مبارکباد ملنے کو نہیں نایاب ہیں ہم

الف عین

لائبریرین
شاید شادعظیم آبادی نے ایسے ہی نایاب لوگوں کے لئے مصرع کہا تھا۔۔ جی ہاں، ہمارے نایاب اب ماہر ہو چکے ہیں۔ ایک ہزار کا جادوئی ہندسہ پار کر کے۔
مبارک ہو نایاب۔۔
تمہارے دم سے ہی سدا سجی رہے گی یہ محفل۔
 

مغزل

محفلین
نایاب نقوی صاحب ۔ مبروک مبروک ۔۔ مہارت کا ہم پہلے ہی دم بھرتے ہیں اب تو تمغہ بھی سج گیا ۔ ماشا اللہ ،
 

نایاب

لائبریرین
شاید شادعظیم آبادی نے ایسے ہی نایاب لوگوں کے لئے مصرع کہا تھا۔۔ جی ہاں، ہمارے نایاب اب ماہر ہو چکے ہیں۔ ایک ہزار کا جادوئی ہندسہ پار کر کے۔
مبارک ہو نایاب۔۔
تمہارے دم سے ہی سدا سجی رہے گی یہ محفل۔
السلام علیکم
محترم الف عین جی
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
آپ جیسی منفرد ہستی کے قلم سے نکلے یہ مبارک باد کے الفاظ
مجھے سچ میں نایاب ہونے کا احساس دلا گئے ۔
بہت شکریہ
اللہ کرے کہ سدا سجا رہے یہ محفل اردو کا چمن ۔
اور اس میں گلوں کی صورت سدا مہکتی رہیں ۔
آپ جیسی منفرد ہستیاں جو بلاتعصب اردو کو
فلاح انسانیت کے لئے فروغ دینے کی کوشش میں اپنا قیمتی وقت صرف کرتی ہیں ۔
بے شک علم و محبت کا ہے یہ پیغام
اردو ہے جس کا نام
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
مبارکباد قبول کریں نایاب ۔
وسلام
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ

مبارک ہو نایاب !

مع السلام

محترم علی ذاکر جی
خوش رہیں سدا آمین
بہت شکریہ

ماہر بنّے پر بہت مُبارک ہو نایاب صاحب۔

محترم شاہ صاحب
اللہ سدا آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
نوازش کرم شکریہ مہربانی


محترم سرمد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
شکریہ آپ کا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
نایاب نقوی صاحب ۔ مبروک مبروک ۔۔ مہارت کا ہم پہلے ہی دم بھرتے ہیں اب تو تمغہ بھی سج گیا ۔ ماشا اللہ ،

السلام علیکم
محترم م م مغل جی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ
" دم بھر کو ادہر جو منہ پھیرے "
بہار چھا جائے ہر طرف
مہک جائیں دل و جاں ۔

نایاب بھائی بہت بہت مبارک ہو۔
محترم صابر بھائی
اللہ بہت سی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
بہت شکریہ

آپ کو بہت مبارک ہو نایاب صاحب!

محترم وارث بھائی
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
بہت شکریہ
براہ کرم یہ صاحب کا تغمہ واپس لے کر لفظ " بھائی " سے نواز دیں ۔
مشکور رہوں گا ۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت مبارک ہو نایاب صاحب۔۔۔۔:)
السلام علیکم
محترمہ زہرا علوی بہنا
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ

بہت بہت مبارک ہو جناب
محترم خرم شہزاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
شکریہ کرم نوازش

مبارک ہو نایاب بھائی
محترم عبداللہ بھائی
ہنستے مسکراتے رہیں سدا آمین
بہت شکریہ
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

نایاب بھائی ، ماہر بننے پر آپ کو دلی مبارک باد !
اس موقع پر کیسا لگا اردو محفل کے رکن کی حیثیت سے ؟

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ہر تہنیتی دھاگے پر نایاب بھائی کا ڈیزائن کیا ہوا تہنیتی کارڈ موجود ہوتا ہے دوسرے اراکین کے لیے، اس دھاگے پر ایسے کارڈ کی کمی ہے ، کسی کو ویسا کارڈ ڈیزائن کرنا آتا ہے یہاں جیسے نایاب بھائی کے کارڈز ہوتے ہیں ؟

 

فہیم

لائبریرین
مجھے خود یہی بات محسوس ہوئی۔

کہ نایاب بھائی سب کے لیے اتنے خوبصورت خوبصورت کارڈ تیار کرتے ہیں‌ محبت کے ساتھ۔
اور ایک ہم ہیں کہ بس خالی خولی مبارک باد سے کام چلارہے ہیں:blushing::noxxx:

لیکن مجھے تو میک اپ کرنا آتا ہے۔
ویسا کارڈ نہیں بنانا آتا:(
 
Top