تعارف میں ہوں ناں

ایم اے راجا

محفلین
تمام دوستوں کو میرا اسلام وعلیکم۔
میرا نام محمد امین ہے اور میرا تعلق میرپورخاص سندھ سے ہے قلمی نام ایم اے ساگر لکھتا ہوں، باقی آپ کے ساتھ ہوں آپ بہت جلد میرے بارے میں بہت کچھ جان جائیں گے۔ شکریہ۔
 
خوش آمدید ساگر ، کچھ اپنی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں بتائیں اور ہو سکے تو یہ بھی بتائیں کہ آئندہ کیا ارادے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب ساگر بھائی خوش آمدید جی ساگر صاحب شاعرے پسند کرتے ہیں‌اور بہت اچھے شاعر بھی ہیں اس کے علاوہ نثر بھی لکھتے ہیں جاب کے بارے میں‌خود ہی بتائے گے کیوں کے میں تو ڈرتا ہوں :d
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ساگر۔۔
مزید تفصیل بتائیں تو بہتر ہے۔ دیکھیں یہاں اکثر لوگ بہت شفاف بمعنی ٹرانس پیرینٹ ہیں۔
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم اسلام اور خوش آمدید۔آپ کا تعارف پڑھ کر منہ میں پانی بھر آیا۔زیادہ حیران نہ ہوں ۔میرپورخاص کے آم یاد آگئے۔یمییییییییییییییییییی۔ بھلی کرے آیا
 

ایم اے راجا

محفلین
آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے یہاں آنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا، خرم صاحب شکریہ، تعبیر جی زیادہ خوش نہ ہوں آم کھٹے بھی ہوتے ہیں، ہاہاہاہاہاہ، الف عین صاحب، میں نے بی اے اور ڈی ایچ ایم ایس، کیا ہے اور ایل ایل بی کر رہا ہوں، ایم اے اردو کے لیئے بھی سوچ رہا ہوں، مشاغل میں صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھنا رننگ اور ایکسرسائز کرنا نہانا دھونا بعد فراغت ناشتہ آفس اور واپس رات کو کھانا کھانا چہل قدمی کرنا نیٹ پر آنا اردوفورمز وزٹ کرنا اور میل چیک کتنا اب اردو ویب بھی سو جانا اور دوسرے دن پھر وہی دوڑ دھوپ شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاب کے بارے میں نہ پوچھیں تو بہتر ہے بس دال روٹی چل رہی ہے،،، مگر ایک بیماری بھی لگی ہوئی ہے جو کہ پیچھا نہیں چھوڑتی وہ ہے شاعری ہزار ہا بار جان چھڑوانے کی کوشش کی مگر کبھی یہ نہیں چھوڑتی اور کبھی خرم جی نہیں چھڑوانے دیتے۔ لکھنے کا بہت شوق ہے مگر وقت ہیکہ ملتا ہی نہیں۔ بہرحال کوشش کرتا رہتا ہوں۔ امید ہیکہ اس پر علم اور اخلاق سائیٹ پر آکر میں نے بڑی جنگ فتح کی ہے اور اس فتح کے لیئے اب پھر خرم کا ایک اور بھاری سا شکریہ، امید ہے کہ یہاں استادوں کے علم سے میرے قلیل علم میں اضافہ ہو گا اور یہ قطرہ دریا بن جائے گا۔
آج کے لیئے اتنا ہی کافی ملتے ایک وقفے کے بعد۔۔۔۔ خدا حافظ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ کو ایک اور بھی بیماری ہے یہ جو آپ ہر بات پر شکریہ ادا کرتے ہیں او بھائی اگر ہر بات پر شکریہ ادا کرتے رہے تو یہ شکریے ختم ہو جائے گا اور جب خاص وقت شکریہ ادا کرنا پڑا تو پھر کیا کرو گے سوچ سوچ شکریہ ادا کیا کرے انشاءاللہ آپ یہاں بہت کچھ سیکھے گے اور میں بھی
 

ایم اے راجا

محفلین
خرم بھائ نہ فکر کریں شکریے ختم نہیں ہوں گے، کیوں کہ جب میں ایک شکریہ ادا کرتا ہوں تو ایک ہزار مزید شکریے میرے اندر جنم لے لیتے ہیں، سمجھے نا، ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائ نہ فکر کریں شکریے ختم نہیں ہوں گے، کیوں کہ جب میں ایک شکریہ ادا کرتا ہوں تو ایک ہزار مزید شکریے میرے اندر جنم لے لیتے ہیں، سمجھے نا، ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ۔



بہت خوب کیا بات ہے آپ کی لیکن کچھ جگہ پر شکریہ ادا نہیں کیا جاتا یہ بات آپ کو سمجھنی چاہئے
 

الف عین

لائبریرین
میں نے یہاں ہی شکریہ ادا کر دیا بٹن دبا کر۔ اس لئے کہ ابھی ہی دیکھا کہ خرم شہزاد خرم نام نظر آ رہا ہے فوٹو ٹیک نہیں۔۔۔
 

تفسیر

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید ساگر صاحب۔
آپ کو بزم سخن سے جانا ہے۔ اس طرف کافی عرصہ سے آنا نہیں ہوا ۔
 
Top