مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

کاشفی

محفلین
عرض کیا ہے!

کھونے اور پانے میں بس پَل بھر کا فاصلہ ہوتا ہے
میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہ پیار کیا ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خیال رہے یہ مشاعرہ بے ادباء ہے۔

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
محلے میں کھڑکیاں اور بھی ہیں

وہ اپنی کھڑکی نہیں کھولتے نہ کھولیں
میری نظر میں کھڑکیاں اور بھی ہیں

ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے
ابھی قسمت میں پھینٹیاں اور بھی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری جانب سے محفل کی سالگرہ کے لیے آخری آئٹم پیش خدمت ہے۔ اس کے بعد میں کچھ ہفتوں کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ :)

عرض کیا ہے۔۔


میک اپ کی دبیز تہوں کو چڑھا کر
ان حسینوں کا دوسرا جنم دیکھتے ہیں

ہیں لائق توجہ فلسفہ ہائے نو بہ نو
کھا کر پکوڑے گرماگرم دیکھتے ہیں

باجا تو ہم نے بجا ہی لیا ہے
آؤ بجا کر ڈرم دیکھتے ہیں

ان کو پسند ہے کرنا یاروں کی خاطر
لگا کر فلم وہ بلم دیکھتے ہیں

سنا کر شعر وہ کھاتے ہیں انڈے
ستم بالائے ستم دیکھتے ہیں

چلیں وہ ریمپ پر جب مستانی چال
تھام کر دل ہم ہر قدم دیکھتے ہیں

:hatoff:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور ہاں۔۔ کرسی صدارت اب خالی ہے۔ اس کے لیے میوزیکل چیئر کروا لیں۔ :)
شمشاد بھائی، آپ ہی براجماں ہو جائیں اب مسند صدارت پر۔ :)
 
اوہ یہاں تو دو بزرگان محفل نے کچھ ایسی پھلجھڑیاں چھیڑ رکھی ہیں کہ میری بیاض ہاتھوں سے چھوٹ چھوٹ کر گر رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب جناب نبیل صاحب عمدہ اشعار کہے ہیں
شکریہ شاہ صاحب، نوازش۔
لیکن اگر اسے تک بندی کہا جائے تو کیا زیادہ مناسب نہیں ہوگا۔ :idontknow:
لیکن اگر آپ انہیں اشعار کہنے پر مصر ہوں تو میں آپ سے اختلاف بھی نہیں کروں گا۔ :dancing:
 

شاہ حسین

محفلین
ردیف و قافیہ کا مکمل خیال رکھا ہے آپ نے اور وزن اس لئے نہیں کروں گا کیوں کے ترازو خراب ہے آج کل ۔
اشعار کہوں یا تک بندی
ہاں اب رہے گی کچھ مندی

چھوڑ کے ہم کو جاتے ہیں
چھٹیاں ہیں یہ کتنی گندی

آپ کے واپس آنے تک
بنے رہیں گے ہم بندھی
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
وارث بھائی
ہوشیار باش
تیار باش
یہاں‌ سٹیج پر بھی ٹماٹر موجود ہیں‌اور دھلے ہوئے انڈے بھی ہیں

تو گویا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اب شعراء کرام بھی 'ہتھیار' لیکر مشاعرہ پڑھیں گے یعنی کیا منظر ہوگا کہ سٹیج پر بیٹھے شعراء اپنے پڑھنے والے ساتھی کو سڑے ٹماٹروں کی شکل میں داد دیں گے اور جوابی "آداب عرض" انڈوں کی صورت میں کہا جائے گا، واہ واہ واہ

لیکن خبردار، خیال رہے، کرسیِ صدارت کی طرف کوئی انڈہ ٹماٹر نہیں جانا چاہیئے :)
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم دوستان محفل،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے آپ کے لیے ایک سپیشل آئٹم کا اہتمام کیا ہے اور وہ ہے بے تکوں کا مشاعرہ۔ :) اس کا کامیاب تجربہ محفل فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار اور تک بندی کی صورت میں کیا جا چکا ہے۔ اس مرتبہ بھی وزن کی قید نہیں ہے لیکن اخلاق کی حدود کا خیال رکھنا ہوگا۔ اور کوشش کریں کہ اس مشاعرے میں شرکت کے لیے ایک سے زیادہ اشعار شاعری کی کسی بھی صنف میں پیش کریں۔

تو خواتین و حضرات میں سب سے پہلے محفل فورم کے معروف ۔۔تکے شاعر طالوت کو اپنا کلام سنانے کی دعوت دیتا ہوں ں ں ں ‌ں۔۔۔
آئیے طالوت، تشریف لائیے اور سمع خراشی کا آغاز فرمائیے۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ داد یا ہوٹنگ میں بخل سے کام نہ لیں۔ :)

واہ نبیل بھائی کیا کہنے ، واہ ، کیا خوب ’’ سپیشل آئٹم ‘‘ نکالا ہے ۔ واہ :rollingonthefloor:
 

dxbgraphics

محفلین
عرج کرت ہوں
کیا دیکھتا ہوں کہ محفل میں نبیل کی آمدہے
اسی لئے محفل کی دیوار پھاند کر بھاگنا پڑا

واہ واہ کیا بہترین شعر بنایا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاہ صاحب۔ لیکن آپ نے بے ادب مشاعرے والے تھریڈ میں کیوں ویلکم بیک کیا ہے۔ :)
 

شاہ حسین

محفلین
جناب الگ سے دھاگا کھولنے کا سوچا پر سوچا یہ آپ کا دیا ہوا گلدستہ اجاڑ پڑا ہے کچھ بہار اس پر بھی آجائے تو اچھا رہے گا ۔
 
Top