ساتویں سالگرہ میں ، محفل اور ہی ہی ہی

مقدس

لائبریرین
اپنے اور اردو محفل کے متعلق اب اپنے منہ سے کیا کہوں، "دشمنوں" کی زبان سے ایک جملہ لکھ دیتا ہوں

"تم اور تمھاری اردو محفل، میری تو زندگی عذاب بن گئی"

فرمودہٴ زوجہٴ محترمہٴ ایں خاکسار :)

ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی
وارث بھیا ہمیں بھی کبھی کبھی جیلسی والی باتیں سننے کو ملتی ہیں تیمور کی طرف سے اور ہم بھی آپ کی طرح ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں :rollingonthefloor:
 

فہیم

لائبریرین
لیکن ڈرایا تو مجھے تھا ناں فہیم بھیا۔۔ ذرا یاد کریں یا میں لاؤں ڈھونڈ کے وہ پوسٹ :rollingonthefloor:

وہ ہمارے دماغ میں کلبلانے والے کیڑوں کا اثر تھا شاید :rolleyes:

لیکن پھر تم نے بھی اچھا خاصہ بدلہ لیا
نہ صرف وہ کیڑے مارے بلکہ ساتھ میں اس بندے کو بھی:)
 

مقدس

لائبریرین
سب سے پہلے تو مقدس بٹیا کا بہت شکریہ کہ انھوں نے اس قدر خوبصورت لڑی کا اجراء کیا اور ہم سے رہا نہ گیا۔ ہمارے تاثرات مندرجہ ذیل ہیں۔
مجھ کو اتنی محبت نہ دو دوستو!

تھینک یو سو مچ بھیا۔۔۔ بہت ہی اچھے۔۔ آپ نے بہت خوبصورت لکھا ہے۔۔ :):):)
 

مقدس

لائبریرین
مقدس ، میں شروع سے تمہاری اردو کا بڑا مداح ہوں۔ تمہاری اردو میں "اردو" ڈھونڈنے کا دلچسپ مشغلہ ایک عرصہ تک جاری رہا مگر پھر تم نے اس تفریح سے محروم کر دیا۔

جتنے ڈرامے اور فلمیں دیکھی تھی جن میں انگریزوں کے دور کی کوئی میم انگریزی زدہ اردو بولا کرتی تھی وہ تمہاری محفل کے شروع کے دنوں کی اردو پڑھ کر تازہ ہو جاتی تھیں۔:)

جائیں محب بھیا۔۔ پہلے خود ہی بول بول کر میری اردو ٹھیک کروائی سب نے۔۔ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میں نے تفریح سے محروم کر دیا۔۔ آپ کہتے ہیں تو میں پھر سے شروع ہو جاتی ہوں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی:rollingonthefloor:
 
جائیں محب بھیا۔۔ پہلے خود ہی بول بول کر میری اردو ٹھیک کروائی سب نے۔۔ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میں نے تفریح سے محروم کر دیا۔۔ آپ کہتے ہیں تو میں پھر سے شروع ہو جاتی ہوں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی:rollingonthefloor:

کبھی کبھی تڑکا لگا دیا کرو پرانی دال کا ;)
 

مقدس

لائبریرین
کچھ زیادہ ہی پاور فل اسپرے رہا ہوگا کہ
ابھی تک اثرات باقی ہیں اور ہمیں ٹن کیے ہوئے ہیں:ROFLMAO:

آخر کیڑے مارنے والے اسپرے تھا بھیا۔۔ اسٹرانگ تو ہو گا ہی ناں

خیر تو ابھی بھی لگتا ہے کہیں گم صم ہے :)

ارے کہاں بھیا
 
وائے ناٹ بھیا۔۔ آئی ول فرام ناؤ آن۔۔ پھر آپ نے کہنا ہے کہ اب بند کرو۔۔دیٹس اینف بٹ آئی ایم ٹیلنگ یو پھر میں نے خاموش نہیں ہونا :rollingonthefloor:

دیکھا ، وہی کاٹ ہے برطانوی انگریزی والی اردو میں اور اس خوبی سے ہے کہ اردو چگنی پڑتی ہے اس انگریزی دال سے ۔ :D
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو معلومات بہم پہنچائی آپ نے۔ اسی سلسلے میں بیٹے کو متعارف کروایا تاکہ وہ بھی "دشمنوں" سے نہ جا ملے :)۔

وہ ابھی بس "بیٹا" ہی ہے، کمپیوٹر پر گیم کھیلنی ہو تو "دوستوں" کے ساتھ اور بریانی کھانی ہو تو "دشمنوں" کے ساتھ :)
 
وہ ابھی بس "بیٹا" ہی ہے، کمپیوٹر پر گیم کھیلنی ہو تو "دوستوں" کے ساتھ اور بریانی کھانی ہو تو "دشمنوں" کے ساتھ :)

یہ تو زبردست تعلیم و تربیت حاصل کر رہا ہے کہ کیسے ، کب اور کیوں دوستوں اور دشمنوں سے بنا کر رکھنی ہے ۔ :)
 
Top