مسکین بھیگا بلا

فاتح

لائبریرین
کسی نے ان سے سے پوچھا کہ بڑے بھیا! آپ کہاں سے ہیں۔ تو انہوں نے اس کا سادہ لفظوں میں جواب دینے کے بجائے اپنی ازلی غالبانہ اردو میں یہ پتا دے فرمایا "مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں" تب سے اس کو ڈھونڈنے میں وہ یہاں سے وہاں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کا اصل ٹھکانہ دریافت نہ کر سکے۔ گمان ہے کہ وہ اپنا اصل پتا بتانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ جو حال انہوں نے لوگوں کا شعر سنا سنا کرکیا ہے۔۔ اصل پتا جاننے کے بعد ان کے ساتھ کچھ بھی کیا جائے وہ کم ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یعنی ہمارے کوائف نامے کو بھی نہیں بخشا گیا اور اس پر بھی خوب ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔۔۔ گو کہ وہیں اس مقامِ محمود (فاتح الدین بشیر محمود) کے متعلق fahim نے یوں لب کشائی فرمائی تھی کہ
فاتح بھیا۔
مجھے یہ جگہ نہیں مل سکی۔
ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں :(
گوگل سامنے امریکہ اور کینیڈا کے نقشے دکھا دیتا ہے اس پر کلک مارنے سے۔
ہم تو سمجھتے تھے آپ پاکستان میں ہیں آپ تو معلوم نہیں یہ کس خطرناک سی جگہ پر ہیں :-P
 

فاتح

لائبریرین
بڑے بھیا اکثر "ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے" کی تفسیر بنے نظر آتے ہیں۔۔ ایک بار ہم نے ان سے پوچھا کہ بڑے بھیا ایسی کون سی خواہشیں ہیں جو پوری نہیں ہوئیں تو آگے سےجواب آیا کہ "حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے" ہم نے پوچھا بھیا ہوا کیا ہے۔۔۔ کچھ تو بتائیے تو گھور کر دیکھا اور جواب آیا ۔۔
ہے کچھ ایسی ہی بات جو ،چُپ ہوں​
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
ہم نے تب بھی ہمت نہیں ہاری اور بولے بھیا آپ ہم سے اپنے دل کی بات کر سکتے ہیں تو ایک آہ بھر کر بولے
جب توقع ہی اٹھ گئی غالب​
کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی​
لیکن جو سوال پوچھا تھا۔۔ اس کا آج تک کوئی جواب نہیں ملا۔۔
مقدس بیٹا! ایک کام کرو۔۔۔ تم یہ محفل وغیرہ چھوڑو اور سیاستدان یا مولوی بن جاؤ کہ انھی دو شعبہ ہائے زندگی میں تمھارے جوہر صحیح طرح کھل سکتے ہیں۔ تم نے ایک ایک مرتبہ پھر سیاستدانانہ یا مولویانہ مہارت سے ہمارے دو (پہلا اور دوسرا) مراسلات کو ملا کر اپنی مرضی کا مفہوم اخذ کر لیا۔ :mad: (ہاہاہاہاہاہاہا)
 

فاتح

لائبریرین
وہ بھی اسی طرح کے ہونگے جسطرح کے یہاں مٹھائیاں اور کیک اور چائے اور کافی اور نہ جانے کیا کیا کھلا دیا جاتا ہے، دیکھنے والوں کا برا حال ہو جاتا ہے اور دوسری طرف نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی سا معاملہ ہوتا ہے :grin:
بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو۔۔۔
میں تو سوچ رہا تھا کہ محفل کے آس پاس کہیں مٹھائی کی دکان کھول لوں۔۔۔ خوب چلے گا یہ کاروبار
 

فاتح

لائبریرین
"جب دیکھو سفید ململ کا کرتا، چوڑی دار پاجامہ پہنے ، سر پر ٹوپی جمائےمنہ میں پان رکھے"
@فاتح بھائی آپ کو بڈھا بابا بننے کا شوق ہوا تھا نہ مقدس نے پورا کر دیا دیکھیں :p ہاہاہاہا
ویسے بھی آج صبح تمھارا تو انکل بن ہی گیا تھا۔۔۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں اُن حضرت (شیخ صاحب) نے یہ مراسلہ دیکھ لیا تو کام نہیں ہو گا۔
 

