نئی اردو ترجمہ ٹیم

نعمان

محفلین
اردو ویب کی لوکلائزیشن و ترجمہ ٹیم کو از سر نو مربوط کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کیونکہ پچھلی تھریڈ میں جس ترجمہ ٹیم کا اعلان نبیل نے کیا تھا ان میں سے اکثر احباب اپنی مصروفیات کے سبب آجکل کم نظر آتے ہیں اور ہمیں قطعا علم نہیں کہ ہماری دستیاب افرادی قوت کتنی ہے اور وہ کیا کام کررہی ہے۔

شاکر ہردلعزیز اس وقت gdm2 فائل کے ترجمے کی ذمے داری لے چکے ہیں۔

جناب شارق مستقیم صاحب سے بذریعہ ای میل رابطے میں ہوں ان کا جواب موصول ہوتے ہی اس بات کا اعلان کردیا جائے گا کہ وہ کس فائل کا ترجمہ کررہے ہیں۔

میں خودgnome panel اور gnome applets کا ترجمہ کررہا ہوں۔

گرچہ ہمیں معلوم ہے کہ کون کون ارکان پچھلی لوکلائزیشن ٹیم کے لئیے اپنی خدمات کی فراہمی کا یقین دلا چکے ہیں۔ مگر اس بار ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود اپنا نام یہاں لکھوائیں اور اپنے لئیے کام حاصل کریں۔

آپ سب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس تذکرے میں اپنا نام لکھوائیں تاکہ آپ کو فائل تفویض کی جاسکے۔ نیا کام حاصل کرنے، تفویض شدہ کام مکمل کرنے اور کام بانٹنے کے تمام مباحث اس تذکرے کے تابع رکھے جائیں گے تاکہ کوآرڈینیشن میں بہتری پیدا ہو۔
 

دوست

محفلین
تلمیذ صاحب۔
دو تین اصحاب اردو پیجز سے بھی آئے تھے۔ وقاص عالم بھی شامل تھے بلکہ وہ تو لیڈر تھے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر سب سے باری باری رابطہ کر رہا ہوں۔ لیکن ضروری ہے کہ پہلے کی سی عدم دلچسپی رواج نہ پانے دی جائے اسلئیے میں چاہتا ہوں کہ لوگ از خود اظہار دلچسپی کریں۔ پھر ڈنڈا ہاتھ میں لے کر کام پورا کرانا میری ذمہ داری ہے۔

آپ کی فائل کے کیا حالات ہیں؟
 

دوست

محفلین
نہ پوچھو بھائی ابھی تو اتاری ہے۔
ذرا ہاتھ پیر کھول کر پھر اسے بھی کھولتا ہوں۔ ورڈپریس آخر ایک سرور پر ٹھیک طرح نصب کر ہی لیا ہے۔ اب اسی طرف آتا ہوں۔ بس ذرا یونیورسٹی سے ہو آؤں آج میرٹ لسٹ لگنی تھیں۔
احباب دعا کیجیے گا کہ ہم بھی کسی پاسے لگیں اب۔
 

نعمان

محفلین
چند کارکنان کو پیغامات بھیج چکا ہوں دیکھیں کہ کیا کہتے ہیں۔ مہوش بہن سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ مگر مصروفیات کی بنا پر فوری توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ اب محترمہ سیدہ شگفتہ کو پیغام ارسال کرنے جارہا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر کیا ہوا تمہارا نام میرٹ لسٹ میں آیا کہ نہیں؟ اور تم نے فائل پر کام شروع کیا کہ نہیں؟
 

دوست

محفلین
فی الحال تو نہیں بھئی۔ شاید سیکنڈ لسٹ میں۔
اور اب میرا انٹری ٹیسٹ ہے دوسری یونیورسٹی میں کل۔ 2:45 پر۔
اس لیے دو دن معذور ہوں مزید کام کرنے سے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر مجھے فائل میرے ای میل ایڈریس پر بھیج دی جائے تو میں منگل یا بدھ کو پاکستان پہنچتے ہی ترجمہ شروع کر دوں گا انشاء اللہ۔ اور ایک دو دن میں واپس بھی بھیج دوں گا
 

نعمان

محفلین
قیصرانی بھائی آپ کو فائل بذریعہ ذاتی پیغام روانہ کردی گئی ہے۔ فائل ہے Ekiga.head.ur.po

یوں اب کام کی صورتحال یہ ہے:

نعمان:
Gnome applets, Gnome Panel
شاکر:
GDM
شارق مستقیم:
Gedit
قیصرانی:
Ekiga

ابھی ڈھیروں کام پڑا ہے اور ہمیں مزید رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
 

