تاسف ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
راولپنڈی: ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائے گا۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی دو مشہور کتابوں میں 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' شائع ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔
 
655717_5125479_ddd_updates.jpg

دل دل پاکستان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔ دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی یہ ملی نغمہ بچے بچے کی زبان پر ہے۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ابھی کل ہی سوچ رہی تھی کہ اس خوبصورت ملی نغمہ کا عظیم شاعر کون ہیں:(
اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دیں آمین
 

فرقان احمد

محفلین
کسی زمانے میں ناسک صاحب سے ملاقاتیں رہیں۔ درویش صفت انسان تھے اور انتہائی خوددار!

انا للہ و انا الیہ راجعون
 

فاخر

محفلین
افسوسناک !اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ اپنے شایان شان مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق آمین۔
لاریب اخلاص کی طرح میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ جنید جمشید کا گایا ہوا یہ نغمہ کس نے لکھا تاہم آج واضح بعد از مرگ واضح ہوا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top