مسکین بھیگا بلا

دراصل منصفین نے تقسیمِ اعزازات سے چند لمحے

گو کہ ہم تو ہمیشہ ہی تمھاری پوسٹس میں یہ دو خوبیاں تلاش کرنے کی ناکام کوششیں کرتے آئے ہیں لیکن تمھارا اصرار ہے تو آیندہ مزید سر کھپا لیں گے ان ناپید اشیا کو دریافت کرنے کی غرض سے۔ :)

اگر ناپید کی جگہ اپنے منہ آپ بولتی خوبیوں پر نظر رکھو تو یہ کوششیں بھی کامیاب ہو اور سر بھی نہ کھپے۔

کھپے کھپے فاتح کھپے

جانے کیوں ایک زرداری سب پہ بھاری بے اختیار یاد آ گیا۔ لاحول ولا قوتہ الا باللہ
 

مقدس

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
سونے پر سہاگہ بنتی جا رہی ہے مقدس۔

ابھی تو نائی کی باری ہی نہیں آئی تو مقدس کی باری تو ابھی دور ہے۔

شمشاد بھیا اس کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے ۔۔۔ کیونکہ آپ ہی تھے جہنوں نے مجھے لائبریری میں شامل کیا تھا اور اسی وجہ سے آج میں اتنا لکھنے میں کامیاب ہوئی ہوں
سو تھینک یو بھیا
 

مقدس

لائبریرین
واؤ مقدس بہت خوب ۔ ۔ ۔ :)
آپ نے تو کمال کر دیا
پڑھتی رہی اور مسکراتی رہی:)
آپ میں ایک بہترین لکھاری کی خوبیاں موجود ہیں جو آپ کی اس تحریر سے صاف جھلکتی ہیں
لکھنا اور وہ بھی اتنی روانی اور شائستگی کے ساتھ سب کے بس کی بات نہیں
آپ نے یہ کر دکھایا ہے اور وہ بھی بہت خوبی کے ساتھ
ڈھیر ساری داد ہماری جانب سے آپ کی اس تحریر کے نام:rose::rose:
"اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ" آمین
بہت شکریہ غزل آپی
یہ تو بس ایسے ہی ادھر سے ادھر سے اٹھا کر لکھا ہے۔۔ آپ تو ایویں ہی سر پر چڑھا رہی ہیں اتنی تعریفیں کر کے۔۔۔ :):):)
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہا پڑھ کر بے اختیار بہت ہنسی آئی ۔۔ زبردست ۔۔:applause:
تھینک یو سارہ

"جب دیکھو سفید ململ کا کرتا، چوڑی دار پاجامہ پہنے ، سر پر ٹوپی جمائےمنہ میں پان رکھے"
@فاتح بھائی آپ کو بڈھا بابا بننے کا شوق ہوا تھا نہ مقدس نے پورا کر دیا دیکھیں :p ہاہاہاہا

ہی ہی ہی شوق کہاں سارہ۔۔ یہ تو ہیں ہی بڈھے بابا جی
ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا

یہ وہ مصرعہ ہے جو آدھا گھنٹا مغز ماری کے بعد مجھے سوجھا ، اس بے ساختہ تحریر کیلئے
ساتھ ہی مجھے، وہ وقت یاد آ رہا ہے جب مقدس مسکین سی صورت بنا کے بولی بھیا کیسے اتنی مشکل اردو بول لیتے ہیں آپ میرے تو سر سے گزر جاتی ہے، اب میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بہن المقدس اگر واقعی کوئی عمر رسیدہ خاتون نہیں تو کیوں "عروجِ مقدس باجی سے مردم سہمے جاتے ہیں؟" (روحِ اقبال سے معذرت)
بھئی واہ مقدس، بہت زبردست، اسے کہتے ہیں شوخیِ تحریر، اور صد شکر کہ چھوٹا غالبؔ جانتا ہے کہ کس کی ہے
(اور یہ مسکہ بازی میں اس لیے کر رہا ہوں کہ اگر کبھی خدانخواستہ میری باری آ بھی گئی تو پلیز "ہتھ ہولا رکھنا" )

ارے بھائی آپ تو ان دنوں کی بات کر رہے ہیں۔۔۔ جب واقعی میں مجھے سمجھ نہیں آتی تھی۔۔ ان باقی لوگوں سے پوچھیں آپ ۔۔ ہر بات کا مطلب پوچھ پوچھ کر ان کا سر کھایا جاتا تھا۔۔ مجھے تو لگتا ہے کہ ان کی بد دعائیں ارے نہیں میرا مطلب دعائیں لگی ہیں

ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
بھئی ویسے آپ کی قوت مشاہدہ کی داد دینا پڑے گی۔
مجھے تو ڈر ہے کہ اگر کبھی حقیقت میں آمنا سامنا ہوگیا تو لمحہ زن میں میری شخصیت کا ایکسرے کر کے میرے ہاتھ میں نہ تھما دیں۔ :nailbiting:

تو اس میں میرا کیا کمال ہوا۔۔۔۔ بات تو آپ کی پرسنیلٹی کی ہو گی ناں

ہی ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
مقدس بیٹا! مجھے واقعی سمجھ نہیں آ رہا کہ جواب کیا لکھوں اس انتہائی خوبصورت طرز تحریر میں تمھارا شگفتہ اور اپنائیت سے بھرپور مراسلہ پڑھنے کے بعد۔
عنوان (مسکین بھیگا بلّا) پڑھ کر تو میرے ذہن میں کچھ ایسا تصور بنا تھا۔۔۔
cat-bath.jpg