باذوق

محفلین
ترجمہ فائل

نعمان کا ذاتی پیغام ملا تھا۔
میں نے یہاں لکھا تھا کہ میں اس فائل
eog.HEAD.ur.po ، strings=196
کا آن لائن ترجمہ کر رہا ہوں۔
رمضان کے باعث ، شائد اب آن لائن ترجمہ مشکل ہے ۔
اگر نعمان یہ فائل ذ۔پ کے بھیج دیں تو نوازش۔

یا اگر مجھے کسی دوسری فائل کے ترجمے کا کام سونپا جائے ، تب بھی کوئی مسئلہ نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعمان نے کہا:
چند کارکنان کو پیغامات بھیج چکا ہوں دیکھیں کہ کیا کہتے ہیں۔ مہوش بہن سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ مگر مصروفیات کی بنا پر فوری توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ اب محترمہ سیدہ شگفتہ کو پیغام ارسال کرنے جارہا ہوں۔

السلام علیکم

نعمان ، بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس لائق سمجھا۔ آپ کے پیغام کی رسید یہیں دے رہی ہوں ۔ آپ نے ذپ میں جو لنک بھیجا ہے اس میں دیگر تمام لنک دیکھ رہی ہوں معلوم نہیں کتنا وقت لگ جائے گا یہ سب سمجھنے میں، ابھی تو کچھ انگریزی صفحات دیکھ کر وحشت سی ہوچلی ہے پڑھنے پر سِوا ہو جائے گی :) کہنا یہ ہے کہ اگر اعشاریہ ایک فیصد بھی یہاں کام کرسکوں تو مجھے بے حد خوشی ہوگی اور اس کے لئے وقت نکالنا میں اپنی ذمہ داری سمجھوں گی اگرچہ تھوڑا سا۔نہیں سمجھ میں آیا تو پھر معذرت کر لوں گی۔ اب بتائیے کہ ابتداء کہاں سے اور کیسے؟
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
خوش آمدید شگفتہ۔
آپ ایسا کریں یہاں چلی جائیں۔
http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php
گنوم یعنی Gnome کا فی الحال ہم ترجمہ کررہے ہیں۔اوپر کے پیغامات میں بیان کردہ فائلوں کے علاوہ جو اچھی لگے اس کا ترجمہ شروع کردیں۔
ترجمے میں مدد کے لیے اردو لوکلائزیشن کے فورم میں ایک دھاگہ نعمان نے ہی شروع کیا ہے وہاں مدد کے لیے پوسٹ کریں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3816
اس دھاگے کو پڑھ لیجیے گا۔ یہاں سے آپ کو اور کچھ نہیں تو اردو انگریزی لغات کے ربط مل جائیں گے جو ترجمے میں معاون ثابت ہونگے۔
http://l10n.urduweb.org/dictionary/edit.php
یہ اردو ورڈبینک ایک چھوٹی سی لغت جو خصوصًا ترجمے کے لیے تیار کی جارہی ہے۔ یہاں‌سے مدد بھی مل سکتی ہے اور مترجمین ساتھ ساتھ جو ترجمہ کرتے جائیں اور وہ اس میں موجود نہ ہو اس میں شامل کرتے جاتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5074 نعمان نے یہاں کچھ ترجمہ کرنے کے بارے میں لکھا ہے اسے بھی پڑھ لیجیے گا۔
http://www.urduweb.org/wiki/LocalizationPolicyGuideline ترجمے کے لیے ہماری پالیسی کیا ہے کے عنوان سے کچھ نکات۔
امید ہے آپ کو اب مشکل نہیں ہوگی۔ کوئی مسئلہ ہو یا دقت ہو ہم حاضر ہیں۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
محترم سیدہ شگفتہ،

اگلے وقتوں کی خواتین فرصت کے اوقات سوئٹر بننے میں گذارا کرتی تھیں۔ کبھی ایسا ہوتا تھا کہ پڑوس کی کوئی بڑی بی کوئی نیا ٹانکہ لگانا سکھادیتیں تو بس پھر اسی پر کام شروع ہوجاتا۔ ترجمے کا کام سوئٹر بننے جیسے ہی ہے۔ بس شروع کے ٹانکے لگانے میں ذرا ہاتھ کو تامل ہوتا ہے بعد ازاں انگلیاں خود بخود چلنے لگتی ہیں۔

اور شروع کے ٹانکے لگانے کا طریقہ تو شاکر میاں نے لکھ ہی دیا ہے۔ اب آپ آرام سے کام کریں کوئی جلدی نہیں ابھی تو جاڑے میں بہت دن ہیں۔
 

نعمان

محفلین
آصف بھائی بہت خوب،

اب آپ کونسی فائل کا ترجمہ کررہے ہیں؟

میں نے گنوم پینل کا ترجمہ قریبا پورا کرلیا ہے کوئی بیس کے قریب ڈورے رہ گئے ہیں۔ وہ میں ترجمہ کرنے سے قاصر ہوں اس لئے وہ نظر ثانی کمیٹی کے لئیے چھوڑ دونگا۔
 
Top