انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

زبیر مرزا

محفلین
ارے ابن سعید بھائی آپ سا اُستاد اور پرفیکشنسٹ ہم نے دوسرا نہیں دیکھا اور آپ سے بات کرکے تو یوں لگا گویا مدت کی شناسائی ہو
ہم نےتو ڈانٹ کھانے کے لیے فون کیا تھا آپ نے اس پیار اور خلوص سے بات کی جی خوش ہوگیا ( رات کے دوبجے) :)
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

تین کی محبتیں سمیٹ کر ایک پر نچھاور ہو رہی ہیں۔

امریکہ کیسے پہنچے؟ کب سے امریکہ میں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ مزید کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
 
زبیر مرزا

محفلین
اففف فففف
یار یہ عینکی تو صرف میری نقلیں اتارتا رہتا ہے
اور یہ بھی ابھی بتا دو کہ چینی بھی میری طرح 4، 5 چمچ اضافی ڈالتے ہو
خود بناؤتو 3 چمچ ورنہ جو جتنی چینی شامل کردے یا ناکرے کوئی فرق نہیں پڑتا- کبھی خود چینی شامل کرنا بھول جاؤں تو
درویشی کا یہ عالم ہے ( کاہلی کا نہیں) کہ ویسے ہی پی لیتا ہوں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ماشاء اللہ
تین کی محبتیں سمیٹ کر ایک پر نچھاور ہو رہی ہیں۔
امریکہ کیسے پہنچے؟ کب سے امریکہ میں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ مزید کیا کرنے کا ارادہ ہے؟

ارے شمشاد بھائی تین بڑوں کی ہی نہیں چھوٹے کی محبت کا توشمار ہی نہیں -
اب وہ کراچی میں ہے جبکہ میرے یہاں آنے کی بڑی وجہ وہی تھا:)
دس سال قبل پڑھائی کی خاطر آیا تھا اور اپنے چھوٹے بھائی کی وجہ سے جو یہاں کمیونیکشن ڈئزائین پڑھ رہا تھا- آنا جانا بچپن سے تھا یہاں
والد صاحب کا قیام ملازمت کے سلسلے میں کافی عرصہ رہا یہاں ( اُن کی تقرری تھی یہاں ) پھر بڑے بھائی صاحب پڑھنے آئے تو یہیں مقیم ہوئے
والدین نے پاکستان کے قیام کو ترجیح دی - میں کراچی یونی ورسٹی سے فارغ ہوکر ماسٹرز کرنے کا سوچ رہا تھا کہ ایک دوست کے بھائی نے
جن کی کلفٹن میں بوتیک ہے ہمارے فیشن دیکھ کر کچھ شرٹس ڈئیزائین کرنے کا حکم دے دیا :) وہ ایک نمائش کے سلسلے میں فرانس جارہے تھے
میں نے جو کام کیا اُسے کافی سراہا گیا پیرس میں:) ایویں تکا لگ گیا تو ہم اپنے تئیں خود کو ڈئیزائنر سمجھنے لگے اور آپہنچے پارسنز اسکول آف ڈئیزائین - دوسال فیشن ڈئیزائین پڑھا تو اس فیلڈ کے کچھ تاریک گوشے اور ًمخصوص رویے( مادرپدرآزاد) سے گھبرا کر بھاگ نکلے
پھر کافی عرصے تک کالج کا رُخ نہیں کیا- آخرکارسوشل ورک کا انتخاب کیا اب اس میں ماسٹرز ادھورا چھوڑ کر بیٹھے راہ گزر میں کوئی نہ پوچھے کیوں:)
ملازمت: ایک ماڈلنگ ایجنسی میں پورٹ فولیوز کو مینج اور نئے ماڈلز پر رُعب جھاڑنے کی کرتا ہوں اور فوٹوشاپ میں ہلکا پھلکا کام
 
نایاب

لائبریرین
محترم زحال مرزا بھائی
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
آپ ے میری جسارت کو محبتوں سے منسوب کر دیا ۔
اب محبتوں کا شکریہ کون کیسے ادا کرے ۔ ؟

