میری پسندیدہ گیم

مجھے تو ورچوئل کوپ 2 بہت پسند آیا۔۔۔ کافی عرصہ ہوگیا کھیلے ہوے لیکن بہت کھیلا تھا اور خاندان میں پہلا تھا جس نے اس کے تینوں راؤنڈ پورے کیے تھے اور پھر کھیل کی ساری منزلیں پار کرلی تھیں۔
کرکٹ کے کمپیوٹر گیمز میں ای۔اے کے بجائے برائن لارا 99 زیادہ اچھا لگا کیوں کہ اس میں دو کھلاڑیوں کے کھیلنے کی سہولت ہے۔
جی ٹی اے وائس سٹی کے تو کیا ہی بات ہے۔۔۔ ;) سارے مشنز ختم کرلیے تھے۔۔۔ بس خفیہ پیکجز اور ریمپیج رہ گئے تھے۔
 

ابوشامل

محفلین
کمپیوٹر پر وڈیو گیمز کھیلنا میرا پرانا مشغلہ ہے جو آج بھی قائم ہے۔ یہاں صرف ان گیمز کا تذکرہ کروں گا جنہیں میں نے کافی عرصے تک کھیلا اور پسند کرتا ہوں۔

ابتداNeed for Speed II اور Virtua Cop 2 جیسے گیمز سے ہوئی۔ اس کے بعد Age of Empire II کھیل کر بہت مزا آیا، تاریخ سے دلچسپی تو ویسے ہی تھی، اس لیے اس میں دلچسپی بہت زیادہ رہی۔ پھر Need for Speed کے اگلے ورژن Porsche V پر بہت عرصہ طبع آزمائی کی۔ اس کے بعد GTA Vice City آخری بڑا گیم تھا جو میں نے جی بھر کے کھیلا۔ IGI 2 کھیلا ضرور لیکن اس میں میری دال بالکل نہیں گلی اور تیسرے مشن سے آگے نہ جا سکا۔ اس کے بعد عملی زندگی میں آ گیا تو گیمز کھیلنے کا کم موقع ملا اور گیمز کی لت تقریباً چھوٹ گئی۔

اب گزشتہ ایک دو سالوں سے پھر "تجدید نو" ہو رہی ہے اور نئے گیمز کھیل رہا ہوں وجہ نئے کمپیوٹر کا خریدنا ہے۔ پہلےStronghold Crusader کھیلا، پھر GTA San Andreas کی باری آئی، پھر Rise of Nations اور Need for Speed Underground 2، پھر Cricket 2007 اور اب UEFA Euro 2008 کھیل رہا ہوں۔ آخر الذکر گیم میرے کمپیوٹر پر جون سے نصب ہے اور اب تک کامیابی سے چل رہا ہے۔ ایک مرتبہ انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ذریعے مکمل کر چکا ہوں۔ اب اسپین اور ترکی کے ذریعے مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

کمپیوٹر گیمز مجھے بھی بہت پسند ہیں اور ہر طرح کی 'ٹرائی' کرتا ہوں۔

لیکن میری 'آل ٹائم فیورٹ' گیم 'ایج آف ایمپائرز' ہے۔ اور اسی طرح کی گیمز زیادہ کھیلتا ہوں۔
وارث صاحب Age of Empires بھی میرے پسندیدہ گیمز میں شامل رہا ہے لیکن جو مزا Stronghold Crusader کھیلنے میں آیا وہ کسی کھیل میں نہیں آیا۔ آپ کو یہ گیم کھیلنے کی تجویز دوں گا۔
 

زیک

مسافر
میری پسندیدہ کمپیوٹر گیمز میں Europa Universalis II ہے جس میں آپ دنیا کی کسی بھی ریاست کے حکمران ہوتے ہیں اور 1415 سے 1814 عیسوی تک کا کھیل کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ Hearts of Iron 2 جو دوسری جنگِ عظیم پر مشتمل ہے۔ یہ دونوں سٹریٹجی گیمز ہیں۔ ابھی ہفتے کو دوستوں کے ساتھ کمپیوٹرز لین پر کنکٹ کر کے 11 گھنٹے یورپا یونیورسالس کھیلی۔ رات 4 بجے گیم ختم کر کے فارغ ہوئے۔

Civilization III اور World of Warcraft بھی شوق سے کھیلتا ہوں۔ سولائزیشن 3 کی ایک گیم دوستوں کے ساتھ چھ ماہ تک کھیلتے رہے۔
 
Top