لائبریری : گوشۂ صحبت

شاکر تم نے لبیک لکھنی کیا شروع کی ہم نے تمہاری لبیک پر کان دھرنا شروع کرکے ترجمہ کا کام شروع کردیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:
بھئی میرے خیال میں تو یہ خوش آمدید وغیرہ کی رسوم غیر ضروری ہیں، محفل میں شمولیت والی خوش آمدید از شمیل قریشی اتنی جامع اور محبت بھری ہے کہ اسکے بعد کسی اور چیز کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔ میری اس بات سے شگفتہ یا کسی اورکی دل شکنی ہرگز مقصود نہیں ہے آپ سب کے خلوص کی میرے دل میں بہت قدر ہے۔

تلمیذ صاحب

آپ سب کی رائے کو میں اپنے لئے رہنمائی سجھتی ہوں۔



دوست نے کہا:
ماشاءاللہ ۔ اچھی بات ہے۔
ویسے میرا تو خیال ہے شمیل کو یہ ذمہ داری مستقلاً ہی سونپ دی جائے۔ ان کے پیغامِ خوش آمدید میں کافی نکھار آچکا ہے۔


قیصرانی نے کہا:
میں دوست بھائی سے اتفاق کروں گا کہ شمیل بھیا یہ ذمہ داری بہت عمدگی سے نبھاہ رہے ہیں۔ ہاں اگر وہ کسی طرح سے لائبریری کو ایک الگ پوسٹ میں زیادہ تفصیل سے لکھ دیں‌تو سارا کام ہو جائے گا خوش آمدید والا بھی :)

قیصرانی


شاکر ، قیصرانی صاحب

شمیل بلاشبہ اس کے اہل ہیں !
 

الف عین

لائبریرین
منصور، بلکہ اب قیصرانی ہی لکھنا بہتر ہے، تم نے ابن انشاء کی جو شاعری پوسٹ کر رکھی ہے، کیا کچھ اور بھی مال الگ باندھ کے رکھا ہے؟
اور یہ کیا سب چاند نگر سے ہی ہے یا کسی اور ماخذ سے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ معلوم نہیں استادٍ محترم :( کسی زمانے میں کسی ویب سائٹ سے تصویری شکل میں یہ کاپی کی تھیں، جو ہارڈ‌ڈسک میں موجود تھیں، بس وہی تبدیل کر کے پیش کر دی تھیں :oops:
 

الف عین

لائبریرین
یعقوب آسی کی کتاب اسباقِ فارسی کو میں نے تعلیم و تدریس کی فورم میں‌پوسٹ کیا تھا کہ لائبریری میں ایسا کوئ زمرہ نہیں تھا۔ لیکن اس کا ضمیمہ اب تک پوسٹ نہیں‌ہو سکا تھا، کیوں کہ اس میں ٹیبلس ہیں جو یہاں یا وکی میں بغیر کوڈنگ کے پوسٹ نہیں کئے جا سکتے۔ مکمل کتاب میں نے اپ لوڈ کلر دی ہے۔ وہاں سے اتار کر وکی میں لا سکیں قیصرانی یا اور کوئ تو بہتر ہے۔
http://kutub.250free.com/Books/EPub/Misc/Index.html
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

متن وکی پر منتقل کردیا ہے ۔ اب کچھ راہ نکالیں ضمیمہ کو بھی یہاں لانے کی ۔ ابھی میں نے ایک صفحہ وکی پر ضمیمہ کا بھی بنا دیا ہے۔

دوسری بات یہ کہ اس متن میں کچھ اغلاط بھی نظر آرہی ہیں ۔

تیسری بات یہ کہ اس متن کو ایک اچھی فارمیٹنگ کی اشد ضرورت ہے اس سے اس متن سے استفادہ کرنا ممکن ہو سکے گا۔ موجودہ حالت میں صرف پہلے سے فارسی جاننے والے افراد ہی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ تاہم نئے سیکھنے والے افراد کے لئے اس متن کو ایک اچھے فارمیٹ میں لانا ضروری ہے۔ میں خود بھی کچھ وقت نکال کر دیکھوں گی اس جانب ۔


قیصرانی صاحب

فارمیٹنگ کے بارے میں آپ کو بھی زحمت دینی ہے اس بابت
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ نے تکمیل شدہ، یا مکمل نہیں کہا جا سکتا؟، کتب کے تانے بانے شروع کئے تو خیال آیا کہ دو زمرے نہیں ہیں جن کے بارے میں پوسٹ کر سکوں کہ میرے پاس مکمل ہو چکے ہیں:
سفر نامے:
اللہ میاں کے مہمان: ما بدولت
سیاسی کالم:
منظر، پس منظر، حیدر قریشی
 