ایک عام سا آدمی ہوں جس کی سوچ اور خیالات بس ذرا
مختلف ہیں اور یہ بھی ّعطائے رب کریم ہیں-
آپ کیسے یہ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی سوچ و خیالات عام سے انسانوں سے کچھ مختلف ہیں ۔؟
محبتیں مجھ سے سرپھرے
کو باندھ دیتیں ہیں-
یہ محبتیں ہوتی کیا ہیں ؟
آپ کیا کہیں گے کہ اس بارے کہ
محبتیں اکثر دکھ ہی دیتی ہیں ۔ اور یہ دکھ جو کہ ہجر سے منسلک ہو یا کہ بے وفائی سے
بہر صورت ان محبتوں کو جاوداں رکھتے ہیں ۔ ؟
محبت اور نفرت میں تفریق کیسے کریں گے ؟
روح کی تنہائی کو شدت سے محسوس کیا
جس نے مجھے اُداس رکھا-
تجھ پہ کھل جاتی مری روح کی تنہائی بھی
میری آنکھوں میں کبھی جھانک کے دیکھا ہوتا
سنا ہے کہ سوچ و فکر کے حامل کبھی تنہا ہو ہی نہیں سکتے ۔؟
تو آپ روح کی تنہائی کو کیسے بیان کریں گے ۔ ؟
لہذا موجودہ سیاست پر دل بہت کڑھتا ہے-
موجودہ سیاست کے الفاظ یہ آگہی دیتے ہیں کہ
آپ سیاست کو جانتے بوجھتے ہیں ۔
سیاست آپ کی نظر میں کیا ہے ؟
میک اپ زدہ )میک اپ کی عادی )
آپ خواتین کے میک اپ بارے کیا سوچ اور تحفظات رکھتے ہیں ۔
درویشی کا یہ عالم ہے ( کاہلی کا نہیں) کہ ویسے ہی پی لیتا ہوں
آپ کی نگاہ میں درویشی کیا ہے ؟

@آپ کہاں کے رہنے والےہیں؟

@آپ بروج اور سیاروں کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟

@کیا آپ اپنے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ
میں امتحانوں سے کبھی نہیں ڈرتا ۔۔۔
جو مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں ۔۔
کہ میں نے ہمیشہ چیلنج ہی قبول کیے ہیں ۔
اگر جواب ہاں تو
اپنے آپ پر اتنے یقین کی وجہ ؟
اگر جواب نفی میں تو
کیوں ؟

@کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ
" سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں انسان خود کو رنجیدہ کر لیتا ہے؟
کچھ لوگوں میں یہ سوچ انتہائی درجے کی ہوتی ہے اور وہ اسی سوچ کے اسیر ہوتے
پل میں خود کو خوش یا افسردہ کر لیتے ہیں اور بعض لوگوں میں یہ سوچ
اس قدر ناپید ہوتی ہے کہ وہ بڑی سی بڑی بات کو باآسانی نظر انداز کر جاتے ہیں ۔
آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے۔۔؟
 
زبیر مرزا

محفلین
آپ ے میری جسارت کو محبتوں سے منسوب کر دیا ۔
اب محبتوں کا شکریہ کون کیسے ادا کرے ۔ ؟
نایاب بھائی جسارت وہ حق ہے جو محبت عطاکرتی ہے:)
محبتوں کا شکریہ بصورت وفا اور قدردانی ہی ممکن ہے

آپ کیسے یہ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی سوچ و خیالات عام سے انسانوں سے کچھ مختلف ہیں ۔؟
ہوش سنبھالا تو عام بچوں کی طرح کھیل کود سے دلچسپی کو مفقود پایا- کاغذ اور رنگوں سے وقت کو قید کرنے اورمحفوظ کرنی کی کوشش کی
پھر دس سال کی عمر میں اشفاق احمد کی گڈریا پڑھی تو خود کو اس میں موجود پایا- اونچے قہقہے لگانا، لڑائی جھگڑاکرنا، کسی کو معمولی سی
تکلیف دینا خواہ وہ پانی کا ایک گلاس طلب کرنا ہی کیوں نہ ہو ، اپنا ہر کام اپنے ہاتھ سے انجام دینے کو ترجیح دینا اور بہت سی ایسی اخلاقیات
جو میرے نزدیک بہت اہم اور عام لوگ اُس کی پرواہ تک نہیں کرتے - یہ سب مجھ پر آشکار کرنے کو کافی ہیں کہ میری سوچیں اور خیالات
ذرا وکھری ٹائپ کے ہیں( اعلیٰ نہیں کہہ رہا ) :)
یہ محبتیں ہوتی کیا ہیں ؟
محبت جو آپ کو آسمانوں کی سیر کراتی ہے نئے منظر دکھاتی ، سننے ، دیکھنے اور محسوس کرنے کی حسوں کو بڑھاتی ہے
طبیعت میں گداز پیداکرکے دل کو نرم کرتی ہے -

محبتیں اکثر دکھ ہی دیتی ہیں ۔ اور یہ دکھ جو کہ ہجر سے منسلک ہو یا کہ بے وفائی سے
بہر صورت ان محبتوں کو جاوداں رکھتے ہیں ۔ ؟
محبت کے ساتھ توقعات بھی اکثر وارد ہوجاتی ہیں اور محبت کو پیچھے دھکیل کر دل ودماغ پر چھانے لگتی ہیں
اس توقعات کی زہریلی بُوٹی کو جلد اُکھاڑ کر دل کی ذرخیز زمین کو محبت کی ریشمی گھاس کے لیے ہموار کرنا چاہیے-
بے وفائی اگر دوسرا کرے تو آپ کے لیے بہترکہ کم ظرف جلد کھل کر آپ پر احسان کرگیا اورمزید جذبوں کو پامال ہونے سے بچاگیا
رنج تو ہوگا مگر فائدہ زیادہ کہ فانی محبت سے جاودانی اور حقیقی محبت ( خالق کی محبت) کا سفر شروع ہوجائے گا جو مرد کا اصل اور
سچا عشق ہے اس کی راہ پر اکثر سفر شروع ہی بے وفائی کے کانٹوں سے زخم کھا کر ہوتا ہے

