مسکین بھیگا بلا

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ، یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ اس بلے نے بھی سفید (کرتہ) پہن رکھا ہے اور بھیگا ہونے کے باعث ٹانگیں بھی چُوڑی دار ہو گئی ہیں۔:D اور یہ تو مقدس کی مہربانی ہے کہ صنفِ مذکر کو مسکین کہہ دیا ورنہ خواتین سے تو ایسی توقع ہی نہیں کی جا سکتی:rollingonthefloor:
ساجد بھائی! یہ اتفاق نہیں اعجاز ہے۔ :laughing:
ویسے اس خاکے میں ہماری پیرانہ سالی کا جو رنگ بھرا گیا ہے اس کے عقب میں آپ ہی کا کارخانۂ رنگسازی ہے جہاں سے سفید رنگ کی بالٹیاں لا لا کر ہماری زلفوں پر انڈیلی گئی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر اسی قدر ادب سے آپ نے سلام عرض کیا تو ان بابا جی نے دیوانِ غالب ادھار دینا تو چھوٹی بات ہے شاید مسروقہ دیوانِ غالب آپ کے نام سے منسوب بھی کر دیں۔ غالب کی روح سے وہ خود نمٹتے رہیں گے کہ جلد ہی وہ بھی وہیں پہنچنے والے ہیں جہاں غالب۔۔۔ ہاہاہا
:openmouthed: اگرچہ میں نے ادب سے سلام کرنے کی بات نہیں کی تھی لیکن اگر ایسا ممکن ہے تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اور چچا غالب کو جس تواتر سے یہاں یاد کیا جاتا ہے مجھے تو ڈر ہے وہ خود ہی دوبارہ یہاں کے وزٹ ویزہ کے لئے درخواست نہ دے دیں اور پھر ڈائریکٹ لینڈ بھی محفل میں ہی کریں کہ ہر طرف غالب غالب کی پکار سنائی دیتی ہے :smile2:
 
فاتح

لائبریرین
:openmouthed: اگرچہ میں نے ادب سے سلام کرنے کی بات نہیں کی تھی لیکن اگر ایسا ممکن ہے تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہم نے تو حسنِ زن سے کام لیا تھا کہ ایسے پیرِ فرتوت کو آپ جیسی ادب پسند شخصیت یقیناً ادب سے ہی سلام کرے گی۔
اور چچا غالب کو جس تواتر سے یہاں یاد کیا جاتا ہے مجھے تو ڈر ہے وہ خود ہی دوبارہ یہاں کے وزٹ ویزہ کے لئے درخواست نہ دے دیں اور پھر ڈائریکٹ لینڈ بھی محفل میں ہی کریں کہ ہر طرف غالب غالب کی پکار سنائی دیتی ہے :smile2:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی آمد کے بعد یہاں ان پر ٹکٹ لگا دیا جائے اور ہر طرف ایک ہی آواز سنائی دے "ایک رُوپا! ایک رُوپا! ایک رُوپا!"
 
جی خوش ہوا فاتح کو زیر سایہ خاکہ دیکھ کر :)

کافی سے زیادہ دیر تک تو میں بھی اسی خیال میں رہا کہ کسی نہایت "گھاگ" ، "جستجویانے" اور "سیانے" بندے نے پس پردہ رہ کر مقدس کے کندھوں پر خاکے کی بندوق رکھ کر فاتح سے اگلے پچھلے حساب برابر کر دیے ہیں مگر پھر فاتح کے جوابات اور مقدس کی تحقیق اور سر درد غالب اشعار سے مجھے اپنی پہلی رائے سے رجوع کرنا پڑا۔

باقی باتیں تو بعد کی ہیں مگر فاتح نے بڑی زیادتی کی مجھ سے۔ ایک درجن میں سے صرف دو عدد "معاشقوں" کا بتا کر بلکہ "پختہ" یقین دلا کر آئندہ کے لیے ترک محبت و عشق کی قسمیں کھا کر (بقول میر بعد از عزت سادات گنوا کر ) میرے ذہن میں جو ناکامی عشق کا عظیم بت بنایا تھا وہ اس اس چشم کشاں پوسٹ سے پاش پاش ہو گیا۔

مستقبل میں ڈیڑھ درجن مزید عشق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک کی بھی خبر نہ ہوئی مجھے۔

اس بے خبری پر تو مر جانے کو جی چاہتا ہے۔
 
محب علوی! تم چپکے چپکے کیوں جھاتیاں مار رہے ہو؟ آ جاؤ آ جاؤ بے دھڑک آ جاؤ۔۔۔ کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ہاہاہاہا

