انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

زبیر مرزا

محفلین
محترم زحال بھائی
آپ کے خیالات سے مزید آگہی ہوئی ۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی روشن اجلی سوچ کو سدا اپنی توفیق سے نوازے ، آمین
نایاب بھائی آپ کی شفقت ، خلوص، محبت اور دعاؤں کا طالب گار ہوں بس
اور خیالات تو آپ سے دوستوں کی صحبت کے باعث ہیں
 
تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ زحال اتنی جلدی اتنے سارے اچھے اچھے جوابات کے لیے :):):)

:)
* آپ کو انٹرویو لینے کا تجربہ بھی ہے اور اب انٹرویو دینے کے تجربے سے بھی گزر رہے ہیں تو سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ انٹرویو دینا آسان ہے یا لینا اور کس میں زیادہ مزا آتا ہے؟؟؟
انٹرویولینا اور دوسروں کے خیالات جاننا کافی دلچسپ ہوتا ہے اور آسان تو نہیں کہوں گا
کیوںکہ میں کافی محتاط ہوکرسوالات کرتا ہوں کہ کسی سوال سے دل آزاری یا کوئی ناگوار
پہلونہ نکلے - کیونکہ
خیال خاطراحباب چاہیے ہردم
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
انٹرویودینا کافی بورنگ کام ہے اور اپنی ذات کے بارے میں بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے اکثر

صحیح کہا انٹرویو لینا اور دینا دونوں ہی بہت مشکل کام ہیں
لیکن میں تو انٹرویو لیتے ہوئے خود کو کبھی کبھار ٹاک شو کی اینکر سمجھنے لگتی ہوں اورسوالات پوچھتے ہوئے نہیں گھبراتی :p
ویسے میرا کوئی سوال تو برا نہیں نہ لگا :(

میں تعریف دل سے کرتا ہوں :) نیٹ پرکسی کی تعریف یا کچھ اچھا کہہ دینا آسان ہوتا ہے
کہ آپ کو پتا نہیں ہوتا کہ اس فرد سے آپ کی بات دوبارہ ہوپائے گی یا نہیں کہ کون کب
فورم یا نیٹ پر آنا چھوڑدے تو جو بات اچھی لگے کہہ دینی چاہیے-

تو کیا آپ فورم کی دوستی کو وہیں تک محدود رکھتے ہیں ان سے پرسنل کونٹیکٹ بنانے کی کوشش نہیں کرتے
جبکہ محفل کی یہ خاص بات ہے کہ یہاں سب کا کسی نا کسی سے محفل سے باہر بھی رابطہ ہے

ویسے کبھی کسی کی مجبوراً تعریف کرنی پڑے تو کیا کریں گے؟؟؟
مجبوری میں کبھی نہیں کی کسی کہ تعریف کہ اس کے بناوٹی ہونے کا پتا چل جاتا ہے اور
وہ تعریف نہیں چاپلوسی ہوتی جو آپ کے لیے بھی اور دوسرے فرد کے لیے بھی خطرناک ہے
متفق

* کیا کوئی عجیب و غریب خواہش ہے؟؟؟
میں کسی چھوٹے سے گاؤں کے اسکول میں ماسٹرہوں اور میرا چھوٹا سا کچا مکان ہو
اس خواہش پر عمل کرنا کوئی اتنا مشکل بھی نہیں ہے ویسے

میں ایک عام سا آدمی ہوں جس کی سوچیں اور خواب ذرا مختلف ہیں :)
اپنے خوابوں اور سوچ کی نگری کی کچھ سیر ہمیں بھی کروائیں پلیز :)
 
تعبیر

محفلین
*راستے میں جاتے ہوئے یا کہیں کھڑے ہوتے ہوئے یا کہیں سے گزرتے ہوئےکن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟؟؟ مطلب کہ زیادہ تر کیا بات چیز observe کرتے ہیں؟؟؟
لوگوں کے چہروں کا مطالعہ کافی دلچسپ ہوتا ہے ، پودے اوردرخت دیکھنا بہت پسند ہے- میں چونکہ اسکیچنگ اور پیٹنگ کرتا ہوں
تو یہ آبزرویشن کافی کام آتی ہے کچھ بناتے ہوئے بنیادی شیپ باآسانی کاغذ پر منتقل ہوجاتی ہے
واؤ انٹریسٹنگ
اپنے اسکیچز اور پینٹنگز آپ محفل پر شیئر کیوں نہیں کرتے ۔