محبت اور نفرت میں تفریق کیسے کریں گے ؟
نفرت تخریبی ہوتی ہے توڑتی جلاتی ، چیختی چنگھاڑی اور وقتی ہوتی ہے-کبھی کبھی نفرت محبت کا بہروپ بھر کر آجاتی ہے اگر اُنچی آواز کرے ، کھینچا تانی کرے، غاصب ہو ٖقبضہ جمائے تو جان لی جاتی باآسانی پہچا ن لی جاتی ہے
محبت دیرپا پُرسکون اور میٹھے شربت کی سی ہوتی

تجھ پہ کھل جاتی مری روح کی تنہائی بھی
میری آنکھوں میں کبھی جھانک کے دیکھا ہوتا
سنا ہے کہ سوچ و فکر کے حامل کبھی تنہا ہو ہی نہیں سکتے ۔؟
تو آپ روح کی تنہائی کو کیسے بیان کریں گے ۔ ؟
روح تو جسم کے پنجرے میں پیدائش سے قید تنہائی کاٹنے لگتی ہے - اسے آزاد ہوکر خالق کا طواف کرنا ہوتا ہے
یہ جو خانہ کعبہ کا طواف ہے یہ جسم سے ماوراء ہے یہ روح کا طواف ہے بے نیاز، والہانہ اور وجدان سے لبریز
روح جب جسم سے ظاہری حیات میں بے نیاز ہو نے لگے تو حیسن منصور کی صدا بن جاتی ہے - سر آپ روح کی تنہائی کی بات مت کریں
اسے اس دارفانی کی قید کاٹ لینے دیں ورنہ مجذوب کردے گی جسم کو نڈھال کرکے دکھ کے سمندروں میں غوطہ زن کرائے گی - شاہ حسین سے
درد وچھوڑے کہ نوحے کہلوائے گی دُکھاں دی روٹی سولاں دا سالن کھاکر جسم بہت تڑپائی گی -
سنا ہے کہ سوچ و فکر کے حامل کبھی تنہا ہو ہی نہیں سکتے ۔؟
نایاب بھائی میری ناقص رائے اور محدود علم کے مطابق سوچ اور فکر ہی تو روح کی تنہائی کی علامات ہیں

موجودہ سیاست کے الفاظ یہ آگہی دیتے ہیں کہ
آپ سیاست کو جانتے بوجھتے ہیں ۔
سیاست آپ کی نظر میں کیا ہے ؟
موجودہ سیاست دین سے دور ہے
اقبال فرما گئے ہیں کہ
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
اوراس خون ریز چینگزی کو مشرق سے مغرب تک باخوبی دیکھا جا سکتا ہے

میک اپ زدہ )میک اپ کی عادی )
آپ خواتین کے میک اپ بارے کیا سوچ اور تحفظات رکھتے ہیں ۔
سنگھار ہو ڈھکا چھپا ، لشکارے مارتا ترغیب دیتا ، بازاروں میں خوشبوئیں بکھیرتا نہ ہو
نمائش مدنظر نہ ہوزمانے بھر میں آرئش میں- رنگ حنا ہو جو شوہر کو اسیر کرے
کاجل کی دھار زمانے بھر کو گھائل کرنے کی خاطر نہ ہو ایک مرد کی ستائش اُسے کافی ہو
آسان لفظوں میں :) تقریب ہو کوئی تہوار ہو تو حدمیں رہ کر سنگھار بُرا نہیں - مگر شاپنگ پر جاتے ہوئے
اس کی وجہ؟ اور ضرورت؟ سرجی آپ ایسے سوال کرکے مجھے جوتے پڑوائیں گے کیونکہ میں نے جواب دینے سے باز نہیں آنا:)
آپ کی نگاہ میں درویشی کیا ہے ؟
رب کی رضا پر راضی رہنا - اس کی مخلوق کی خدمت جیسے بھی ہو سکے- شکوہ نہ اللہ سے نہ اس کے بندوں سے
قناعت میں درویشی پوشیدہ ہے ضیافت اور تام جھام سے دور

@آپ کہاں کے رہنے والےہیں؟
کراچی میں پیدا ہوا پلا بڑھا اور اس کے عشق میں گرفتار ہوا

@آپ بروج اور سیاروں کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کی تخلیق کا مقصد ہے -

@کیا آپ اپنے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ
میں امتحانوں سے کبھی نہیں ڈرتا ۔۔۔
جو مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں ۔۔
کہ میں نے ہمیشہ چیلنج ہی قبول کیے ہیں ۔
اگر جواب ہاں تو
اپنے آپ پر اتنے یقین کی وجہ ؟
اگر جواب نفی میں تو
کیوں ؟
میں سر مقابلے سے ہار سے جیت سے ، گرنے سے ، چوٹ لگنے سے دعوؤں سے لمبے چوڑے وعدوں سے
بہت گھبراتا ہوں - کوئی مجھ سے توقعات وابستہ کر لے تو میری جان پہ بن جاتی ہے تو میں نے چلنج اور امتحانوں کو بھلا کیا دعوت دینی ہے
درپیش آجائیں تو صبر وہمت سے گزرنے کی کوشش ہوتی -

@کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ " سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں انسان خود کو رنجیدہ کر لیتا ہے؟
جی بلکل اگر سب کو راضی رکھنے اور خوش کرنے کے پیش نظر رضائے الہی تو دُکھ کا امکان کم ہوجاتا بلکہ ختم ہوجاتا ہے
اگر احکام الہی کے برخلاف انسان کو خوش کرنے کی کوشش ہو تو رنج اور ناکامی ہی ملے گی - بات ترجیحات کی ہے :)

کچھ لوگوں میں یہ سوچ انتہائی درجے کی ہوتی ہے اور وہ اسی سوچ کے اسیر ہوتے
پل میں خود کو خوش یا افسردہ کر لیتے ہیں اور بعض لوگوں میں یہ سوچ
اس قدر ناپید ہوتی ہے کہ وہ بڑی سی بڑی بات کو باآسانی نظر انداز کر جاتے ہیں ۔
آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے۔۔؟
نایاب بھائی ایک مختصر دور ایسا آیا تھا مگر شکر الحمدللہ جلدی اُس سے نکل گیا- اور جذبات واحساسات کا توازن ہو یا غذا کا اس کی افادیت کوسمجھ لیا اس کو اپنانے کی کوشش میں ہوں کہ یہی صراط مستقیم ہے - توازن جذبات میں نہ ہو تو شخصیت ٹوٹ ُپھوٹ کے
عمل میں رہتی ہے یہ جو طنز ، حقارت اور بدکلامی کرتے بظاہر بڑے ماڈرن اور اپنے تئیں کامیاب اور ذہین لوگ آپ کو نظر آئیں گے
اسی توازن سے محروم ہوتے ہیں-
نایاب بھائی آپ سے صاحب علم وعرفان کے آگے میری اس لایعنی تحریر سے اگر بات آپ کی یا کسی دوست کی دل آزری ہو تو پیش گی معذرت
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا مجھے کاپی کرتا ہے
حد ہو گئی
یعنی کہ گڈریا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی کا تو ذکر ہی کیا