اور مجھے بہت ہنسی آئی کہ لو بھئی اب مزا آئے گا کہ مقدس نے اس بار کسی محفلین کے ساتھ خوب ہاتھ کیا ہے اور ذرا ہم بھی جا کر اس محفلین کا تیا پانچا کر کے آتے ہیں۔۔۔ بہت ہی خطرناک عزائم کے ساتھ ہم نے یہ دھاگا کھولا اور اسے کھولنے کے بعد جوں جوں پڑھتے گئے ہمارا اپنا منہ بھی ساتھ ساتھ کھلتا ہی چلا گیا۔۔۔ اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔۔۔ ہاہاہاہاہا
یہ مراسلہ پڑھ کر کم از کم ہمارے ان خدشات کا ازالہ ہو گیا ہے کہ اگر خدا نخواستہ کسی سانحے میں محفل کا تمام ڈیٹا ضائع ہو گیا اور کوئی بیک اپ بھی باقی نہ بچا تو تمھاری صورت میں ہمارے پاس ایک حافظۂ محفل موجود ہے جس نے محفل کا ہر مراسلہ الف تا ی رٹا ہوا ہے۔

آپ نے سوچا ہو گا فاتح بھیا کہ مجھ کو۔۔۔۔ مجھ کو ۔۔۔ اور وہ بھی مجھ کو، بھلا کوئی بھیگا بلا اور وہ بھی مسکین سا کہہ سکتا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
ارے ہم تو شکر ادا کر رہے ہیں پروردگار کہ ابھی ہم تمھارے بڑے بھائی ہیں تو تم نے یہ لکھا ہے اگر کہیں چھوٹے ہوتے تو کیا حال ہوتا۔۔۔ :laughing:
ویسے تم نے تو اتنے خوبصورت انداز میں خاکہ کھینچا ہے کہ میں خود کو اسی خاکے کے میں ڈھالنے کا سوچنے لگا ہوں۔۔۔ دیوانِ غالب تو اکثر یوں بھی رٹا ہوا ہی ہے اور ململ کے دو چار کرتے بھی ہمارے وارڈروب میں مل ہی جائیں گے اور پان بھی ہم کھا ہی لیتے ہیں لیکن مسئلہ صرف چوڑی دار پاجامے اور قراقلی توپی کا ہے۔ اس کے بعد شعر سنانے کو سامعین ڈھونڈنا دوسرا بڑا اور اہم مسئلہ ہو گا۔ :laughing:

ہائے کاش آپ چھوٹے بھائی ہوتے
ہی ہی ہی ہی ہی

چوڑی دار پاجامے کی فکر نہ کریں۔۔۔ خاصے لکھنوئی ہیں یہاں۔۔ منگوایا جا سکتا ہے
ہی ہی ہی ہی ہی

ہاں اصلہ مسئلہ سامعین کا ہے۔۔ اب جو جو پہلے ہی آپ کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔۔ وہ تو کوسوں دور بھاگیں گے۔۔ چلیں خیر اس پر بھی کرتے ہیں کچھ :):)
 

مقدس

لائبریرین
ہمارے غیر دیوانی ہونے پر لوگوں کا شکر محض ان کا خدا سے تعلق کو ثابت کرتا ہے ورنہ اگر ہمارا اپنا دیوان ہوتا تو لوگوں کی جان جلد چھوٹ جاتی کہ محض سو سوا سو غزلیں ہوتیں لیکن دوسروں کے دیوان سنانے کا عمل تو لا متناہی ہے کہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں غزلیں موجود ہیں بطور ہتھیار۔ :laughing:
آپ کی رفتار سے تو لگتا ہے کہ ایک دیوان پر کب آپ نے تکیہ کر لینا تھا
ہی ہی ہی ہی
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ مقدس، مزا آ گیا، اور واقعی یہ احساس ہوا کہ اردو میں گریجویشن بہت جلد کر لیا ہے!!اور وہ بھی ایسا کہ فاتح جیسے عالم فاضل سے ٹکر لے لی ہے!!!
اب تو میں بھی منتظر ہوں کہ میری باری کب آتی ہے!
فاتح، محب کی باتوں سے پرانی محفل یاد آ گئی۔ رضوان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے ایسے میں۔
 

سارہ خان

محفلین
ویسے بھی آج صبح تمھارا تو انکل بن ہی گیا تھا۔۔۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں اُن حضرت (شیخ صاحب) نے یہ مراسلہ دیکھ لیا تو کام نہیں ہو گا۔
ہاہاہا یہ مراسلہ اگر انہوں نے دیکھ لیا تو فوراً آپ کے دو نمبر ڈاکٹر ہونے کا فتویٰ جاری کر دینا ہے :ROFLMAO: البتہ انکل ہونے پر انہیں یقیناً کوئی شبہ نہیں ہوگا ۔۔:p
 
ماشاء اللہ مقدس، مزا آ گیا، اور واقعی یہ احساس ہوا کہ اردو میں گریجویشن بہت جلد کر لیا ہے!!اور وہ بھی ایسا کہ فاتح جیسے عالم فاضل سے ٹکر لے لی ہے!!!
اب تو میں بھی منتظر ہوں کہ میری باری کب آتی ہے!
فاتح، محب کی باتوں سے پرانی محفل یاد آ گئی۔ رضوان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے ایسے میں۔

ہاں جی ، اعجاز صاحب پر لکھو تو مانوں :)۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفری کے خاکے سے میں سو فیصد متفق ہوں ۔
میں نے تو پہلے ہی اشارہ کردیا ہے کہ ابھی سالگرہ کی روئیداد مکمل نہیں ہوئی اور ویسے ابھی تو خواتین والے حصے کی شروعات ہونی باقی ہے ۔ لہذاٰ مقدس ذرا دیکھ بھال کر ہی خاکہ نگاری کے بارے میں سوچیں گی ۔ ;)
 
Top