بندہ پرور ، میں نے کب دعوی کیا کہ میں عربی و اردو میں کوئی سند رکھتا ہوں؟۔میرے اُس مراسلے سے ہی مترشح ہے کہ میں اپنی کم علمی کا معترف ہوں۔آپ کو سمجھانے کے لیے اردو کے ذخیرہ الفاظ میںسے یہی تین لفظ ملے تھے
بہت چن کر آپ نے انتخاب فرمایا ماشاء اللہ
آپ کے ان الفاظ کے چناو کو داد دیتا ہوں
ویسے آپ نے جو مثالیں دی ہیںوہ سب کی سب غلط ہے
میں نے اردو زبان کی بات کی تھی آپ نے مثاللیں عربی کی دیں ، اگر آپ کو دلہ اور طوائف نامانوس لگے تو اس کی وجہ آپ کی عربی سے ناواقفیت تھی ، عربی زبان کا قصور نہیں ، اب یہ تو ہو نہیںسکتا کہ عربی زبان آپ کی سوچ اور فہم کے مطابق ہو
میری بات ذرا غور سے سمجھ لیں میںنے یہ کہا تھا کہ دھاگہ کا لفظ عجیب سا ہے ، ہاںلڑی کا لفظ مناسب ہے ۔
میرے بھائی ، میں صاحب کب سے ہو گیا؟ کیوں بے گانگی پیدا کرتے ہو؟ ذرا اپنا فون نمبر تو ذ پ میں بھیجو۔ساجد صاحب، کیا کہنے ۔ واہ
فواد عرف سویدا صاحب ، محفل میںصمیمِ قلب سے خوش آمدید
امید ہے آپ ایسی نابغہ روزگار ہستی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
حضور والا ، اگر آپ کا داد دینے کا انداز ایسا ہے تو فہمائش کا عالم کیا ہوگا؟۔میں نے تو صرف آپ کے الفاظ کے انتخاب پر داد دی تھی
اگر آپ کو برا لگا تو معذرت چاہتا ہوں
حال آں کہ ان دونوں اعزازات میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا مجھ ناچیز کا نا قابلِ تقسیم حق ہے پھر بھی آپ کی اس دریا دلی کا ممنون ہوں؛ اور اپنی تقدیر پر شاکر ہوں کہ آپ سے تخاطبت کا شرف حاصل ہوا۔یہ فیصلہ آپ پر چھوڑا کہ آپ اسے داد سمجھتے ہیں یا فہمائش ؟
ہم کہیں گے تو شکایت ہو گی۔محمد حسین آذاد یا ابوالکلام آذاد کی اردو کا انداز اب پرانا ہوچکا ہے
آسان ، رواںاور شستہ اردو بولنا اور لکھنا زیادہ اچھا ہے
ورنہ ہماںشماںکا یہاںکوئی پرسان حال نہ ہوگا اور ہم قصہ پارینہ بن چکے ہوںگے
بقول شاعر ،آپ کو سمجھانے کے لیے اردو کے ذخیرہ الفاظ میںسے یہی تین لفظ ملے تھے
بہت چن کر آپ نے انتخاب فرمایا ماشاء اللہ
آپ کے ان الفاظ کے چناو کو داد دیتا ہوں
ویسے آپ نے جو مثالیں دی ہیںوہ سب کی سب غلط ہے
میں نے اردو زبان کی بات کی تھی آپ نے مثاللیں عربی کی دیں ، اگر آپ کو دلہ اور طوائف نامانوس لگے تو اس کی وجہ آپ کی عربی سے ناواقفیت تھی ، عربی زبان کا قصور نہیں ، اب یہ تو ہو نہیںسکتا کہ عربی زبان آپ کی سوچ اور فہم کے مطابق ہو
میری بات ذرا غور سے سمجھ لیں میںنے یہ کہا تھا کہ دھاگہ کا لفظ عجیب سا ہے ، ہاںلڑی کا لفظ مناسب ہے ۔
ارے نہیں جناب ، ہار جیت کی بات نہیں۔لفظوں کے اس کھیل میںہار ہماری ہوگی
وہ ہار بھی ہم کو جیت سے پیاری ہوگی
تم نہ سمجھوگے اس ہار کی لذت کو
کبھی ہار کے دیکھو جیت تمھاری ہوگی