مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

خوشی

محفلین
رہتا ھے ہر پل میرے سنگ مگر اپنا نہیں لگتا
آتا ھے بند آنکھوں سے نظر مگر سپنا نہیں لگتا

دیکھا ھو رشتوں کو کچھ ایسے بدلتے
ساتھی تو ھے جیون کا مگر اپنا نہیں لگتا
 
مشرا جی ذرا ٹھیک ٹھاک ٹماٹر چھانٹ کر ان کا ایک تاج بنوا لیجئے مس مشاعرہ کے لئے۔

بہت خوب اشعار ہیں، لا جواب۔
 

خوشی

محفلین
ویسے ٹماٹر سے بہتر ھے انڈے پھینک لیں تاکہ صبح ناشتے میں‌آملیٹ بنا سکوں ورنہ مجھے گروسری کے لئے جانا پڑے گا
 
بھئی یہاں ٹماٹر پھینکنے کی بات نہیں ہوئی ان میں سے اچھے اچھے منتخب کر کے تاج بنوانے کی بات ہوئی ہے۔ ویسے یہ گزل بھی مکمل ہو جائے تو ہمیں اس سے محروم مت رکھیئے گا۔
 
نہیں بس محفل میں کہیں رکھ دیجئے گا میں وہاں سے چرا میرا مطلب ہے اٹھا لوں گا۔ یا آپ میرے ذاتی پیغام کے ڈبے میں بھی اس کی ایک کاپی ڈال سکتی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ
شکریہ اے دوست، اے میرے بھائی شکریہ
کہ
اجازت مرحمت فرمائی
مجھے کچھ کہنا تھا
مجھے کچھ خاص کہنا تھا
مگر
پر
کہہ نہیں سکتی
کہ اس میں
کچھ پردہ نشینوں کے نام آتے ہیں
لہذا میں کچھ نہیں کہوں گی
کہہ بھی تو نہں سکتی
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ لیکن ایک ہی شعر سے کام نہیں چلے گا۔ کم از کم تین اشعار تو ہوں، زیادہ سے زیادہ پر کوئی پابندی نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں۔
ارے بھئی یہ شعر کب ہے۔
یہ تو اپنا دکھڑا سنایا ہے۔

ویسے اگر وقت ملا تھوڑا اور دماغ سکون میں ہوا۔
تو شاید میں کچھ زیادہ ہی لکھ ماروں:rolleyes:
 

کاشفی

محفلین
آج تو مان لیتے ہیں مگر کل کا بھی آج محسوس کر رہے ہیں ۔ بہانے بازی کی بجائے حفاظتی ڈھال کی درخواست ارسال کریں شاید منظور ہو جائے ۔ ورنہ بو نہ انڈوں کی اچھی ہوتی ہے نہ گندے ٹماٹروں کی :)
وسلام

آج بھی تھوڑا سا بخار ہے۔۔

خوشبو برسائے گئے انڈوں‌ کی، تیری ذلفوں پہ مہکتی ہے
ہائے او رَبّا کی کراں ۔۔ یہ چلتے چلتے میری ساس کیوں رُکتی ہے
 
Top