تعارف میرا نام فواد ہے۔

شمشاد

لائبریرین
میرا نام فواد ہے ، کراچی کا باسی ہوں ، پڑھنے پڑھانے سے تعلق ہے ، کتب بینی ، خطاطی ، اردو ادب سے زیادہ شغف ہے

اور کیا تعارف بتاوں میری سمجھ نہیں‌آرہا ، آپ ایسا کریں کوئی سوال نامہ مرتب کریں‌اس کے ذریعے پورا تعارف آپ کے سامنے آجائے گا

ویسے یہ مت سمجھیے گا کہ مجھے انٹرویو دینے کا شوق ہے بلکہ آپ نے تعارف کا کہا تو سوچا کیا تعارف کراوں

ایک گم نام مسافر کا کوئی تعارف نہیں‌ہوسکتا منزل سے پہلے وہ ہر پلیٹ فارم پر اجنبی ہی ہوتا ہے ،
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فواد۔ لیکن یہ شمشاد نے فواد کا بھیس کیوں اختیار کر لیا ہے؟ شاید کہیں اور سے ان کا پیغام لا کر یہاں پوسٹ کر دیا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید فواد ۔ پر ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ یہ پیغام کس کی طرف سے آیا ہے میرے پاس تو شمشاد کا نام لکھا آرہا ہے اور پھر سب سے پہلے شمشاد نے ہی خوش آمدید بھی کہا
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں صاحبان، یہ فواد صاحب اردو محفل کے نئے رکن ہیں، میں نے کہیں اور سے ان کا پیغام نقل کر کے یہاں چسپاں کیا ہے۔ اب یہ ادھر آئیں اور مزید اپنا تعارف دیں۔
 

زین

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید :)

نئے رکن جن کا نک سویدا ہے ، یہ ان کا تعارف ہے ۔
 

سویدا

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ سب حضرات نے جس طرح‌میری پذیرائی کی اس پر میں‌تہہ دل سے آپ سب کا مشکور ہوں‌

میں آج پورے دن سفر میں‌تھا اور ابھی کراچی پہنچا ہوں‌

گھر پہنچ کر سب سے پہلا کام یہی کیا کہ اردو محفل میں‌شریک ہوگیا ۔

سو اب میں اپنے گھر پر ہوں‌، اور آپ سب کے سامنے حاضرہوں‌
 

سویدا

محفلین
اور ہاں شمشاد بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ

ایک بات کی وضاحت کردیجیے کہ دھاگے سے کیا مراد ہے ؟

دھاگہ کس چیز کو کس مناسبت سے کہا جارہا ہے ؟ میں‌روز اس محفل پر دھاگہ کا لفظ پڑھتا ہوں‌اور ذہن اصلی پری دھاگہ کی طرف جاتا ہے

از راہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں
 

بلال

محفلین
اور ہاں شمشاد بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ

ایک بات کی وضاحت کردیجیے کہ دھاگے سے کیا مراد ہے ؟

دھاگہ کس چیز کو کس مناسبت سے کہا جارہا ہے ؟ میں‌روز اس محفل پر دھاگہ کا لفظ پڑھتا ہوں‌اور ذہن اصلی پری دھاگہ کی طرف جاتا ہے


از راہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں

یہاں محفل پر تھریڈ کو اردو میں دھاگہ کہا جاتا ہے۔ جب کوئی موضوع شروع کیا جاتا ہے تو فورم کے مطابق اسے آپ تھریڈ کہتے ہیں اور یہاں ہم اردو میں اسے دھاگہ کہتے ہیں۔ اب جیسے یہ موضوع آپ کے تعارف کا ہے تو یہ بھی ایک دھاگہ ہے۔ جس میں ایک ایک پوسٹ ایک ایک کڑی کی طرح ملتی جاتی ہے اور یوں دھاگہ لمبا سے لمبا ہوتا جاتا ہے۔
ویسے سوال تو شمشاد بھائی سے تھا۔ لیکن چلتے چلتے سوچا میں ہی جواب دے دیتا ہوں۔ باقی اگر میرا جواب ٹھیک نہ ہو یا اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہو تو دوستوں سے گذارش ہے کہ ضرور بتائیے گا تاکہ فورم کے دھاگہ کی کوئی معیاری تعریف مل سکے۔۔۔
 

سویدا

محفلین
کیا اس کا نام دھاگے کے علاوہ کچھ اور نہیں‌رکھا جاسکتا

دھاگہ ! سننے پڑھنے میں‌عجیب سا لگتا ہے

ویسا دھاگہ عجیب سا تو بہاری کباب میں‌بھی لگتا ہے لیکن یہاں‌تو زیادہ ہی عجیب لگ رہا ہے

اب بہاری کباب کے ساتھ ساتھ اردو محفل میں‌بھی دھاگے برداشت کرنے پڑیں‌گے
 

بلال

محفلین
کیا اس کا نام دھاگے کے علاوہ کچھ اور نہیں‌رکھا جاسکتا

دھاگہ ! سننے پڑھنے میں‌عجیب سا لگتا ہے

ویسا دھاگہ عجیب سا تو بہاری کباب میں‌بھی لگتا ہے لیکن یہاں‌تو زیادہ ہی عجیب لگ رہا ہے

اب بہاری کباب کے ساتھ ساتھ اردو محفل میں‌بھی دھاگے برداشت کرنے پڑیں‌گے

جی یہ نام میں نے نہیں دیا یہ تو اردو اور ٹیکنالوجی کے بڑوں نے عنایت کیا ہوا ہے۔ ویسے شروع میں کلیدی تختہ، کنجی، دھاگہ، اتارنا یعنی ڈاؤن لوڈ سب عجیب لگتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ عجیب نہیں رہتا۔ جیسے اب میں کسی دوست سے بات کرتے ہوئے اکثر یہ کہتا ہوں کہ تم فلاں سافٹ ویئر کو فلاں سائیٹ سے اتار لینا۔ میرے دوستوں کو عجیب لگتے ہیں یہ الفاظ لیکن مجھے کبھی فرق محسوس نہیں ہوا۔
 
Top