*کن باتوں پر بے تحاشہ ہنسی آتی ہے یا خوب انجوائے کرتے ہیں؟؟؟
Everybody Loves Raymond
دیکھتے ہوئے بہت ہنسی آتی ہے بڑے دلچسپ جملے ہوتے ہیں -
سنا نہیں اس بارے میں

*کبھی کسی سے کچھ سیکھا؟؟؟
جب کبھی میں کسی کو صبر کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرتے دیکھتا ہوں تو اس کہ ہمت اور استقلال سے سبق سیکھتا ہوں
زبردست :applause::applause::applause:

*اپنے دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟؟؟(نماز و قرآن کے علاوہ)
نماز تو ہمیں بچپن سے پڑھائی گئی کہ صبح سونے پر اماں سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی
اب بھائی کسی صورت قضاء نہیں ہونے دیتا اگر میں سستی کروں تو:)
قرآن پاک میں بس رمضان شریف میں پڑھتا ہوں باقی سارا سال باقاعدگی نہیں رہتی

ہائے اوئے کہا بھی تھا کہ نماز اور قرآن کے علاوہ پھر بھی انہی کے بارے میں لکھ دیا
کہیں ایسا تو نہیں کہ بتانا ہی نا چاہتے ہوں :)

*یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کی شادی نہیں ہوئی یہ بتائیں کہ جب یہ فیصلہ کرنا پڑا تو موصوفہ میں کیا خوبیاں دیکھنا پسند کریں گے؟
سادگی،وقار، معاملہ فہمی اور بے حد مضبوط اعصاب مجھ سے بندے کو جھیلنے کے لیے:)
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی یہ خواہش پوری کریں
*زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جسے یاد کرکے روح کانپ جاتی ہو؟
جب میں نے اپنے والد کو فالج کی حالت میں ہسپتال میں دیکھاتھا-
کیا آپ کے والد محترم حیات ہیں؟؟؟
والدین کا کوئی واقعہ یا کوئی یاد جو آپ ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہیں

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ :):):)
 
زبیر مرزا

محفلین
اتفاق سے نیٹ پہ بہت کم لوگ ملے جن کا تعلق کراچی سے ہے اور یہاں سے تو کوئی تھا ہی نہیں-
کراچی جاؤں تو دوستوں اورگھروالوں ، رشتہ داروں اورمحلے کے احباب سے ملاقات کافی ہوتی کسی نئے آدمی سے ملنے
اوردوستی بڑھانے کی ضرورت ہی نہیں:)
نیٹ سے باہر جناب محب علوی صاحب سے شرف ملاقات ان کی ہی کوشش سے ہوا تھا چندماہ پہلے :)
اور ہاں مجھے آپ کا کوئی سوال بُرا نہیں لگا :) آپ کو سوالات کرنے میں کافی مہارت ہے اورمحفل کی آفیشل اینکرتو میں آپ کو پہلے
ہی کہہ چکا ہوں -
ان شاءاللہ کسی وقت آپ سے تفصیلی انٹرویو کا ارادہ ہے کہ آپ کے جوابات کیسے ہوتے ہیں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
*اپنے دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟؟؟(نماز و قرآن کے علاوہ)
سوال پر غور نہیں کرسکا تھا - اب جواب دے دیتا ہوں
میں اپنے کمرے کی مکمل صفائی کرکے ناشتہ کرتا ہوں
پھر ٹی-وی دیکھتا ہوں کچھ دیر چائے کا دوسرا کپ پیتے ہوئے
 
تعبیر

محفلین
آپ کے اس جواب پر پسند پر بھی کلک کرنا تھا،پرمزاح پر بھی اور غیر متفق پر بھی :p
اس لیے کسی کو بھی کلک نہیں کیا
ہائے نہیں ں ں ں ں ں ں میرا انٹرویو ہرگز نہیں
ویسے کیا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں :( جبکہ یہ انٹرویو میں نے نہیں شروع کیا تھا سچی
اب اگلے سوال بعد میں ان شاءاللہ
رمضان شروع ہو گیا ہے جبکہ اب کے سوالات میرے سارے فلم اور گانوں پر تھے
 
