'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

سید ذیشان

محفلین
82640225_10157186800899296_4080028951911596032_n.jpg
ظاہری بات ہے کہ جب ایسے شاعر کا ڈرامہ چل رہا ہوگا جو کہ غالب اور اقبال کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے تو پھر لاکھوں لوگ پیسے دے کر بھی سنیما میں کیوں نہ دیکھیں؟

4 منٹ مارک سے سنیں۔ غالب اور اقبال تو شعر کی نوک پلک سنوارتے تھے لیکن ان سائکو صاحب پر بنا سنورا کلام اترتا ہے۔ :eek:
 
عرفان سعید

مجھے تو اس ڈرامے کی کوئی معلومات نہیں لیکن آپ نے تو کمال کر دیا کہ چند لمحوں میں سارا ڈرامہ دکھا دیا!
:)
 
جاسم محمد

دیکھ لیں بھائی۔ سنیما کا ٹکٹ بچا لیا آپ کا۔ :)
موصوف کافی گھمنڈی معلوم ہوتے ہیں۔ دو دن قبل انٹرویو میں فرما رہے تھے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے خلاف بولیں۔ میں بہت گفٹڈ آدمی ہوں۔ :)
ہزاروں میں سے ایک آدھ تیر نشانے پر لگ ہی جاتا ہے۔
ہزاروں میں سے ایک تیر(میرے پاس تم ہو) نشانے پر لگ ہی گیا ہے۔ اور ایسا لگا ہے کہ جلنے کی بو سنگاپور سے یہاں تک آرہی ہے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
موصوف کافی گھمنڈی معلوم ہوتے ہیں۔ دو دن قبل انٹرویو میں فرما رہے تھے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے خلاف بولیں۔ میں بہت گفٹڈ آدمی ہوں۔ :)

ہزاروں میں سے ایک تیر(میرے پاس تم ہو) نشانے پر لگ ہی گیا ہے۔ اور ایسا لگا ہے کہ جلنے کی بو سنگاپور سے یہاں تک آرہی ہے۔ :)
قسمے ایک بہت فٹ ڈائلاگ الہام ہو رہا ہے لیکن کسی اور دن سہی۔ :sneaky:
 
سید ذیشان

محفلین

مصنف کے مطابق حاصل ڈرامہ ڈائلاگ: "عورت فطرتا ًبے وفا نہیں ہوتی اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتا ًعورت نہیں ہوتی"۔ اس فقرے پر تو مومن خان مومن اپنا دیوان دینے کے لئے تیار ہو جاتا، جس کے ایک شعر پر غالب اپنا دیوان دینے کو تیار ہو گیا تھا۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
یہ لیں جواب آں غزل
"مرد فطرتا باوفا نہیں ہوتا، اور جو باوفا ہوتا ہے وہ فطرتا مرد نہیں ہوتا"
:)
آپ کو یہ سن کر تعجب نہیں ہوگا کہ ان صاحب کے خیالات اس سے کافی ملتے جلتے ہیں۔ میل شاونسٹ ہیں موصوف۔ اتنا کریڈٹ البتہ دینا چاہیے کہ consistent ضرور ہیں۔ :LOL:
 
جاسم محمد

محفلین
اس پر طرہ یہ کہ اقبال و غالب کو بچھاڑے بیٹھے ہیں!
:)
پچھلے 72 سال سے ملک کے مختلف اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز میں پڑھائے جانے والی اقبالیات و غالب کی غزلیں اتنی عوامی مقبولیت حاصل نہ کر سکی جو خلیل الرحمٰن کے اس ایک ڈرامے نے چند ماہ میں حاصل کر لی ہے۔ ان صاحب سے ہزار اختلاف سہی، لیکن یہ تو ماننا پڑے گا کہ انہوں نے قوم کی دکھتی رگ (مظلوم شوہروں) پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین

خلیل الرحمٰن کو آپ کہاں ملا رہے ہیں، یہ ڈرامہ بازی ختم ہوئی تو چند مہینوں کے بعد ہی لوگ بھول بھال جائیں گے، غالب اور اقبال حافظوں میں نقش ہو چکے ہیں، ٹائم ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں!
 
بالکل بجا فرمایا
کچھ عظمتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کو نہ ماننا اپنی ذہنی پستی کا اعتراف کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔
 
Top