مبارکباد محترم طارق شاہ کو دس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد

فرقان احمد

محفلین
صد شکر، یہ سعادت ہماری قسمت میں آئی کہ محترم طارق شاہ کو دس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرنے کا شرف حاصل کر سکیں۔ بلا شک و شبہ، شاہ صاحب نے اردو شاعری کے حوالے سے منتخب کردہ کلام کی اِس خوب صورت محفل میں باقاعدگی کے ساتھ شراکت کے ذریعے اردو ادب کی ایسی خاموش خدمت کی ہے کہ اس خاص حوالے سے اُن کی جس قدر تعریف کی جائے، کم ہے۔ محترم طارق شاہ کا شمار صحیح معنوں میں اہل ذوق اور سخن شناس افراد کی صف میں کیا جا سکتا ہے۔ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک قبلہ شاہ صاحب کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور وہ یوں ہی اردو محفل کی رونقوں میں اضافے کا باعث بنے رہیں۔ آمین!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو قبلہ طارق شاہ صاحب۔

شاہ صاحب قبلہ، اعجاز عبید صاحب کے بعد شاید اردو محفل کے معمر ترین رکن ہیں اور 'پسندیدہ کلام' زمرے کے باہر شاید ہی کوئی ان کا مراسلہ ہو :)
 
داد تو یارم بنتی ہے
10 ہزاری مرتبہ جو مل گیا ہے
الفاظ کہاں سے لاؤں میں
ڈکشنریاں ساری دیکھوں میں
پھر بھي الفاظ نہ پاؤں میں
تابش بھائی سے عرض کروں میں
آسی صاحب ، خلیل الرحمٰن صاحب سے التجا
اک نظم لکھواؤں میں
جس میں قصہ تمہارا ہو
جس میں ذکر تمہارا ہو
لکھنے والا اس میں تمہارا
ہر دم ذکر خیر کرے
داد بھی دے دعائیں وہ کثیر کرے
خوبصورت سنگ میل عبور کرنے پر بہت سی داد اور بہت سی دعائیں سلامت رہیں خوش رہیں۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو طارق صاحب آپ کو۔۔۔!

جس محبت اور لگن کے ساتھ آپ نے پسندیدہ کلام پیش کیا ہے وہ لائقِ صد ستائش ہیں۔ اس طرح کے سنجیدہ نوعیت کے دس ہزار مراسلوں پر جس قدر خراجِ تحسین آپ کو پیش کیا جائے کم ہے۔

اللہ آپ کوشاد آباد رکھے۔ آمین
 

محمدظہیر

محفلین
آپ کو بہت بہت مبارک شاہ صاحب، بے شک بہت عمدہ انتخاب ہوتا ہے آپ کا :)
یوں محسوس ہوتا ہے محترم طارق شاہ صاحب کو اس دھاگہ کی خبر نہیں ہوئی یا پھر جواب دینے کا وقت نہیں ملا:)
 
Top