تاسف معروف ادیب علیم الحق حقی انتقال کرگئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
کراچی (ویب ڈ یسک) عشق کا عین، عشق کاشین اور متعدد یادگار کہانیوں کے خالق معروف مصنف و ڈرامہ نویس علیم الحق حقی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کی عمر 64 برس تھی۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ علیم الحق حقی علامہ ندرت میرٹھی کے نواسے اور سطوت میرٹھی کے بھانجے تھے۔

ربط
 
آخری تدوین:
کراچی (ویب ڈ یسک) عشق کا عین، عشق کاشین اور متعدد یادگار کہانیوں کے خالق معروف مصنف و ڈرامہ نویس علیم الحق حقی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کی عمر 64 برس تھی۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ علیم الحق حقی علاقہ ندرت میرٹھی کے نواسے اور سطوت میرٹھی کے بھانجے تھے۔

ربط
میرا خیال ہے یہ علامہ ہے
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔اللہ اپنی جناب سے بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ ہر عذاب معاف کرے۔ اُن کی قبر کو ٹھنڈا رکھے،کشادہ اور روشن کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور مرنے والے کے لئے صدقۂ جاریہ
بنائے۔آمین!
اُن کی سب تحریریں پڑھیں ہیں۔ مرحوم بہت مثبت خیالات کے حامل تھے۔ اسلام اور اسلامی قدروں سے عشق تھا۔ اللہ اور نبیﷺ کی محبت پر بہت سی کہانیاں لکھیں۔ قاری اُن کی محبت سے محبت کرنے لگتا تھا۔ مجھے اں کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ اُن کی " اِسمِ اعظم" سے میں نے "شُکر" ادا کرنا سیکھا۔ عشق کا عین سے میں نے سیّدوں سے محبت محسوس کی۔ وطن سے محبت تو میری اور اُن کی ایک ہی ہے۔اُن کی ایک سفرنامہ +کہانی سے شُمالی علاقہ جات کا سفر اختیار کیا۔
اُن کی کئی کتابیں اُن کے آٹو گراف کے ساتھ میرے پاس ہیں۔ ان کے گھر پہ جولائی 2001 میں پہلی اور آخری مُلاقات ہوئی۔ بہت اچھے انسان تھے۔ اللہ ان کے پسماندگان کا والی وارث ہو۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
کہانی نگارعلیم الحق الحقی وفات پاگئے۔ | UrduSukhan
www.urdusukhan.com/.../کہانی-نگارعلیم-الحق-الحق...Translate this page
1 day ago - (بشکریہ : رضا صدیقی) معروف ناول نگار علیم الحق حقّی تین ماہ کی شدید علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ان کے معروف ...
معروف مصنف و ڈرامہ نویس علیم الحق حقی انتقال کرگئے
dailypakistan.com.pk/.../27.../137153?...Translate this page
1 day ago - ... کاشین اور متعدد یادگار کہانیوں کے خالق معروف مصنف و ڈرامہ نویس علیم الحق حقی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کی عمر 64 برس تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top