فاتح

لائبریرین
دراصل مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ابھی سال پہلے تک آپ کے مراسلے انگریزی نما اردو میں ہوتے تھے۔ اور اب یہ حال کہ اردو دانوں کے کان کاٹ رہی ہیں۔ اللہ اللہ ! :):):)
سو فیصد متفق۔۔۔ ہم نے بھی یہی کہا تھا کہ چند روز بعد تو ہمیں تمھارے سامنے اردو بولتے لکھتے شرم آیا کرے گی۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے یہ کیا کر دیا لڑکی ؟ :eek:
ہائیں یہ مقدس نے لکھا ہے ؟ اس میں تو مجھے لگ رہا ہے مغل لالہ اور سعود لالہ کی روح حلول کر گئی ہے ۔ بلکہ چچا غالب کی بھی :p
خیر بہت اچھا لکھا اور مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ تم نے لکھا ہے، ڈنڈی ماری ہو گی بچُو :laugh:
:zabardast1::good::music:
 

یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ کیا کہنے۔ بہت خوب۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ ۔ ۔ یہ سب تو رسمی الفاظ ہیں، یہ خاکہ نما انشائیہ اس سے زیادہ خوبصورت داد کا مستحق ہے۔ اور میں شمشاد بھائی کی اس رائے سے متفق ہوں کہ اس کے لئے ہمیں الفاط امپورٹ کرنے پڑیں گے۔:D
بہت پہلے جب اردو نیٹ فورمز پر صرف رومن اردو کا ہی راج تھا، ہم نے ایک فورم میں اسی طرح ممبرز کے خاکے لکھنے اور لکھوانے کا سلسہ شروع کیا تھا۔ رائٹرز اور کمپوزرز کی باقاعدہ ایک ٹیم بنائی گئی تھی۔ اور اردو نستعلیق میں کمپوزڈ متن کو تصویری شکل میں پوسٹ کیا کرتے تھے۔ پھر اگلے ’مرحلہ‘ میں ہم نے ’ممبرز‘ سے آگے بڑھ کر "کرداروں“ پر خاکے لکھے اور لکھوائے۔ جیسے میں نے بیوی پر لکھا تو کسی نے شوہر پر لکھا تو کسی نے افسر پر لکھا وغیرہ وغیرہ۔ کسی فورم کے ممبرز پر لکھے گئے خاکے کتنے ہی اعلیٰ اور عمدہ کیوں نہ ہوں، وہ صرٍف اور صرف اسی فورم کی دنیا میں محدود ہوکر ایک دن ہوا ہوجاتے ہیں۔ اور عموما" لکھنے والا ایسی تحریروں کو اپنے پاس محفوظ بھی نہیں رکھتا۔ جبکہ سماجی کرداروں پر لکھے جانے والے خاکے اگر عمدہ ہوں تو ادبی دنیا میں امر ہوجاتے ہیں۔
گو "نیٹ پریکٹس" کے طور پر نو آموز لکھاریوں کے لئے فورمز ممبر پر لکھنا یقینا" اس کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے۔ لکین میری ذاتی رائے ہے کہ مقدس بہنا کواب نیٹ پریکٹس کی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کی ضرورت ہے۔ انہیں معاشرے کے مشہور کرداروں جیسے شوہر، بیوی، استاد، لکھاری، کھلاڑی، شاعر، گلوکار، نیٹ یوزر، خاتون خانہ، ورکنگ لیڈی، دوست، سہیلی، کلاس فیلو، وغیرہ وغیرہ کو "فوکس" کرکے انشائیہ یا خاکہ لکھنا چاہئے اور متعلقہ خاکہ میں بے شک کسی " مشابہہ محفلین " کا "ٹچ" بھی دے دیں۔ (مسکین بھیگا بلا ایک عام ادبی خاکہ سے خاصا ملتا جلتا ہے، بس تھوڑا اور فوکس کرکے اسے جنرلائزڈ کرنے کی ضرورت ہے) اور ایسی تحریروں کو اپنے ڈیسک ٹاپ پر ضرور محفوظ رکھیں کہ آن لائن فورمز وغیرہ میں لکھنے والے عموما" ایسا نہیں کرتے۔ اس طرح ان شاء اللہ ایک دن ان کے پاس ادبی مضامین کا ایک ذخیرہ جمع ہوجائے گا جسے وہ ادبی جریدوں (کتابی و برقی) میں بھی شائع کر وا سکتی ہیں یا پھر آئس کریموں کی قربانی (بقر عید میں نہیں) دے کر ان پیسوں سےاپنی کتاب خود بھی شائع کر واسکتی ہیں۔ :D
(اگر مقدس بہنا پہلے سے رائٹر ہیں،جس کا امکان اپنی جگہ موجود ہے تو وہ میری ان تجاویز پر بہت ساری ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی کر سکتی ہیں :laugh:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
واؤ مقدس ۔ آپ تو ماشاءاللہ کیا خوب لکھنے لگی ہیں۔ بہت اچھا لکھا۔ فاتح کے بارے میں اتنی تفصیل سے پڑھ کر معلومات میں کافی اضافہ بھی ہوا۔ :) اور آپ کے قلم کی روانی پر بے اختیار شاباشے کہنے کو دل چاہا :thumbsup: ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ ایسے ہی لکھتی رہیں اور آگے بڑھتی رہیں (y)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح کے بارے میں اتنی تفصیل سے پڑھ کر معلومات میں کافی اضافہ بھی ہوا۔ :)
یا اللہ خیر!
فرحت! یہ تفصیلات پڑھ کر جس نوعیت کا اضافہ آپ کے علم میں ہوا ہو گا وہ ہمارے لیے یقیناً باعث تشویش ہے۔ :laughing:
مقدس! تم نے بھائی کو بدنام کروا کے ہی دم لیا نا۔۔۔ ہاہاہا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یا اللہ خیر!
فرحت! یہ تفصیلات پڑھ کر جس نوعیت کا اضافہ آپ کے علم میں ہوا ہو گا وہ ہمارے لیے یقیناً باعث تشویش ہے۔ :laughing:
مقدس! تم نے بھائی کو بدنام کروا کے ہی دم لیا نا۔۔۔ ہاہاہا
واقعی آپ کے لئے تو باعثِ تشویش ہونا چاہئیے :openmouthed:
مجھے عموماً دوسروں کے بارے میں تجسس نہیں ہوتا کہ وہ کیسے ہوں گے اسی لئے کسی کا بھی خیالی خاکہ میرے ذہن میں نہیں بنتا لیکن مقدس نے جو تصویر کشی کی ہے ناں تو اب تو سمجھیں اتنا بڑا پورٹریٹ بن گیا ذہن میں۔ :jokingly:
 

