تعارف میں ا پنے سر سجاد حیدر کو خوش آ مدید کہتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عین عین

لائبریرین
محترم سجاد صاحب، سلام اور ڈھیروں‌ محبتیں اور یہاں خوش آمدید !!
آپ کی آمد کا بہت شور تھا۔ بارہا کہا گیا کہ میرے سر کو ویلکم کرنا ہے۔ ان کا خیال رکھنا ہے۔ انھیں ابھی اردو لکھنے میں‌ دشواری ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ آپ کی لائق شاگرد ناعمہ عزیز ہماری نالائق بہنا ہیں اور شاید ہمارا تعارف آپ سے کروا دیا گیا ہو۔ بہرحال اب آپ کا خیال ہم ہی نہیں بلکہ تمام محفل کے دوست رکھیں‌ گے کیوں کہ آپ رکنیت حاصل کر چکیں‌ ہیں‌ اور جو یہاں تمام ہی لوگ بہت اچھے ہیں۔
ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ کم از کم ہم آپ کی نالائق شاگرد کی طرح‌ آپ کا سبق آپ کی باتیں نہیں بھولیں گے۔ اور جو ہوم ورک آپ دیں گے اسے ہم اگلے ہی روز مکمل کر کے دستخط کروانے حاضر ہو جائیں‌ گے۔ اور سر جی آپ چھڑی تو نہیں رکھتے نا اپنے پاس؟ خیر وہ ہم جیسے شاگردوں‌ کے لیے ہے بھی نہیں۔ مگر وہاں جو لوگ آپ سے پڑھتے ہیں نا‌ ان میں سے چند ایک (آپ سمجھ گئے نا کون) ایسے ہیں جن کے لیے چھڑی رکھنا ضروری ہے۔ کیوں کہ انھوں نے پیار سے تو پڑھ کے نہیں دینا ہے۔

چلیے پھر آپ سے بات ہوتی ہے۔ ملاقات ہوتی ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارےےےےےےےےےےےےےے عارف بھیا آپ نے مجھے نا لائق سمجھا ہے اگر سر نہ ہوتے یہا ں تو بتا تی آپ کو میں کتنی لائق ہوں:rollingonthefloorخیر اب آپ نے مجھے نا لائق کہہ ہی دیا ہے تو جا ئیں میں نہیں بولتی آپ سے::mad:
 

sajjad hyder

محفلین
problemetic

hi dear good morning. bhai i am first time here and thats why i am very much confused how to write in urdu.its also very difficult for me to read on computer screen:noxxx:
 
محترم آپ کو پڑھنے میں دقت اس لئے ہو رہی ہوگی کیوں کہ آپ نسخ فانٹ استعمال کر رہے ہونگے۔ آپ کے لئے مشور ہے کہ جمیل نستعلیق ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ پھر یہی محفل آپ کو بہت خوبصورت دکھنے لگے گی۔ اردو میں تحریر کرنا انتہائی آسان ہے۔ کی بورڈ کی فونیٹک میپنگ کی گئی ہے یعنی a پر الف b پر ب و علیٰ ہٰذالقیاس۔ اس کے علاوہ آپ نیچے موجود آن اسکرین کی بورڈ پر کلک کر کے بھی لکھ سکتے ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
hi dear good morning. bhai i am first time here and thats why i am very much confused how to write in urdu.its also very difficult for me to read on computer screen:noxxx:

اب آپ سعود بھیا کے مشوروں کو استعمال کریں۔:rolleyes: یہا ں تو سب میرے استا د ہیں مجھے تو کچھ بھی نہیں آتا تھا ۔۔ مجھے بھی شمشاد بھیا نے سکھا یا ہے۔۔ پر مزدوری لے کے اپنی:tongue:
 

مغزل

محفلین
ہم آپ کے سر کو خوش آمدید کہتے ہیں نمو بٹیا ، جیتی رہیے ۔( اللہ کی بندی تھوڑی سی مدد کر دو اردو لکھنے میں ، کیسی نالائق بچی ہو تم ) :eek:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سر بھی بڑا کھپتے ہیں بیچارے پر ہمیں انگلش پھر نہیں آتی۔۔ اب انہوں نے کل کا مضمون دیا ہے لکھنے کو جو ابھی تک نہیں لکھا تو پھر نکمے ہی ہو ئے نا ہم:)
 
Top