تعارف میرا نام فواد ہے۔

شمشاد

لائبریرین
کچھ اراکین دھاگے کی جگہ " لڑی " کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

اصل میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اردو محفل میں انگریزی کے الفاظ کم سے کم استعمال کیے جائیں۔ اسی طرح ہم اردو کی ترویج و ترقی میں مدد کر سکیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں ہر ایک فعال رکن کے تعارف/انٹر ویو کے کئی کئی تھریڈ/ دھاگے/لڑیاں/تانے بانے ہیں۔ ذرا تعارف کے زمرے میں جائیں اور شروع سے موضوعات دیکھتے جائیں۔
ایک بار پھر خوش آمدید۔
 
ساجد

محفلین
فواد صاحب ، اپنی قومی زبان کی ترویج کے لئیے ہمیں کچھ الفاظ شروع شروع میں تو نا مانوس اور عجیب لگتے ہیں لیکن جلد ہی ہم ان کو اپنا لیتے ہیں۔
میں جب پہلی بار مدینہ منورہ گیا تو رات کو سواری سے اترتے ہی میری نظر ایک لوحہ (بورڈ) پر پڑی جس پر موٹے حروف میں لکھا تھا "الطوائف" ۔ میں ٹھٹھک گیا کہ یہ کیا ماجرا ہے مسجد نبوی کے بالکل سامنے یہ کیا بے ہودگی ہے؟ لیکن اگلے روز ظہر کی نماز کے بعد صورت حال سمجھنے کا تجسس مجھے اس طرف لے گیا تو یہ دیکھ کر تسلی ہوئی کہ وہاں ایسا کچھ نہیں تھا جو میں سمجھا تھا وہ عمرہ اور حج کی خدمات فراہم کرنے والا ایک دفتر تھا۔ اور اس کے سرنامہ پر طائفہ کی جمع "طوائف" لکھا گیا تھا۔
شروع میں عجیب لگنے والے الفاظ اگر اپنا لئیے جائیں تو اجنبی محسوس نہیں ہوتے بعینہ جب ہم پاکستان سے آنے والے کسی جاننے والے کو کہتے تھے کہ "ہوٹل دلہ" میں تشریف لے آئیں تو وہ تذبذب کا شکار ہو جاتا لیکن ہم جو وہاں کے الفاظ کے عادی ہو چکے تھے اس لفظ کے صوتی اثرات کو عجیب نہیں سمجھتے تھے۔
اب اردو کا ہی ایک لفظ ہے "ٹٹی" اب آپ کسی کو کہیں یہ کہیں کہ یہاں ٹٹی لٹکا لو تو وہ آپ کو عجیب نظروں سے دیکھے گا لیکن اگر انگریزی کا "کرٹن" بولیں گے تو آپ کی بات کو سمجھ لیا جائے گا۔
ََ
 
سویدا

محفلین
آپ کو سمجھانے کے لیے اردو کے ذخیرہ الفاظ میں‌سے یہی تین لفظ ملے تھے

بہت چن کر آپ نے انتخاب فرمایا ماشاء اللہ

آپ کے ان الفاظ کے چناو کو داد دیتا ہوں

ویسے آپ نے جو مثالیں دی ہیں‌وہ سب کی سب غلط ہے

میں نے اردو زبان کی بات کی تھی آپ نے مثاللیں‌ عربی کی دیں‌ ، اگر آپ کو دلہ اور طوائف نامانوس لگے تو اس کی وجہ آپ کی عربی سے ناواقفیت تھی ، عربی زبان کا قصور نہیں‌ ، اب یہ تو ہو نہیں‌سکتا کہ عربی زبان آپ کی سوچ اور فہم کے مطابق ہو

میری بات ذرا غور سے سمجھ لیں میں‌نے یہ کہا تھا کہ دھاگہ کا لفظ عجیب سا ہے ، ہاں‌لڑی کا لفظ مناسب ہے ۔
 
بندہ پرور ، میں نے کب دعوی کیا کہ میں عربی و اردو میں کوئی سند رکھتا ہوں؟۔میرے اُس مراسلے سے ہی مترشح ہے کہ میں اپنی کم علمی کا معترف ہوں۔
اب آپ علم و حکمت کے موتی بکھیریئے ، میں ہمہ تن گوش ہوں۔
 
مغزل

محفلین
ساجد صاحب، کیا کہنے ۔ واہ
فواد عرف سویدا صاحب ، محفل میں‌صمیمِ قلب سے خوش آمدید
امید ہے آپ ایسی نابغہ روزگار ہستی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب، کیا کہنے ۔ واہ
فواد عرف سویدا صاحب ، محفل میں‌صمیمِ قلب سے خوش آمدید
امید ہے آپ ایسی نابغہ روزگار ہستی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
میرے بھائی ، میں صاحب کب سے ہو گیا؟ کیوں بے گانگی پیدا کرتے ہو؟ ذرا اپنا فون نمبر تو ذ پ میں بھیجو۔
 