فاتح

لائبریرین
واقعی آپ کے لئے تو باعثِ تشویش ہونا چاہئیے :openmouthed:
مجھے عموماً دوسروں کے بارے میں تجسس نہیں ہوتا کہ وہ کیسے ہوں گے اسی لئے کسی کا بھی خیالی خاکہ میرے ذہن میں نہیں بنتا لیکن مقدس نے جو تصویر کشی کی ہے ناں تو اب تو سمجھیں اتنا بڑا پورٹریٹ بن گیا ذہن میں۔ :jokingly:
وہی نا! کم از کم میرے ذہن میں تو یہ خاکہ پڑھ کر ایسی تصویر ابھری تھی ذہن میں کہ ایک سفید ململ کے کرتے اور چوڑی دار پاجامے میں ملبوس، گز بھر لمبی سفید زلفوں پر قراقلی ٹوپی تانے، پان کی گلوری کلے میں دبائے اور ہاتھ میں دیوانِ غالب اٹھائے ایک بڈھا بابا باورچی خانے میں کھڑا انڈے تل رہا ہے اور ساتھ ساتھ شراب کی بوتل سے چسکیاں لگا رہا ہے اور غالب کی مسروقہ شاعری کو اپنے نام سے سنانے کے لیے سامعین کی تلاش میں ذہن کے گھوڑے دوڑا رہا ہے کہ اچانک چھاپا پڑ جاتا ہے۔۔۔ بیٹی اور بہن کی آمد سے :laughing:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وہی نا! کم از کم میرے ذہن میں تو یہ خاکہ پڑھ کر ایسی تصویر ابھری تھی ذہن میں کہ ایک سفید ململ کے کرتے اور چوڑی دار پاجامے میں ملبوس، گز بھر لمبی سفید زلفوں پر قراقلی ٹوپی تانے، پان کی گلوری کلے میں دبائے اور ہاتھ میں دیوانِ غالب اٹھائے ایک بڈھا بابا باورچی خانے میں کھڑا انڈے تل رہا ہے اور ساتھ ساتھ شراب کی بوتل سے چسکیاں لگا رہا ہے۔
اب یہاں پر میرا اسی طرح ہنسنے کو دل چاہ رہا ہے جیسے عائشہ لوٹ پوٹ ہوا کرتی ہیں :)
نہیں میرے ذہن میں ہاتھ میں دیوانِ غالب اٹھائے تک ہی تصور آیا تھا کہ انڈہ تو آپ سے مکمل تلا ہی نہیں گیا۔ ویسے اب اگر مجھے کہیں سڑک، کسی دکان یا لائبریری میں اس حلیے سے ملتی جلتی شخصیت دکھائی دیں ناں تو میں نے تو جا کر سلام کر دینا ہے اور دیوانِ غالب ادھار مانگ لینا ہے۔ نتیجہ کیا ہو گا یہ تو اللہ ہی جانے :openmouthed:
مقدس فاتح کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ املاء کی غلطیاں بھی خوب نکالا کرتے ہیں۔ :smile2:
 

