نئی اردو ترجمہ ٹیم

نعمان

محفلین
رمضان بھی چلا گیا۔ جو دوست یہ وعدے کررہے تھے کہ جناب بس فائل بھیجیں ایک دو دن میں نمٹادیں گے ان میں سے کسی نے اپنا وعدہ ایفا نہ کیا۔ پہلے تو یہ عذر کرتے رہے کہ جی رمضان ہیں وقت نہیں مل پاتا۔ اب رمضان ختم ہوگئے ہیں اور عید بھی منائی جا چکی۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب ٹیم ممبران اپنی ذمہ داریاں جلد از جلد نمٹائیں گے تاکہ کام آگے بڑھ سکے۔

جو ارکان بعذر کام نہ کرسکتے ہوں ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی بالکل مروت نہ برتیں اور اپنی عدم دلچسپی یا موجودگی سے ٹیم کو آگاہ کردیں۔ اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ افرادی قوت کا صحیح اندازہ ہوسکے گا اور ہم اسی حساب سے کام کرسکیں گے۔فی الحال مجھے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیم میں ایک میں ہی واحد رکن ہوں جو گنوم کا ترجمہ دن میں کم از کم ایک بار ضرور دیکھ لیتا ہے۔

خدارا آپ چاہے پوری فائلیں ترجمہ نہ کریں تو کم از کم ایک صفحہ روزانہ ہی کردیا کیجئے۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک۔
اصل میں عید کے چار دین چھوٹے بھائی گھر تھے اور ویلے۔ اب ان کا ایک ہی مشغلہ ہوتا ہے کمپیوٹر کمپیوٹر اور کمپیوٹر سو مجھے وقت نہیں مل سکا۔
 

دوست

محفلین
بعض اوقات کوئی ترجمہ اڑ جائے تو مسئلہ ہوتا ہے پھر بند کردیا کرتا ہوں ترجمہ کرنا۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ کھول کر پھر ترجمہ سٹارٹ کرتا ہوں اس لیے کہا تھا۔ دو سو کیا اگر اصطلاحات چھوٹی ہوں تو چاہے ہزار بھی ایک نشست میں کر ڈالوں لیکن اس میں ایک تو لمبے لمبے ڈورے اوپر سے بعض اوقات میری انگریزی جواب دے جاتی ہے سو۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان بھائی، مجھے انتہائی شرمندگی ہے کہ میں اپنا وعدہ ایفا نہیں کر پا رہا۔۔۔

اگر برا نہ مانیں تو مجھے اس لسٹ سے الگ کردیں :(
 

نعمان

محفلین
ایسے کیسے الگ کردیں؟ چلتی گاڑی سے ایک پرزہ کیسے پھینک دیں۔ نہیں یوں نہیں ہوگا بھائی۔ پہلے تو تم نے بڑی جانفشانی دکھائی اب بھاگنے کی کررہے ہو۔ کہاں کی جانفشانی ہے یہ؟ اور چلو اگر تم کوئی عذر پیش کرو تو غور بھی ہو۔ مگر یہ سوچ لینا کہ جو تم کہو گے ہم مان نہیں لیں گے اور اچھا ہوا تمہیں شرمندگی ہوئی یہ شریفوں کی علامت ہوتی ہے۔ اب شاباش آگے کا کام بھی ایسے ہی شریف زادوں کی طرح پورا کردو۔ ورنہ ایک اور ای میل کا ڈرافٹ تیار دھرا ہے۔

یاد رکھنا پیر تسمہ پا سے پیچھا چھڑانا آسان ہے پر مجھ سے نہیں!
 