زبیر مرزا

محفلین
نہیں بدلہ کیسا بس آپ اور حسیب نذیر گِل میرے چائے پر اگلے مہمان ہوں گے

والدین حیات نہیں - والدہ کا انتقال پندرہ سال قبل ہواتھا جب میں یہاں ایسے ہی آیا ہواتھا اور شدید بیمار ہوگیا تھا
والد چارسال قبل دنیا سے گئے - میرے والدین اور اللہ کو میرے کمزور دل کا پتا ہے تو میں نے اپنے والدین کے جنازے نہیں دیکھے
انہیں زندہ دیکھا اور پھر ان کی قبریں - شاید میری سانسیں رُک جاتیں اگر میں ان کے بے جان وجود دیکھتا
مجھے لگتا ہے وہ زندہ ہیں- میں خواب میں اپنی والدہ کو ہربات بتاتا ہوں اور ان کو اکثردیکھتا ہوں اسی طرح اپنے والد کو بھی خواب میں
دیکھتا ہوں تو میرے لیے یہ محض لفظ ہے کہ وہ نہیں رہے یا مرگئے - جو ہمارے خون میں ہوں جو اولین لفظ بن کرہماری زبان پر آئے ہوں
وہ بھلا کیسے مرسکتے ہیں جب تک ہم زندہ وہ ہمارے ساتھ ہیں

تعبیر بہت شکریہ ان سوالات کے لیے - میں نے جلدی جوابات اس لیے دیئے کہ رمضان المبارک میں تو سارا دھیان نماز اور روزے
کی طرف ہوتا ہے - میں تو ٹی وی بھی نا ہونے کے برابر دیکھتا ہوں - آپ سے ان شاءاللہ گفتگو ہوگی انٹرویو کی صوررت میں
رمضان المبارک کے بعد - اللہ کریم آپ کے علم میں عمر میں رحمتیں اور برکتیں شامل فرمائے اور آپ کو اس ماہ مقدس کے فیوض وبرکات
سے مالا مال فرمائے
 
اللہ تعالیٰ آپکے والدین کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے
آمین ثما آمین۔
 
نہیں بدلہ کیسا بس آپ اور حسیب نذیر گِل میرے چائے پر اگلے مہمان ہوں گے

والدین حیات نہیں - والدہ کا انتقال پندرہ سال قبل ہواتھا جب میں یہاں ایسے ہی آیا ہواتھا اور شدید بیمار ہوگیا تھا
والد چارسال قبل دنیا سے گئے - میرے والدین اور اللہ کو میرے کمزور دل کا پتا ہے تو میں نے اپنے والدین کے جنازے نہیں دیکھے
انہیں زندہ دیکھا اور پھر ان کی قبریں - شاید میری سانسیں رُک جاتیں اگر میں ان کے بے جان وجود دیکھتا
مجھے لگتا ہے وہ زندہ ہیں- میں خواب میں اپنی والدہ کو ہربات بتاتا ہوں اور ان کو اکثردیکھتا ہوں اسی طرح اپنے والد کو بھی خواب میں
دیکھتا ہوں تو میرے لیے یہ محض لفظ ہے کہ وہ نہیں رہے یا مرگئے - جو ہمارے خون میں ہوں جو اولین لفظ بن کرہماری زبان پر آئے ہوں
وہ بھلا کیسے مرسکتے ہیں جب تک ہم زندہ وہ ہمارے ساتھ ہیں

تعبیر بہت شکریہ ان سوالات کے لیے - میں نے جلدی جوابات اس لیے دیئے کہ رمضان المبارک میں تو سارا دھیان نماز اور روزے
کی طرف ہوتا ہے - میں تو ٹی وی بھی نا ہونے کے برابر دیکھتا ہوں - آپ سے ان شاءاللہ گفتگو ہوگی انٹرویو کی صوررت میں
رمضان المبارک کے بعد - اللہ کریم آپ کے علم میں عمر میں رحمتیں اور برکتیں شامل فرمائے اور آپ کو اس ماہ مقدس کے فیوض وبرکات
سے مالا مال فرمائے
تعبر اپیا کا انٹرویو تو ٹھیک ہے۔اور آپ اگلی چائے پر انہی سے انٹرویو کیجئیے گا
اور میرا انٹرویو کوئی 5 سال بعد(بشرطِ زندگی)کر لیجئیے گا
ابھی میں آپکے اور تعبیر آپی کے تندُ تیز سوالات کی جوابات دینے کے اہل کہاں؟
 
زحال بھائی یہ کچھ سوالات ہیں آپ ذرا ان کے جوابات عنائت فرمائیں۔اگر ناپسند ہوں تو پیشگی معذرت کیونکہ مجھے اسی قسم کے سوالات آتے ہیں:(

:goodluck:بچپن میں بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ کرتے تھے اور کس طرح کے پلانز بنایا کرتے تھے؟