فاتح

لائبریرین
اب یہاں پر میرا اسی طرح ہنسنے کو دل چاہ رہا ہے جیسے عائشہ لوٹ پوٹ ہوا کرتی ہیں :)
نہیں میرے ذہن میں ہاتھ میں دیوانِ غالب اٹھائے تک ہی تصور آیا تھا کہ انڈہ تو آپ سے مکمل تلا ہی نہیں گیا۔ ویسے اب اگر مجھے کہیں سڑک، کسی دکان یا لائبریری میں اس حلیے سے ملتی جلتی شخصیت دکھائی دیں ناں تو میں نے تو جا کر سلام کر دینا ہے اور دیوانِ غالب ادھار مانگ لینا ہے۔ نتیجہ کیا ہو گا یہ تو اللہ ہی جانے :openmouthed:
مقدس فاتح کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ املاء کی غلطیاں بھی خوب نکالا کرتے ہیں۔ :smile2:
اگر اسی قدر ادب سے آپ نے سلام عرض کیا تو ان بابا جی نے دیوانِ غالب ادھار دینا تو چھوٹی بات ہے شاید مسروقہ دیوانِ غالب آپ کے نام سے منسوب بھی کر دیں۔ غالب کی روح سے وہ خود نمٹتے رہیں گے کہ جلد ہی وہ بھی وہیں پہنچنے والے ہیں جہاں غالب۔۔۔ ہاہاہا
 

فاتح

لائبریرین
وہ تو ان کی اردو کو دیکھ کر ہی لگتا ہے فرحت آپی
ابھی چند لمحے قبل تمھاری املا کی ایک غلطی نظر انداز تو کی تھی لیکن ساتھ ہی بتا دیا تھا کہ فلاں غلطی نظر انداز کر رہا ہوں مگر وہ اس لیے کر دی کہ وہ موئی فرنگی زبان کی غلطی تھی جسے بگاڑنا ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے۔ :laughing:
 

ساجد

محفلین
مقدس بیٹا! مجھے واقعی سمجھ نہیں آ رہا کہ جواب کیا لکھوں اس انتہائی خوبصورت طرز تحریر میں تمھارا شگفتہ اور اپنائیت سے بھرپور مراسلہ پڑھنے کے بعد۔
عنوان (مسکین بھیگا بلّا) پڑھ کر تو میرے ذہن میں کچھ ایسا تصور بنا تھا۔۔۔
cat-bath.jpg
فاتح بھائی ، یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ اس بلے نے بھی سفید (کرتہ) پہن رکھا ہے اور بھیگا ہونے کے باعث ٹانگیں بھی چُوڑی دار ہو گئی ہیں۔:D اور یہ تو مقدس کی مہربانی ہے کہ صنفِ مذکر کو مسکین کہہ دیا ورنہ خواتین سے تو ایسی توقع ہی نہیں کی جا سکتی:rollingonthefloor:
 
Top