نعمان

محفلین
گنوم لوکلائزیشن میں، ڈیسکٹاپ میں دس فیصد کام مکمل ہوا۔ قریبا تین ہزار انچاس ڈوروں کا ترجمہ ہوگیا۔ ابھی ستائیس ہزار پانچ سو ساٹھ باقی ہیں اور صرف ایک مترجم۔ یہ رفتار انتہائی مایوس کن ہے۔
 

دوست

محفلین
بات تو تمہاری ٹھیک ہے یار۔
لیکن کیا بتائیں ہمرا حال۔
بنارس والا پان بھی نہیں کھایا پھر بھی لائف چکر پے چکر کھا رہی ہے۔ پی سی چین نہیں لینے دیتا۔ دوسرے شام کو ٹیوشن کا چکر چل گیا ہے۔ اور ہے بھی گھر سے کافی دور سائکل پر لگ پتے جاتے ہیں۔ آج کل پی سی موج کروا رہا ہے سارا ڈیٹا اللہ کو پیارا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ کیا کروں کیا دوبارہ سے ساری ہارڈ ڈسک کی پارٹیشن کروں کہ اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔ ریکور ہو نہیں رہا اور میرا فیورٹ پروگرام پارٹیشن میجک ونڈوز کے ماحول میں رہ کر پارٹیشن کرنے میں ناکام رہا ہے۔۔ اس کا حل پوری ہارڈ ڈسک کا صفایا ہی ہے۔ :?
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، میں اس وقت فورم کی ایک بہت اہم اپگریڈ میں مصروف ہوں۔ اس کے بعد اس ترجمہ کے کام کی جانب بھی متوجہ ہوں گا۔ اس سلسلے میں ہم جس اہم پہلو کو نظر انداز کرتے آئے ہیں وہ اس پراجیکٹ کی مناسب تشہیر ہے۔ میرے خیال میں چالیس ہزار کے قریب ٹیکسٹس کا ترجمہ محض فورم کے ممبران پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس کے لیے دوسری فورمز پر جا کر لوگوں کو اس جانب متوجہ کرنا ہوگا۔ اگر تعلیمی اداروں کو اس جانب متوجہ کیا جائے تو اور بھی اچھا ہوگا۔ اگر ایک سٹوڈنٹ‌ اوسطاً 100 ٹیکسٹس کو بھی ٹرانسلیٹ کر دے تو اس سے بھی کام کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔ میں اس بارے میں بعد میں بات کروں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان بھائی،
میں نے ایک عربی فورم پر سوال کیا تھا کہ ہمیں ایک انگلش ٹو عربی انٹرنیٹ ڈکشنری کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں کوئی براہِ راست مدد تو نہیں ملی، مگر ایک آنلائن انگلش ٹو عربی اور عربی ٹو انگلش ڈکشنری کا لنک ضرور سے مل گیا ہے۔

ربط

میں نے اس ڈکشنری کو انٹرنیٹ کی اصطلاحات کے لیے استعمال کر کے دیکھا ہے، اور لگتا ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر اسی کی مدد سے بہت سی اصطلاحات کا ترجمہ کیا گیا ہے۔

آپ بھی ذرا اس پر نظر رکھیں۔
 

نعمان

محفلین
مہوش ربط فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ تمام مترجمیں ترجموں کے لئیے اپنے اپنے ماخذ استعمال کرتے ہیں۔ جس ترجمہ آسان تر ہوتا ہے۔ مجھے عربی کے بجائے فارسی تراجم اردو سے قریب تر اور آسان معلوم ہوتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
تازہ ترین یہ ہے کہ ریکور شدہ ڈیٹا میں وہ فائل نہیں شامل ہوسکی جو میں نے تھوڑی بہت ترجمہ کی ہوئی تھی۔
:(
میرے حساب سے سب کچھ ایک ہی فولڈر میں تھا لیکن وہ فولڈر وہیں کہیں رہ گیا جس میں لینکس کے تراجم تھے اور اب ہم لنڈورے پھر رہے ہیں دوبارہ سے۔آج سے پھر کام کا آغاز کرتے ہیں۔ :roll: :roll:
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا مجھے ترجمہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے؟
 
Top