:goodluck: آپ کاروبار یا ملازمت میں کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں اور کیوں؟

:goodluck: کیا زندگی میں واقعی ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے؟

:goodluck: تقدیر زیادہ طاقتور ہے یا تدبیر؟

:goodluck: کیا انسان کی قوتِ ارادی میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ قسمت کو شکست دے سکے؟

:goodluck: تجربے کی اپنے الفاظ میں تعریف کریں؟
 
زبیر مرزا

محفلین
:goodluck:بچپن میں بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ کرتے تھے اور کس طرح کے پلانز بنایا کرتے تھے؟

آٹھویں کلاس میں تھا تو ماہرنفسیات بنے کا ارادہ تھا اور اس کے ساتھ آرٹ کا بھی شوق تھا تو ڈئیزائنر بھی بننا چاہتا تھا
پلانزتو یار کچھ نہیں کرتا تھا بس جاگتے میں خواب دیکھتا تھا - فائن آرٹس اور ڈئیزائین پڑھا تو مگر جاب نہیں کی
یہاں آکرفیشن پڑھا تو اسے بھی مکمل نہیں کیا- ہاں ان شاءاللہ ماہرنفسات نا سہی ماہرسماجیات ( سوشل ورکر) کافی حدتک بن گیا ہوں
بس ڈگری کا کانٹا باقی ہے :) ارادہ تو پی ایچ ڈی کا ہے بس ماسٹرز میں اٹک گیا ہوں :)

یار کاروبار میرے بس کی بات نہیں مجھے روپیہ پییسہ مینج کرنا نہیں آتا-
جاب ہی میرے جیسے بندے کے لیے مناسب ہے اور وہ بھی سوشل ورکر کی
جو لوگ اکثرسماجی اداروںاور این جی اوز وغیرہ میں کرتے ہیں- یا بحثیت استاد
ان شاءاللہ پاکستان میں آکرپڑھانے لگوں

ناممکن کام اکثر محنت اور لگن سے ممکن بن جاتے ہیں
حوصلے لگن اور مستقل مزاجی سے

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
تدبیر انسان کرتا ہے تو اس کی توفیق بھی وہی دیتا ہے جس نے تقدیربنائی ہے
تقدیر کیا ہے کون جانتا ہے؟ اگر کوشش نا کی جائے محنت سے جی چرایا جائے تو اسے
اپنی تقدیر تو نہیں کہا جاسکتا نا- خدا سب کچھ جانتا ہے ہماری سرشت کو آنے والے وقت کو
لیکن اسے مخفی اسی لیے رکھتا ہے کہ ہم اس پر اکتفا نا کربٹھیں اور عمل ، کوشش اورتدبیر کو بروئےکار لائیں

قوت ارادی وہ چیز ہے جو آگے بڑھنے میں مددگارہوتی ہے اس کے ساتھ انسان مایوسی اور مشکلات
سے نبردآزما ہوتا اس میں بہت طاقت ہوتی ہے

کسی چیز یا حالت سے جسمانی طورپر پورے احساسات کے ساتھ گزرکر اس کا ادراک کرنا
تجربہ ہوتا ہے

حسیب سوالات تو تمھارے ہرگز اوٹ پٹانگ نہیں ہاں میرے جوابات ضرور ایسے ہیں :)
 
نہیں ایسی بات نہیں آپ نے بھی کافی دلچسپ جوابات دیے ہیں
 
ویسے میں جتنے بھی سوالات کر رہا ہوں یا کرنا چاہتا ہوں وہ کسی کاروباری آدمی سے کرنے چاہئیں
:goodluck: کیا زندگی میں کامیابی کیلیے تجربے کا ہونا ضروری ہے؟

:goodluck: بیشمار بڑے بڑے نام ہیں جو صفر سے شروع ہوئے اور انہوں نے لامتناہی کامیابیاں حاصل کیں۔مثلاً بل گیٹس،سٹیو جابز،گوگل فاؤنڈرز ، مائیکل ڈیل اور لیری ایلیسن وغیرہ
ان لوگوں میں ایسی کیا چیز تھی جو یہ اتنے کامیاب انسان بنے۔محنت،لگن،وژن،قوت ارادی یا امریکن ماحول؟

:goodluck: امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں کیا ایسی جادوگری ہے کہ ہر کامیاب بزنس مین وہاں ہی پیدا ہوتا ہے پاکستان میں ایسا کیوں نہیں؟