میں پورا پڑھ رہا تھا بلکہ اپنی بے خبری و بے پروائی کا سر عام اعتراف بھی کر رہا ہوں۔

کیا آؤں مجھے تو ابھی سے دھڑکا لگ گیا ہے ، میرے تو "خیرخواہ" ہی بہت ہیں۔ اگر تمہارے درجن سے ڈیڑھ درجن ہو گئے ہیں تو میری تو سنچری پکی سمجھو۔ ;)

اور ابھی کچھ دیر قبل "ظالم" ظفری کو بھی گھومتے اور تبصرہ کرتے دیکھا ہے میں نے، جو ماہر ہے اس فن میں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی خوش ہوا فاتح کو زیر سایہ خاکہ دیکھ کر :)

کافی سے زیادہ دیر تک تو میں بھی اسی خیال میں رہا کہ کسی نہایت "گھاگ" ، "جستجویانے" اور "سیانے" بندے نے پس پردہ رہ کر مقدس کے کندھوں پر خاکے کی بندوق رکھ کر فاتح سے اگلے پچھلے حساب برابر کر دیے ہیں مگر پھر فاتح کے جوابات اور مقدس کی تحقیق اور سر درد غالب اشعار سے مجھے اپنی پہلی رائے سے رجوع کرنا پڑا۔

باقی باتیں تو بعد کی ہیں مگر فاتح نے بڑی زیادتی کی مجھ سے۔ ایک درجن میں سے صرف دو عدد "معاشقوں" کا بتا کر بلکہ "پختہ" یقین دلا کر آئندہ کے لیے ترک محبت و عشق کی قسمیں کھا کر (بقول میر بعد از عزت سادات گنوا کر ) میرے ذہن میں جو ناکامی عشق کا عظیم بت بنایا تھا وہ اس اس چشم کشاں پوسٹ سے پاش پاش ہو گیا۔

مستقبل میں ڈیڑھ درجن مزید عشق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اور ایک کی بھی خبر نہ ہوئی مجھے۔

اس بے خبری پر تو مر جانے کو جی چاہتا ہے۔
تمھیں خبر اس لیے نہ ہوئی کہ تم ایک عشق اور دو فلرٹس میں ہی میں اتنے گم ہو ان دنوں کہ کسی اور کی جانب نظر بد سے دیکھنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔ آخر کو تین تین فون ایک وقت میں رکھنا کوئی آسان کام ہے بھلا۔۔۔
 
آجاؤ بھئی ، شاید اگلی باری آپ کی ہو، محب علوی۔:)

ساجد ، آپ جتنی مرضی بچت لیں ۔ اب آپ کو کوئی مقدس کے تیز دھار قلم سے نہیں بچا سکتا۔

سیاست کی نظامت بھی نہیں چل سکے گی یہاں۔

میری باری کا تو سوال ہی نہیں ، میری تو اتنی بار باری آئی ہے کہ اب نہ آئے تو حیرت ہوتی ہے۔

سچ ہے غریب آدمی کو سبھی تختہ مشق بناتے ہیں ۔

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات (اب اتنی لفاظی کے بعد تو مجھے رعایت ملنی چاہیے کم از کم )
 
تمھیں خبر اس لیے نہ ہوئی کہ تم ایک عشق اور دو فلرٹس میں ہی میں اتنے گم ہو ان دنوں کہ کسی اور کی جانب نظر بد سے دیکھنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔ آخر کو تین تین فون ایک وقت میں رکھنا کوئی آسان کام ہے بھلا۔۔۔

دیکھا دیکھا

میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ مجھ غریب پر تو سب کا ہی زور چلتا ہے۔ اب اگر کسی نے فون بیچنے یا ٹھیک کروانے کے لیے بھی دیا ہو تو بھی یہی کہانی بنتی ہے۔
 
اوہ معذرت معذرت معذرت میرے ذہن میں تو یہ رہا ہی نہیں کہ میرا یہ مراسلہ پڑھا بھی جا سکتا ہے اور تمھاری کارستانیوں کا پول کھل سکتا ہے۔
اے لوگو! میں نے سب غلط لکھا تھا۔۔۔ میں اپنی بات سے رجوع کر رہا ہوں اور محب کا فون ٹھیک کروانے والا بہانہ بالکل درست ہے۔
اب ٹھیک ہے نا محب؟
 
فاتح

لائبریرین
محب علوی! میں نے تمھارے اس جھوٹے بہانے والے مراسلے پر متفق کا بٹن بھی دبا ادیا ہے۔۔۔ اب اگر "کسی" نے پڑھ بھی لیا تو وہ یہی سمجھے ھا کہ تم نے سچ کہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد ، آپ جتنی مرضی بچت لیں ۔ اب آپ کو کوئی مقدس کے تیز دھار قلم سے نہیں بچا سکتا۔