الف عین

لائبریرین
زیرِ تکمیل کتابوں میں میرے پاس یہ موجود ہیں، کتاب گھر والوں کی اجازت کی ضرورت ہے:
عشق کا قاف: مزاح
لائری کنگ: مزاح، نوخیز اختر
تیرِ نگاہ۔ ایم اسلم
مہجور القرآن: اسلام، مصنف کا نام اس وقت یاد نہیں
توہینِ رسالت: اسلام، مصنف کا نام اس وقت یاد نہیں
اردو کے مشہور افسانے

اور آج ہی ابنِ صفی کای ’خوفناک عمارت‘ بھی انھوں نے کھڑی کر دی ہے۔
مجھے ملی مزید کتابیں: اجازت شدہ:
پروفیسر عتیق اللہ: غالب
عتیق اللہ: ترجیحات
دونوں تنقیدی کتابیں

حرفِ خاموش، حمید ناگپوری ، مجموعہ کلام
لفظوں پہ رم، صفدر، شعری مجموعہ
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت جس مقام پر ہوں، وہاں اپنی بڑی سالی صاحبہ سے ملاقات ہوئ جو پاکستان ابھی مئ میں جا کر واپس آئ ہیں۔ ان کے داماد نے ان کو وہی کتابیں تحفے میں دی ہیں جن کی مقبولیت وہاں ہے، وجہ نا معلوم۔ تین کتابیں واصف علی واصف کی۔ اور زاوئے۔۔
زاوئے پر واضح لکھا ہے کہ حقوق مصنف یا سنگِ میل پبلشرس کے نام محفوظ۔
بانوقدسیہ کے ایک دن کا بھی یہی حال ہے۔ کاپی رائٹ کی وجہ سے میں اسے تکمیل شدہ کتاب نہیں مان سکتا کہ اسے نیٹ پر فراہم کر دیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
نئ کتابیں
کل شرف الدین ساحل صاحب سے عرصے کے بعد ملاقات ہوئ اور ایسے وقت میں جب ان کے بیٹے رفیع قلدین بھی موجود تھے۔ اور ان کے توسط سے مجھے ایک درجن سے زائدکتابوں کی ان پیج فائلیں حاصل ہو گئ ہیں۔ مع ان کی اجازت سے، دوسرے مصنفین کی طرف سے بھی اجازت کا انھوں نے ذمہ لیا ہے۔ یہ کتابیں ہیں:
دین: اقیمو الصلواۃ۔ مولانا نثار احمد السلفی
ادبِ اطفال: ناولس: سبھی وکیل نجیب
کمپیوٹان
نواب بنڈی والا
سازش
شعری مجموعے
نقشِ خیال: محفوظ اثر
بادۂ نو: میکش ناگپوری
نگاہ: جلیل ساز
حمد و مناجات: شرف الدین ساحلؔ
ساحل صاحب کی دوسری کتابیں:
جراحتِ افکار: تنقیدی مضامین
موجوں کا اضطراب: خود سوانح
شخصیات: خاکے
بیان میرٹھی، حیات اور شاعری (تحقیق)
انتخابات
اردو ڈرامے: ترتیبَ ڈاکٹر معز الدین احمد فاروق
اردو پلے: ترتیبَ ڈاکٹر معز الدین احمد فاروق
حمد ونعت (سہ ماہی قرطاس ناگپور کا حمد و نعت نمبر)
پی ایچ ڈی تحقیقی مقالہ (تھیسس، ای پبلشنگ) : مہاراشٹر کے اردو ادب میں خواتین کا حصّہ: مشتاق علی
اس کے علاوہ ساحل صاحب کے مزید مختلف مضامین بھی ہیں جن کی ایک ای بک آسانی سے بنائ جا سکتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
زاوئے پر واضح لکھا ہے کہ حقوق مصنف یا سنگِ میل پبلشرس کے نام محفوظ۔
بانوقدسیہ کے ایک دن کا بھی یہی حال ہے۔ کاپی رائٹ کی وجہ سے میں اسے تکمیل شدہ کتاب نہیں مان سکتا کہ اسے نیٹ پر فراہم کر دیا جائے۔
جی استاد محترم، زاویہ کو شروع کرنے سے قبل ہی پتہ چل گیا تھا کہ اس کے حقوق محفوظ ہیں :(
 
کاپی رائٹ کی وجہ سے تو پھر ہماری برقیائی ہوئی کئی کتابیں مثلا

زاویہ 1 اور 2
آب گم
چراغ تلے
ایک دن

رہ جائیں گی، ایسا کرتے ہیں ان کے لیے بھی ایک نام سوچ لیتے ہیں۔
 
Top