:goodluck: یہ عشق کیا ہوتا ہے اور محبت کیا چیز ہے؟

:goodluck: آپ کا پسندیدہ لیڈر اور کیوں؟

:goodluck: کس سے بہت زیادہ انسپائر ہوئے اور کیوں؟

:goodluck: کیا کامیابی کیلیے کسی سے انسپائر ہونا لازمی ہے؟
 
زبیر مرزا

محفلین
:goodluck: کیا زندگی میں کامیابی کیلیے تجربے کا ہونا ضروری ہے؟
قطعی نہیں کامیابی کے لیے علم، لگن ،محنت اور حقائق پرنظر ضروری ہے -

:goodluck: بیشمار بڑے بڑے نام ہیں جو صفر سے شروع ہوئے اور انہوں نے لامتناہی کامیابیاں حاصل کیں۔مثلاً بل گیٹس،سٹیو جابز،گوگل فاؤنڈرز ، مائیکل ڈیل اور لیری ایلیسن وغیرہ
ان لوگوں میں ایسی کیا چیز تھی جو یہ اتنے کامیاب انسان بنے۔محنت،لگن،وژن،قوت ارادی یا امریکن ماحول؟
ایک اور چیز کا اضافہ کروں گا بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہو محنت لگن ہو ، ویژن ہو ، قوت ارادی ہو
اوراس کے ساتھ سازگارماحول بھی تو کامیابی کی راہیں ہموارہوتی ہیں- اگر پچ اچھی ہو تو کھلاڑی کی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی
اور اسے بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا- امریکی ماحول یا معاشرے کی ایک بات کی میں بہت قدر کرتا ہوں کہ اس میں
حوصلہ افزائی کی مثبت قوت ہے اچھے کام کوسراہا جاتا ہے -

:goodluck: امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں کیا ایسی جادوگری ہے کہ ہر کامیاب بزنس مین وہاں ہی پیدا ہوتا ہے پاکستان میں ایسا کیوں نہیں؟
کیونکہ ہارے ہاں کسی بھی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ، بے جا تنقید اور دل شکنی کے تمام تر لوازمات موجود ہوتے ہیں
بنیادی سہولیات کا فقدان بھی ہے - ہم ابھی جدوجہد کے دور میں ہیں سیاسی طورپر بھی اور سماجی طورپر بھی اور
جدوجہد کا دور مشکل بھی ہوتا ہے اور صبرآزمابھی

:goodluck: یہ عشق کیا ہوتا ہے اور محبت کیا چیز ہے؟
عشق سودزیاں، حاصل حصول سے بے پرواہ ہوکر سفرکانام ہے جس میں صلہ کی خواہش نہیں ہوتی ،عجزہوتا ہے اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے
محبت ایک مرحلہ ایک کفیت ہے جو تبدیل بھی ہوسکتی ہے آج جو بات محبت کا سبب ہے کل کوئی اوربات اس پرغالب آکربیزاری کا سبب بھی
بن سکتی ہے
:goodluck: آپ کا پسندیدہ لیڈر اور کیوں؟
قائداعظم محمد علی جناح جو سچے ،کھرے، بے باک اور انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار تھے - لیڈر کا رہنما کا مخلص اور
دوراندیش ہونا بے حدضروری ہوتا ہے اور قائداعظم میں یہ صفات موجود تھیں
:goodluck: کس سے بہت زیادہ انسپائر ہوئے اور کیوں؟
ان دنوں میں دو لوگوں سے بہت متاثر ہوں ایک تو میرا بھائی ہے اور ایک اس کا دوست رضوان یہ دونوں امریکہ سے پڑھ کر پاکستان
میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں - ان میں جو لگن ہے ملک سے محبت ہے اور جدوجہد کا جذبہ اور اپنے مثبت عمل سے معاشرے،
ماحول کو تبدیل کرنے کی کوشش قابل قدر ہے اپنے کام سے مکمل دیانتداری اور منفی باتوں سے بے پرواہی ہوکر اپنے حصے
کے دیئے جلانے کا مستقل عمل - یہ وہ شاہین بچے ہیں جو تندی باد مخالف میں مزید سے مزید اونچا اڑرہے ہیں

:goodluck: کیا کامیابی کیلیے کسی سے انسپائر ہونا لازمی ہے؟
جی اگر رول ماڈل ہو تو ہمت ملتی ہے اور جدوجہد کا کٹھن دور اتنا مشکل نہیں لگتا
اس طرح کامیابی کی جانب سفر آسان ہوجاتا ہے
 
Top