مختصر یہ کہ

آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں

زحال مرزا زندہ باد
 
نایاب

لائبریرین
آپ پر سلامتی ہو سدا

جسارت وہ حق ہے جو محبت عطاکرتی ہے
بلا شک درست کہا آپ نے
کاغذ اور رنگوں سے وقت کو قید کرنے اورمحفوظ کرنے کی کوشش کی
کیا وقت کو قید کرنے میں کچھ کامیابی ہوئی ۔؟
اشفاق احمد کی گڈریا
کیا کہیں گے آپ کہ محترم اشفاق احمد صاحب نے " تصوف " کو بہت آسان لفظوں میں عام کرنے کی کوشش کی ۔ اور اپنی کوشش میں کسی حد تک کامیاب بھی رہے ۔
کیا آپ اشفاق احمد صاحب کی سوچ کے کسی زاویئے سے اختلاف کرتے ہیں ۔ ؟
محبت طبیعت میں گداز پیداکرکے دل کو نرم کرتی ہے
کیا یہ گداز صرف آنکھوں میں نمی کی فراوانی ہی پیدا کرنے کا سبب یا یہ گداز کسی اور صورت معاشرے میں مہکتا نظر آتا ہے ۔؟
عشق حقیقی اصل اور سچا عشق ہے اس کی راہ پر اکثر سفر شروع ہی بے وفائی کے کانٹوں سے زخم کھا کر ہوتا ہے
سو یہ کہا جا سکتا ہے کہ عشق حقیقی کی راہ گامزن سالک کا سب سے پہلا پڑاؤ بے وفائی کے درد کو چکھنا ہوتا ہے ؟
روح تو جسم کے پنجرے میں پیدائش سے قید تنہائی کاٹنے لگتی ہے -
اس قید تنہائی سے نجات کیسے ممکن ہے ؟
کیا اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔؟
روح جب جسم سے ظاہری حیات میں بے نیاز ہو نے لگے تو حسین منصور کی صدا بن جاتی ہے -
حسین بن منصور کی صدا کو آپ نے کیسے سنا ۔
کیا یہ صدا سوتوں کو جگانے کے لیئے تھی ۔ ؟
اس صدا کا مقصود کیا تھا ؟
- شاہ حسین سے
درد وچھوڑے کہ نوحے کہلوائے گی۔ دکھاں دی روٹی سولاں دا ساگ
کھلا کر بہت تڑپائے گی
یہ وچھوڑا کون سا ہے جس کی دہائی دے رہے ہیں جناب شاہ حسین ؟
میری ناقص رائے اور محدود علم کے مطابق سوچ اور فکر ہی تو روح کی تنہائی کی علامات ہیں
کہتے ہین کہ ہر دور رہنے والا اجنبی نہیں اور ہر پاس ہونے والا دوست نہیں
تنہائی خیال سے ابھرتی ہے ۔ اور جیسے ہی اس خیال میں کوئی اجمال شامل ہوا ۔
تنہائی ختم ہو گئی ۔ اب خیال ہے اور اجمال ہے ۔ گفتگو ہورہی ہے ۔ روح ہنس رہی ہے رو رہی ہے ۔
اور روشنی کی جانب مصروف سفر قافلے میں شریک ہو رہی ہے ۔
جسم اکیلے ہیں اس دنیا کے میلے میں ۔
اس خیال کو اس سوچ کو آپ اپنے الفاظ سے آگے بڑھائیں گے۔؟
اور اس کے عشق میں گرفتار ہوا
اس عشق کا کچھ حال سنائیں گے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
@آپ کسی سے پہلی ملاقات میں اس کی خوبصورتی اور رکھ رکھاو پر توجہ دیتے ہیں یا اس کی شخصیت کو جان کر توجہ سے نوازتے ہیں ۔
کبھی ایسا ہوا کہ کسی خوبصورت اور رکھ رکھاؤ کی حامل شخصیت کہ پردے میں کسی بدنما چہرے سے ملاقات ہوئی ۔؟
@آپ صنف مخالف سے ابھرنے والی کشش سے کس قدر متاثر ہوتے ہیں ۔ ؟
@کیا آپ " قوت دافعہ اور قوت جاذبہ " سے رہنمائی لیتے ہیں ؟
@آپ اپنی گفتگو سے فنکارانہ مزاج کے حامل محسوس ہوتے ہیں ۔ اور سنا پڑھا کچھ ایسے ہے ان لوگوں کے بارے میں کہ یہ اپنے تخیل کی پرواز میں اس قدر محو جاتے ہیں ۔ لا شعوری طور پر ہوا سے باتیں کرنے لگتے ہیں ۔ اپنی انگلی کو قلم بنا اپنے سامنے پڑی کسی شئے یا ہوا میں چلانے لگتے ہیں ۔اور آس پاس موجود لوگ حیرانی سے انہیں دیکھتے ہیں ۔
کیا آپ کے تخیل نے کبھی آپ کو ایسے نمایاں کیا ۔؟
@اپنی شخصیت بارے آپ کا تجزیہ کیا ہے کہ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
@آپ کے کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
@کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟
اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
@کیا آپ کو کھیلوں سے دلچسپی ہے؟
@کونسا کھیل زیادہ پسند ہے ۔؟
@کیا آپ کو کھانا بنانا آتا ہے ؟
@ کوئی آپ کے کھانے کی تعریف کرے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
@آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
@آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
@آپ غصے میں کیا کرتے ہیں ؟ برتن توڑتیے ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔۔؟
@ دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
 
زبیر مرزا

محفلین
میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا مجھے کاپی کرتا ہے
حد ہو گئی
یعنی کہ گڈریا بھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
باقی کا تو ذکر ہی کیا
مختصر یہ کہ
آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں
شاہ جی آپ شرمندہ کرتے ہیں :) بابا (اشفاق احمد) کا ّعشق اور آپا( بانوقدسیہ ) سے ّعقدت میں ہم آپ کو پیش پیش نظرآئیں گے
بات گڈریا کی ہو قرۃ العین کی ہو، منچلے کا سودا ہوا یا کھیل تماشا کا ذکر دل کھل اُٹھتا ہے :)
 
یار بے شک جوتے مار مار کے مجھے نواز شریف بنا دو
مگر خدا را یہ "شاہ جی" کہہ کے سرِ محفل ۔۔۔۔۔ نہ کرو

اور جہاں تک بابا جی کی بات ہے تو وہ میں نے گڈریا سے ہی اندازہ لگا لیا ہے
سچ پوچھو اتنی خوشی ہوئی ہے کہ بیان سے باہر ہے
میں اس افسانے کو پڑھ جتنا رویا تھا اتنا صرف "انشا جی اٹھو، اب کوچ کرو" سن کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میر ایک اور دوست ہے
شانی
وہ بابا جی اور آپا جی کی عقیدت میں(ہم سے زیادہ) زیر زبر پیش ہے
اگر آپ فیس بک پر ہمیں جوائن کریں تو یقینا ہم (اشفاقیوں) کو بہت خوشی ہوگی
 
زبیر مرزا

محفلین
کیا وقت کو قید کرنے میں کچھ کامیابی ہوئی ۔؟
کسی حدتک :) وقت میری نظرسے کاغذ پر اُترا تو ٹھہرگیا- میں نے اُسے زمانے سے چُرا کر اپنی انگلیوں میں محفوظ کرلیا:)

