لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم!
کیسے ہیں سب :)
وعلیکم السلام!! ہم بالکل بخیر ہیں۔ آپ کیسے ہیں عثمان بھائی؟؟ :)
عبداللہ بھائی کے امتحانات ہو رہے ہیں شاید۔ ہاسٹل میں مقیم ہیں تیاری کے لیے۔ امتحانات سے فارغ ہو کے ہی آئیں گے محفل میں۔
 
عثمان

اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
ہم بھی بالکل بالکل خیریت سے ہیں۔ کیونکہ بارشوں کا موسم گزر گیا ہے۔ :)
آپ کے سکول میں امتحانات کب سے ہیں ؟
ہمارے سکول میں سالانہ امتحانات مارچ میں ہوتے ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
ہم بھی بالکل بالکل خیریت سے ہیں۔ کیونکہ بارشوں کا موسم گزر گیا ہے۔ :)

ہمارے سکول میں سالانہ امتحانات مارچ میں ہوتے ہیں۔ :)
کیا آپ کا سکول انگریزی میڈیم ہے؟
کون کون سے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ کون سے مضامین کن زبانوں میں ہیں ؟
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
کیا آپ سکول انگریزی میڈیم ہے؟
کون کون سے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ کون سے مضامین کن کن زبانوں میں ہیں ؟
جی ہاں، انگریزی میڈیم ہے۔ اردو اور اسلامیات اردو زبان میں ہے اور باقی مضامین انگریزی میں ہیں۔ جن میں انگلش، سائنس، کمپیوٹر، ہسٹری، جیوگرافی اور ریاضی شامل ہیں۔
 
نوے کی دہائی میں جب میں پاکستان میں سکول میں پڑھتا تھا تو جماعت ششم سے ہشتم تک مضامین؛ اردو، انگریزی ، ریاضی، سائنس، اسلامیات، معاشرتی علوم، عربی، اور ڈرائینگ تھے۔
ماسوائے انگریزی اور عربی کے باقی تمام مضامین اردو میں تھے۔
اب میرا خیال ہے کہ ایک آئیڈیل سکول میں دن میں پڑھائی کے محض چار پیریڈ ہونے چاہییں ؛ ریاضی، عمرانیات، سائنس اور ادب۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
نوے کی دہائی میں جب میں پاکستان میں سکول میں پڑھتا تھا تو جماعت ششم سے ہشتم تک مضامین؛ اردو، انگریزی ، ریاضی، سائنس، اسلامیات، معاشرتی علوم، عربی، اور ڈرائینگ تھے۔
ماسوائے انگریزی اور عربی کے باقی تمام مضامین اردو میں تھے۔
اب میرا خیال ہے کہ ایک آئیڈیل سکول میں دن میں پڑھائی کے محض چار پیریڈ ہونے چاہیں ؛ ریاضی، عمرانیات، سائنس اور ادب۔
یہاں مختلف اداروں میں مختلف مضامین بطور نصاب پڑھائے جاتے ہیں۔ ہر سکول اپنا نصاب خود متعین کرتا ہے۔
آپ نے چار مضامین کے نام لیے۔ اسلامیات کو بطور مضمون شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں؟؟ اور ادب سے مراد کونسا ادب ہے؟؟ وضاحت درکار ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
یہاں مختلف اداروں میں مختلف مضامین بطور نصاب پڑھائے جاتے ہیں۔ ہر سکول اپنا نصاب خود متعین کرتا ہے۔
کیا صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مرکزی معیار مقرر نہیں ؟
آپ نے چار مضامین کے نام لیے۔ اسلامیات کو بطور مضمون شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں؟؟ اور ادب سے مراد کونسا ادب ہے؟؟ وضاحت درکار ہے۔ :)
مذہب کی تعلیم عمرانیات (Humanities) کے پیریڈ میں دی جانی چاہیے۔
ادب میں انگریزی اور اردو بالخصوص اور کچھ دیگر زبانوں کے معروف ترجمے شامل ہونے چاہییں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کیا صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مرکزی معیار مقرر نہیں ؟
بنیادی طور پر وہی مضامین پڑھائے جاتے ہیں جو ہم نے بتائے اور آپ بھی پڑھ چکے ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ مختلف اداروں میں کچھ تبدیلی کے ساتھ یہ مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ عربی اور ڈرائنگ اب بھی کچھ اسکولز میں مختلف سطحوں پر پڑھائی جاتی ہے۔
ادب میں انگریزی اور اردو بالخصوص اور کچھ دیگر زبانوں کے معروف ترجمے شامل ہونے چاہییں۔
ہماری معلومات کے مطابق کچھ اداورں جیسے بیکن ہاؤس میں ادب بھی پڑھایا جاتا ہے۔
بات وہی ہے کہ معمولی تبدیلی کے ساتھ ہر سکول کا اپنا اپنا ہی نصاب ہوتا ہے۔
 
Top