ناطقہ ------------ عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

مغزل

محفلین
گزشتہ رات ممتاز اسٹوڈیو میں ” شہید بینظیر“ کے حوالے سے ایک مشاعرہ ریکارڈ کیا گیا،
جبکہ ہمیں بہاریہ مشاعرے کا کہہ کر دعوت دی گئی ، وہا ں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ جناب ” بی بی “
کی مدح خوانی کرنی ہے۔۔ پہلے تو میں نے اپنا نام اس فہرست سے حذف کروادیا کہ جناب
میرے پاس ایسا کوئی کلام نہیں ، مگر جب بات عزت کی آگئی تو ۔۔ ہم نے انگارے چباتے ہوئے
یہ نظم لکھی۔۔۔ مجھے نہیں معلوم میری یہ حرکت ٹھیک تھی یا غلط ۔۔۔۔ اور یہ کہ نظم ہے بھی یا نہیں
فیصلہ آپ کیجئے ۔۔ آپ کی آراءمیرے لیے حوصلے اور رہنمائی کاسبب ہے ۔
والسلام

ناطقہ
عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

بھوک غربت ہو چار جانب جب
وحشتیں ناچتی ہوں گلیوں میں
اور عفریت نفرتوں کے یہاں
خونِ ناحق سے سرخ رو ہوجائیں
ایسے میں حکم ِ شاہ ہوجائے
شاہ کی شان میں قصیدہ لکھو
اور لکھو کہ چین ہے ہرسو
آدمی ، آدمی سے خوش ہے بہت
یہ بھی لکھو کہ رہنماؤں میں
ملک و ملت کا درد ہے ، غم ہے
یہ بھی لکھو کہ بے نظیر کے جز
”کوئی بھی رہنما نہیں بے شک “
میں نے ایسا سبق پڑھا ہی نہ تھا
کوئی بتلائے کیسے لکھتا میں ؟
کیسے لکھتا کہ ہے کوئی امید
کیسے لکھتا کہ ، دم غنیمت ہے
جھوٹ کو سچ کہوں نہیں ممکن
بے یقینی کو کیوں یقین لکھوں
بدگمانی کو کیوں کروں معمول
میں کہ شاعر ہوں ناطقہ ہوں میں
کیسے ممکن ہے قصہ خوانی کروں
شاہ کا مدح خواں نہیں ہوں میں
لاکھ چاہا مگر نہ سوجھا کچھ
دفعتاً ہوگیا جھماکا سا
میں نے کاغذ پہ لکھ دیا محمود
”حق“ یہی ہے کہ ” بے نظیر “ تھی وہ !


م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
شکریہ شامل کے ابا جان ۔۔ مگر رائے ؟؟
مشاعرہ ، اے آر وائے ، جیو ، پی ٹی وی اور دیگر چینل پر آن ائر ہوگا
محترمہ سسی پلیجو ادب و ثقافت کی وزیر کی اس نظم کی محر ک ہیں۔
آپ ملاحظہ کیجئے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ شامل کے ابا جان ۔۔ مگر رائے ؟؟
مشاعرہ ، اے آر وائے ، جیو ، پی ٹی وی اور دیگر چینل پر آن ائر ہوگا
محترمہ سسی پلیجو ادب و ثقافت کی وزیر کی اس نظم کی محر ک ہیں۔
آپ ملاحظہ کیجئے گا۔
زبان گنگ کر دی ہے آپ نے :)
بہت خوب۔ آپ نے کلمۂ حق کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔
 

مغزل

محفلین
آپ نے بہت اچھا کیا یہ نظم لکھ کر مغل صاحب، بہت خوب!

بہت بہت شکریہ وارث بھائی ۔۔
میں ذہن میں ایک سطر جانے کب سے تھی کہ
"" شاعری روح کا خلجان ہے ""
سو خرافات کو ذہن سے قرطاس پر منتقل کردیا ۔
آپ سے گزارش ہے کہ نظم کی ہیت ، معائب اور محاسن (اگر ہوں تو )پر
گفتگو کیجئے تاکہ میرے ذہن میں سوالات کا خناس اپنی قبر میں جا سوئے ۔
اب چونکہ وہاں کوئی ایسا ہمدم بھی نہ تھا کہ مشورہ ہی کرلیتا ۔
جیسے تیسے پڑھ تو دی ۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔ مطمعن نہیں ہوں میں۔
آپ سے تنقید کی امید تھی مگرتکلفاتی مراسلے سے مرنے کو ہے ۔
امید ہے ۔۔ کرم کیجئے گا اور اسے مرنے سے بچائیے گا۔
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
مغل بھیا!

نظم بہت خوب ہے اور جواب بھی بہت اعلٰی اُن لوگوں کے لئے جو ادیبوں / شاعروں کو اپنی بات کہنے سے روکتے ہیں اور "اپنی" بات کہلوانا چاہتے ہیں۔

کمرشل لوگوں کے لئے تو ایسے مواقع بہت ہی نادر ہوتے ہیں لیکن شاعری میں جب تک جذبِ دُروں شامل نہ ہو وہ دل میں گھر نہیں کرتی اور جو شاعری دلوں میں گھر نہ کر پائے اُسے شاعری کہلانے کا بھی کیا حق ‌ہے؟

