی بہت ہے تھوڑا ٹھہراؤ سود مند رہے گا
 
Top