کیا کہیں گے آپ کہ محترم اشفاق احمد صاحب نے " تصوف " کو بہت آسان لفظوں میں عام کرنے کی کوشش کی ۔ اور اپنی کوشش میں کسی حد تک کامیاب بھی رہے ۔
کیا آپ اشفاق احمد صاحب کی سوچ کے کسی زاویئے سے اختلاف کرتے ہیں ۔ ؟
میں بابا کے لفظوں سے خیالات سے مہک رہا ہوں اُن میں سانس لے رہا ہوں- بھلا خوشبو سے بادصبا سے اختلاف کون کرے
بابا نے تصوف کوعام کرنے اس کو سمجھانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا

کیا یہ گداز صرف آنکھوں میں نمی کی فراوانی ہی پیدا کرنے کا سبب یا یہ گداز کسی اور صورت معاشرے میں مہکتا نظر آتا ہے ۔؟
گداز نرمی اور تو طبیعت میں نرمی اور مزاج میں ٹھہراؤلاتا ہے - انسانی ہمدردی کے جذبے کو جلا ملتی، خلق خدا کی بہبود کا
کام چلتا ہے یہ گداز ایدھی بن کر بے لوث خدمت کی علامت بن جاتا ہے - راہ سے کانٹے پتھر اُٹھاتا ہے ماحول کو آلودگی سے
پاک کرتا ہے - چارہ ساز ہوتا ہے غمگسار ہوتا ہے

سو یہ کہا جا سکتا ہے کہ عشق حقیقی کی راہ گامزن سالک کا سب سے پہلا پڑاؤ بے وفائی کے درد کو چکھنا ہوتا ہے ؟
بے وفائی یہ بے ثباتی ہی جس سے آدمی کو اس کے فانی اور وقتی ہونی کی آگہی مل جاتی ہے- یہ بے وفائی عورت یا دولت
کسی بھی شکل میں ہوسکتی ہے- زمانے کا تغیر ہوسکتا- اس پانی کے بلبلے سی حیات کا ادارک ہوسکتاہے
( نایاب بھائی بھی میری گستاخی اور اس چھوٹے منہ کی بڑی بات کو معاف فرمائے گا)

اس قید تنہائی سے نجات کیسے ممکن ہے ؟
کیا اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔؟
اس قید کی معیاد مقرر ہے اس کو اسے جھیلنا ہوگا- فراق کی آگ میں جلنا اس کا مقدر ٹھہرا- کچھ روحیں
ریاضت اور مجاہدے کی بھٹی سے گذر کر کندن بن جاتی ہیں ، راہ پالیتی ، درشن ہوجاتے ہیں اشارے مل جاتے ہیں
جسم کی قید میں قرب سے فضیاب ہوجاتی ہیں - کسی مرشد کامل ، کسی راہنما کے ساتھ سفر کرنے لگتی ہیں،
قافلہءحق میں شمولیت کا شرف پاکرسکون پاجاتی ہیں

حسین بن منصور کی صدا کو آپ نے کیسے سنا ۔
کیا یہ صدا سوتوں کو جگانے کے لیئے تھی ۔ ؟
اس صدا کا مقصود کیا تھا ؟
حسین کی صدا کو سن پاتا تو مجذوب نا ہوجاتا ، میں نے تو اس صدا کی بازگشت سنی ہے کبھی سلطان باہو کے کلام میں
کبھی میاں محمد بخش کے لہجے میں، کبھی خواجہ فرید کی کافیوں میں تو کبھی شاہ حسین کی آہوں میں
حسین منصور سے راز آشکار ہوگیا محبوب کی محفل خلوت کی بات سرعام ہوگئی ، ظاہر کا مفتی اپنے منصب کا پاسدار تھا
اور حُسین منصور عشق کی مہک کو عام کرنے پر سولی چڑھا دیا گیا - مقصد یہ تھا کہ بات زیرلب ہوں آواز بلند ہوتو مفہوم
ومعنی میں جانچی جائے گی
( میری کم علمی کے سبب کوئی بات بُری لگے تو اسے خدرا نظرانداز کردیجئیے گا)

یہ وچھوڑا کون سا ہے جس کی دہائی دے رہے ہیں جناب شاہ حسین ؟
شاہ حسین ماں کے پیار سے اُس سترہزار زیادہ پیار کرنے والے کے وچھوڑے کی دہائی دیتے ہیں
اُس جنت گم گشتہ کی جلا وطنی میں تڑپتے ہیں جو اُن کو بخشی گئی تھی- معافی مانگتے ہیں ، گڑگڑاتے ہیں

کہتے ہین کہ ہر دور رہنے والا اجنبی نہیں اور ہر پاس ہونے والا دوست نہیں
تنہائی خیال سے ابھرتی ہے ۔ اور جیسے ہی اس خیال میں کوئی اجمال شامل ہوا ۔
تنہائی ختم ہو گئی ۔ اب خیال ہے اور اجمال ہے ۔ گفتگو ہورہی ہے ۔ روح ہنس رہی ہے رو رہی ہے ۔
اور روشنی کی جانب مصروف سفر قافلے میں شریک ہو رہی ہے ۔
جسم اکیلے ہیں اس دنیا کے میلے میں ۔
اس خیال کو اس سوچ کو آپ اپنے الفاظ سے آگے بڑھائیں گے۔؟
خوش نصیبی اور عطائے ربی کہ اس قیدی روح کو کوئی ہم نفس مل جائے کو ہم زباں ہو
پل بھر کا ساتھ صعبتوں کا مدوا بن جائے کوئی ہادی ، کوئی مرشد اسم سکھائے دے کی یہ
ہری بھری ہوجائےتو سبحان اللہ