ہمیشہ خوش رہیے۔
 

مغزل

محفلین
مغل بھیا!
نظم بہت خوب ہے اور جواب بھی بہت اعلٰی اُن لوگوں کے لئے جو ادیبوں / شاعروں کو اپنی بات کہنے سے روکتے ہیں اور "اپنی" بات کہلوانا چاہتے ہیں۔
کمرشل لوگوں کے لئے تو ایسے مواقع بہت ہی نادر ہوتے ہیں لیکن شاعری میں جب تک جذبِ دُروں شامل نہ ہو وہ دل میں گھر نہیں کرتی اور جو شاعری دلوں
میں گھر نہ کر پائے اُسے شاعری کہلانے کا بھی کوئی کیا حق ‌ہے؟

ہمیشہ خوش رہیے۔

احمد بھیا سلامت رہو ۔
یہ تم ایسے دوستوں کی مہربانی ہے کہ مجھے کچھ لکھنے کی تحریک مل جاتی ہے۔
وگرنہ من آنم کہ من دانم ۔۔ وارث بھائ شاید مصروف ہیں۔ تم ایک بار
دیکھ لو بحر ، ردھم کا معاملہ اور سطروں میں ربط۔۔ کہ مجھے اطمینان نہیں۔
حوصلہ افزائی کیلئے ممنو ن ہوں۔
والسلام
 

گرو جی

محفلین
مغل بھائی کیا بات ہے آپ کی
باقی میری سمجھ سے باہر ہے کیا کروں مادہ پرست انساں ہوں لطیف جذبات سے عاری
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھیا سلامت رہو ۔
یہ تم ایسے دوستوں کی مہربانی ہے کہ مجھے کچھ لکھنے کی تحریک مل جاتی ہے۔
وگرنہ من آنم کہ من دانم ۔۔ وارث بھائ شاید مصروف ہیں۔ تم ایک بار
دیکھ لو بحر ، ردھم کا معاملہ اور سطروں میں ربط۔۔ کہ مجھے اطمینان نہیں۔
حوصلہ افزائی کیلئے ممنو ن ہوں۔
والسلام

بھائی آپ ہمیں کیوں شرمندہ کرتے ہیں ہم تو خود اٹکل پر چلنے والے لوگ ہیں۔ اور یوں بھی آپ کی نظم میں وارث بھائی کی پسندیدہ بحر کی تکرار ہے وہی بتائیں گے اس کے بارے میں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مغل بھائی کیا بات ہے آپ کی
باقی میری سمجھ سے باہر ہے کیا کروں مادہ پرست انساں ہوں لطیف جذبات سے عاری

ارے گروجی ہم تو آپ سے بھی زیادہ کثیف ہیں۔ ہمیں تو آپ ہی سمجھائیں کہ یہاں "مادہ پرستی" میں "مادہ" سے کیا مراد ہے۔ :grin:






(دل شرارت سے باز نہیں آرہا آپ اچھے بھائی ہیں اُمید ہے خفا نہیں ہوں گے۔ )
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی کیا بات ہے آپ کی
باقی میری سمجھ سے باہر ہے کیا کروں مادہ پرست انساں ہوں لطیف جذبات سے عاری

بہت شکریہ عدنان بھائی ۔
مادہ پرستی خوب کہا ۔ واہ۔
ویسے گرو تو روحانیت کا علمبردار ہوتا ہے
یہ مادیت کا گرو پہلی بار ہی سنا ہے۔
سدا سلامت رہیں۔
 

مغزل

محفلین
بھائی آپ ہمیں کیوں شرمندہ کرتے ہیں ہم تو خود اٹکل پر چلنے والے لوگ ہیں۔
اور یوں بھی آپ کی نظم میں وارث بھائی کی پسندیدہ بحر کی تکرار ہے وہی بتائیں گے اس کے بارے میں۔

لو جی میں کیوں شرمندہ کرنے لگا ۔ میں تو اپنی کم علمی و کج بصیرتی کی اصلاح چاہ رہا تھا۔
اور آپ ہو کہ تکلفات کے جام لنڈھائے جارہے ہو ۔۔
اب وارث بھائی تو کرم فرمائیں گے نہیں۔ سوچتا ہوں الف عین اور فرخ صاحب
ہی کرم فرمادیں تو کچھ بات بن جائے۔
والسلام
 

گرو جی

محفلین
ارے گروجی ہم تو آپ سے بھی زیادہ کثیف ہیں۔ ہمیں تو آپ ہی سمجھائیں کہ یہاں "مادہ پرستی" میں "مادہ" سے کیا مراد ہے۔ :grin:






(دل شرارت سے باز نہیں آرہا آپ اچھے بھائی ہیں اُمید ہے خفا نہیں ہوں گے۔ )


بھائی یہ وہ والی مادہ نہیں جس کی چکر میں باوا ئے آدم دنیا پزیر ہوئے اور نہ ہی یہ وہ والا مادہ ہے جو آپ میں‌نہیں پایا جاتا
یہ وہ والا مادہ ہے جو دنیا سے ناپید ہو گیا ہے
 

گرو جی

محفلین
بہت شکریہ عدنان بھائی ۔
مادہ پرستی خوب کہا ۔ واہ۔
ویسے گرو تو روحانیت کا علمبردار ہوتا ہے
یہ مادیت کا گرو پہلی بار ہی سنا ہے۔
سدا سلامت رہیں۔

آج کل تو لو گرو اور مادہ گرو بھی وقوع پزیر ہو چکے ہیں‌یعٰنی پیسے والے پیر، منگل
سمجھ گئے ہوں گے آپ
 
Top