سویدا

محفلین
میں نے تو صرف آپ کے الفاظ کے انتخاب پر داد دی تھی

اگر آپ کو برا لگا تو معذرت چاہتا ہوں‌
 
ساجد

محفلین
میں نے تو صرف آپ کے الفاظ کے انتخاب پر داد دی تھی

اگر آپ کو برا لگا تو معذرت چاہتا ہوں‌
حضور والا ، اگر آپ کا داد دینے کا انداز ایسا ہے تو فہمائش کا عالم کیا ہوگا؟۔
ہم وادی بے زمیں کے "مابدولت" بھی آپ کے رعب و جلالت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
،،،تخلیہ۔
 
ساجد

محفلین
یہ فیصلہ آپ پر چھوڑا کہ آپ اسے داد سمجھتے ہیں‌ یا فہمائش ؟
حال آں کہ ان دونوں اعزازات میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا مجھ ناچیز کا نا قابلِ تقسیم حق ہے پھر بھی آپ کی اس دریا دلی کا ممنون ہوں؛ اور اپنی تقدیر پر شاکر ہوں کہ آپ سے تخاطبت کا شرف حاصل ہوا۔
 
سویدا

محفلین
محمد حسین آذاد یا ابوالکلام آذاد کی اردو کا انداز اب پرانا ہوچکا ہے

آسان ، رواں‌اور شستہ اردو بولنا اور لکھنا زیادہ اچھا ہے

ورنہ ہماں‌شماں‌کا یہاں‌کوئی پرسان حال نہ ہوگا اور ہم قصہ پارینہ بن چکے ہوں‌گے
 
ہم کہیں گے تو شکایت ہو گی۔
 
ساجد

محفلین
آپ کو سمجھانے کے لیے اردو کے ذخیرہ الفاظ میں‌سے یہی تین لفظ ملے تھے

بہت چن کر آپ نے انتخاب فرمایا ماشاء اللہ

آپ کے ان الفاظ کے چناو کو داد دیتا ہوں

ویسے آپ نے جو مثالیں دی ہیں‌وہ سب کی سب غلط ہے

میں نے اردو زبان کی بات کی تھی آپ نے مثاللیں‌ عربی کی دیں‌ ، اگر آپ کو دلہ اور طوائف نامانوس لگے تو اس کی وجہ آپ کی عربی سے ناواقفیت تھی ، عربی زبان کا قصور نہیں‌ ، اب یہ تو ہو نہیں‌سکتا کہ عربی زبان آپ کی سوچ اور فہم کے مطابق ہو

میری بات ذرا غور سے سمجھ لیں میں‌نے یہ کہا تھا کہ دھاگہ کا لفظ عجیب سا ہے ، ہاں‌لڑی کا لفظ مناسب ہے ۔
بقول شاعر ،
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا​
 
سویدا

محفلین
لفظوں کے اس کھیل میں‌ہار ہماری ہوگی
وہ ہار بھی ہم کو جیت سے پیاری ہوگی

تم نہ سمجھوگے اس ہار کی لذت کو
کبھی ہار کے دیکھو جیت تمھاری ہوگی
 
ساجد

محفلین
لفظوں کے اس کھیل میں‌ہار ہماری ہوگی
وہ ہار بھی ہم کو جیت سے پیاری ہوگی

تم نہ سمجھوگے اس ہار کی لذت کو
کبھی ہار کے دیکھو جیت تمھاری ہوگی
ارے نہیں جناب ، ہار جیت کی بات نہیں۔
کبھی ہم بھی تیس مار خاں ہوا کرتے تھے ادھر سے کسی نے کچھ خلاف طبیعت لکھا ادھر سے ہم الفاظ کی تلواریں اور تشبیہات کے بھالے لے کر اس "دشمن " پر ٹوٹ پڑا کرتے تھے۔ یہ اس محفل اور اس کے اراکین کی صحبت کا اعجاز ہے کہ مجھ جیسے بے سلیقہ کو بھی الفاظ و مراتب میں تناسب کا احساس دلا دیا۔
ہم تو جب بھی آتے ہیں یہاں (محفل) کے اہل علم وفن سے مستفیض ہوتے ہیں اور اسی فیض کا اثر تھا کہ آپ کے ابتدائی مراسلے کی تندی کو ایک احساس کا روپ دینے اور اسے آپ کے حضور پیش کرنے میں میں کامیاب ہوا۔
اب ماضی سے باہر آئیے اور ایک گرم جوش نعرہ دوستی بلند فرمائیے۔:)
 
Top