اس عشق کا کچھ حال سنائیں گے ؟
وہ شہر جو ہم سے چُھوٹا ہے ، وہ شہر ہمارا کیسا ہے
سب لوگ ( شہر) ہمیں تو پیارے ہیں وہ جان سے پیارا کیسا ہے
نایاب بھائی جس شہر میں آپ کے اُستاد ہوں ، اسکول ہو، ہم جماعت ہوں، بچپن کی آہٹیں ہوں ، دوستوں کی مسکراہٹیں ہوں
زبان پر اس کے ذائقے ہو ، اس کی گلیوں کے منظر ، محلے کی مسجد کی اذان ہو تو
اس کے عشق کا حال تو تمام عمر چہرے پر رقم رہتا ہے :)
@آپ کسی سے پہلی ملاقات میں اس کی خوبصورتی اور رکھ رکھاو پر توجہ دیتے ہیں یا اس کی شخصیت کو جان کر توجہ سے نوازتے ہیں ۔
کبھی ایسا ہوا کہ کسی خوبصورت اور رکھ رکھاؤ کی حامل شخصیت کہ پردے میں کسی بدنما چہرے سے ملاقات ہوئی ۔؟
آپ کو فن مصوری سے شغف ہو تو خالق کائنات کا بنا ہر چہرہ دلکش دکھتا ہے - ہر کسی کے چہرے میں اک ضیاء سی ہوتی ہے
آنکھ کے ساتھ کان اگرفعال ہوں تو شخصیت کا پتا باآسان چل جاتا ہے - اخلاق ہو تہذیب ہو بات کرنے کی تمیز ہو تو شخصیت دلکش
وگرنہ ساری ظاہری چمک دو بُرے جملوں میں ماند پڑجاتی ہے- نایاب بھائی ظاہری دلکشی بس ایک ستائش کی نظر اور سبحان اللہ
اب اس سے آگے تو وصف ہیں جو متاثر کرتے ہیں :) ویسے میرا واسطہ بہت کم بدنما لوگوں سے پڑا :)

@آپ صنف مخالف سے ابھرنے والی کشش سے کس قدر متاثر ہوتے ہیں ۔ ؟
@کیا آپ " قوت دافعہ اور قوت جاذبہ " سے رہنمائی لیتے ہیں ؟
صنف مخالف اگر انسان بعد میں اور صنف نازک پہلےثابت کرنے پر تُلی ہو تو بلکل متاثر نہیں کرتی بلکہ کبھی احساس کمتری اور کبھی
عدم تحفظ اور اعتماد سے محرومی کے سگنل دے کر ہمیں اس کو نظر انداز کرنے کے بھرپور موقعے فراہم کردیتی ہے:ُ)

@آپ اپنی گفتگو سے فنکارانہ مزاج کے حامل محسوس ہوتے ہیں ۔ اور سنا پڑھا کچھ ایسے ہے ان لوگوں کے بارے میں کہ یہ اپنے تخیل کی پرواز میں اس قدر محو جاتے ہیں ۔ لا شعوری طور پر ہوا سے باتیں کرنے لگتے ہیں ۔ اپنی انگلی کو قلم بنا اپنے سامنے پڑی کسی شئے یا ہوا میں چلانے لگتے ہیں ۔اور آس پاس موجود لوگ حیرانی سے انہیں دیکھتے ہیں ۔
کیا آپ کے تخیل نے کبھی آپ کو ایسے نمایاں کیا ۔؟
نہیں میں اپنے اندر کے فنکار، شاعر اور مجذوب کو سرعام نہیں ہونے دیتا:) مناظر آنکھوں میں جذب ہوجاتے ہیں
وجد اندرونی دھمال ڈالتا ہے اور شعر خاموش نعرہء ستائش بلند کرتے رہتے
ہاتھ کار ول دل یار ول کی سی کفیت کہیں لیں یا اس کی نقل کی توفیق کہہ لیں :)

@اپنی شخصیت بارے آپ کا تجزیہ کیا ہے کہ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
سر جی دونوں رنگ ہیں اور سب میں ہی ہوتے ہیں کچھ میں برابر کچھ میں کم زیادہ :)
مجھ میں کونسا کتنا ہے اسکی مجھے قطعی پرواہ نہیں تو تجزیہ کون کرے :)
@آپ کے کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟
کافی حدتک سنجیدگی مگر مزاح کی لہر آئے تو کاشف اکرم وارثی اور@شمشاد اس سے واقف ہیں

@کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟
پنجابی ، اُردو، انگریزی اور سندھی کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ ہے
اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
پنجابی اور اُردو
@کیا آپ کو کھیلوں سے دلچسپی ہے؟
@کونسا کھیل زیادہ پسند ہے ۔؟
خلقت شہر میں جس ہار کے چرچے ہیں
میں وہ بازی کبھی کھیلا ہی نہیں تھا شاید
بقول میری والدہ کہ میں بوڑھا پیدا ہواتھا جسے کھیل( کود) سے کوئی واسطہ نہیں
@کیا آپ کو کھانا بنانا آتا ہے ؟
@ کوئی آپ کے کھانے کی تعریف کرے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
جناب ایک عرصے تک جب بہن اور بھابی یہاں نہیں تھیں تو کسی ماہر شف کی طرح سب کچھ پکایا
اپنے انداز میں کسی ترکیب کو فالو کیے بناء:) میرے شادی شدگان دوستوں کو میرے بنائے کوفتے بہت پسند ہیں
جس کا اب کبھی وہ برملا اظہار اپنی بیگمات کے سامنے کردیں تو مجھے اُن کے گھر سے چائے بھی نہیں ملتی:)
مغل بچہ ہو تو ستائش اور صلے کی خاص پرواہ نہیں کرتا:)
@آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
کدو، پالک، شلجم اور دال کریلے
@آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
کتابیں ، نیٹ اور ٹی وی
@آپ غصے میں کیا کرتے ہیں ؟ برتن توڑتیے ہیں یا جو سامنے ہو اسے۔۔۔ ۔؟
سر میں نے اپنے اندر کے غصیل جانور کو بڑا کس کے باندھ رکھا ہے ، پانی سے اس کو ٹھنڈا کرتا ہوں
لیکن کچھ موقعوں پر جب رسا تڑا کے باہر آیا تو اس نے مجھے زیادہ لہولہان کیا دوسروں کو تو بس حیرت میں
مبتلا کیا کہ یہ کون تھا؟ ویسے کبھی کوئی چیز نہیں توڑی اس نے کچھ سرپھروں کے بُت توڑے ہیں بس :)
@ دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟
میرے والدین ، بہن بھائیوں ، دوستوں اور سب سے بڑھ کر اب تو اپنے سات لاڈلوں (بہن بھائی کے بچوں ) کی خوشی
میرے لیے بہت اہم ہے - لیکن اس میں حد سے تجاوز اور اپنی آزادی :) کا خیال بھی پیش نظر رہتا ہے- تلخ کلامی
لڑائی جھگڑے سے اجتناب کی ہر ممکن کوشش( ہر انسان سے) میری ترجیحات میں شامل ہے - کسی کو خوش نہیں کرسکتے تو
دُکھ کا سامان بھی نہ کرو ہمارا ماننا تو یہ ہے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
یار بے شک جوتے مار مار کے مجھے نواز شریف بنا دو
مگر خدا را یہ "شاہ جی" کہہ کے سرِ محفل ۔۔۔ ۔۔ نہ کرو

اور جہاں تک بابا جی کی بات ہے تو وہ میں نے گڈریا سے ہی اندازہ لگا لیا ہے
سچ پوچھو اتنی خوشی ہوئی ہے کہ بیان سے باہر ہے
میں اس افسانے کو پڑھ جتنا رویا تھا اتنا صرف "انشا جی اٹھو، اب کوچ کرو" سن کر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

میر ایک اور دوست ہے
شانی
وہ بابا جی اور آپا جی کی عقیدت میں(ہم سے زیادہ) زیر زبر پیش ہے
اگر آپ فیس بک پر ہمیں جوائن کریں تو یقینا ہم (اشفاقیوں) کو بہت خوشی ہوگی
سوبسم اللہ جناب آجائیں گے فیس بُک پر- :)
 
تعبیر

محفلین
اوہ تو یہ بات
مجھے یہ تھریڈ مل ہی نہیں رہا تھا کیونکہ میں انٹرویو کو کلک کر کے سب انٹرویوز ہی دیکھتی ہوں بس
نایاب بھائی اسے انٹرویو کے بجائے تعارف کا پریفکس کیوں دیا ؟؟؟

ماشاءاللہ اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا ایک ہی دن میں۔ پہلے میں آرام سے پڑھونگی پھر کچھ کہوں گی :)
 
بہنا میری مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ " پریفکس " سے کیا مراد ہے ۔
 
مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ زحال مرزا !
تمہاری خوبصورت سوچیں جان کر بےحد خوشی ہوئی ہے
اب اتنے "قد آور بھائی " کے سامنے تو ساری دنیا "بَونی " لگنے لگی ہے
اللہ تم کو دنیا اور آخرت کی دولتوں اور عزتوں سے مالامال فرمائے آمین
 
زبیر مرزا

محفلین
محمود احمد غزنوی
مہ جبین آپا
بہت شکریہ-سچ کہوں تو آپ دنوں سے نایاب بھائی سے میں بہت کچھ سیکھا اس محفل میں - اور آپ احباب کی تحریروں کی دلکشی کا
میں مداح ہوں کہ آپ لوگ مثبت سوچ کو عام کرنے میں اور خلوص کی روشنی کو پھیلانے میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں
 
Top