سیاست کی نظامت بھی نہیں چل سکے گی یہاں۔

میری باری کا تو سوال ہی نہیں ، میری تو اتنی بار باری آئی ہے کہ اب نہ آئے تو حیرت ہوتی ہے۔

سچ ہے غریب آدمی کو سبھی تختہ مشق بناتے ہیں ۔

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات (اب اتنی لفاظی کے بعد تو مجھے رعایت ملنی چاہیے کم از کم )
جی محب علوی بالکل مقدس کے قلم اور لاہور کے ٹریفک میں ایک چیز مشترک ہے کہ کوئی بھی ان کی زد میں آ سکتا ہے:D حتی کہ وارڈن بھی۔
 
محب علوی! میں نے تمھارے اس جھوٹے بہانے والے مراسلے پر متفق کا بٹن بھی دبا ادیا ہے۔۔۔ اب اگر "کسی" نے پڑھ بھی لیا تو وہ یہی سمجھے ھا کہ تم نے سچ کہا ہے۔

اب ایک دو اور مراسلے لکھ دو تاکہ اگر کسی کی نظر سے ایک آدھ پیغام چھوٹ بھی جائے تو بھی کہیں نہ کہیں نظر پڑ جائے اس کی۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
 
میں نے تین مرتبہ معذرت بھی کی ہے مگر پھر بھی۔۔۔ :(
کہا نا کہ خیال نہیں رہا کہ کوئی پڑھ بھی سکتا ہے اور اس لیے بے دھیانی میں منہ سے نکل گیا یہ سب ورنہ مجھے یاد ہے کہ تم نے ان تینوں کے متعلق بتاتے ہوئے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ یہ راز میرے سینے میں ہی دفن ہو جائیں گے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہم نے تو حسنِ زن سے کام لیا تھا کہ ایسے پیرِ فرتوت کو آپ جیسی ادب پسند شخصیت یقیناً ادب سے ہی سلام کرے گی۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی آمد کے بعد یہاں ان پر ٹکٹ لگا دیا جائے اور ہر طرف ایک ہی آواز سنائی دے "ایک رُوپا! ایک رُوپا! ایک رُوپا!"
اب آپ کے حسن 'ظن' پر بات آئی ہے تو یقیناً ادب ہی سے سلام کروں گی فاتح :openmouthed:۔ آپ بھی ایک طرح سے میرے اساتذہ میں شامل ہیں۔ اتنی املاء کی غلطیاں تو میری اردو کی ٹیچر نے نہیں نکالی تھیں جنہیں آپ نے درست کر دیں :)
بہت ممکن ہے ایسا ہو بھی جائے :openmouthed: ویسے ایک روپیہ چچا غالب کے لئے کم نہیں ہے؟ :shocked: غالب کے مداحین بشمول آپ کے کہیں مائنڈ ہی نہ کر جائیں۔
 
ساجد

محفلین
فاتح بھائی ، آپ تو برے پھنسے ۔ ابھی محب علوی سے نپٹ لیں۔ خاکسار انتظار میں ہے کہ کب ان لاسلکی ملاقاتوں کا احوال بیان کروں جو آپ اور ہمارے درمیان ہوئیں اور اب تک راز ہیں:D۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب ایک دو اور مراسلے لکھ دو تاکہ اگر کسی کی نظر سے ایک آدھ پیغام چھوٹ بھی جائے تو بھی کہیں نہ کہیں نظر پڑ جائے اس کی۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
سچ کہتی ہوں اگر مجھے کبھی تحریری 'بیچارگی' کی مثال دینی پڑی تو اس پوسٹ کو سامنے کر دوں گی۔ ٹھیک ٹھاک 'بیچاری پوسٹ آف دا ڈے' قسم کا جملہ ہے۔ :jokingly:
 
شمشاد

لائبریرین
اب آپ کے حسن 'ظن' پر بات آئی ہے تو یقیناً ادب ہی سے سلام کروں گی فاتح :openmouthed:۔ آپ بھی ایک طرح سے میرے اساتذہ میں شامل ہیں۔ اتنی املاء کی غلطیاں تو میری اردو کی ٹیچر نے نہیں نکالی تھیں جنہیں آپ نے درست کر دیں :)
بہت ممکن ہے ایسا ہو بھی جائے :openmouthed: ویسے ایک روپیہ چچا غالب کے لئے کم نہیں ہے؟ :shocked: غالب کے مداحین بشمول آپ کے کہیں مائنڈ ہی نہ کر جائیں۔

ممکن ہے یہ 1857ء میں چلنے والا ایک روپیہ ہو۔
 
Top