لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



گوشۂ صحبت

لائبریری سے متعلق رسمی وغیررسمی گفتگووتبادلۂ خیال، سوال، تجویز،تبصرہ، تعریف،تنقید،شکایت،۔۔۔ !


××××××××××××××××××××××××××××××××××××


السلام علیکم

اراکینِ محترم

لائبریری کی وسعت و پیش رفت ہم سب کے لئے خوش آئند ہے بالخصوص اس حوالے سے کہ اس میں ہم سب کی انفرادی و اجتماعی مشترکہ کوششیں شامل ہیں ۔ انفرادی و اجتماعی کوششوں کے اشتراک میں سوالات کا پیدا ہونا ، شکوک وشبہات کا اُٹھنا اور یا اختلافِ رائے سامنے آنا ایک فطری امر ہے ۔ ٹیم ورک دراصل زندہ و متحرک و نیک سوچ رکھنے والے افراد کے درمیان موجود اتفاقِ رائے اور اختلافِ رائے کے ایک مثبت امتزاج و مجموعے کا نام ہے یہی امتزاج کسی بھی نیک مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ عمل کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ لائبریری کی حالیہ اور آئندہ صورت کا رنگ نکھارنے اور باقاعدہ پروفیشنل انداز اپنانے کی جانب پیش قدمی کرنے کے پیشِ نظر یہ ایک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ یہ جگہ ہم سب کے لئے ہے اور یہاں لائبریری سے متعلق (سوال ، تجویز، تبصرہ تعریف ، شکایت وغیرہ ۔۔۔) کسی بھی زاویے سے اظہارِ رائے کیا جا سکتا ہے۔ اس اظہارِ رائے کے لئے سنجیدہ یا ہلکا پھلکا ، رسمی و غیر رسمی اندازِ گفتگو جس طرح بھی سہولت محسوس ہو اختیار کیجئے :)

امید ہے ہم یہاں ایک ایسی روایت قائم کر سکیں گے جسے بالعموم ڈسکشنز کے لئے ایک سند کے طور پر دیکھا جائے ۔

شکریہ

۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابتداء کے طور پر کچھ نکات کا اظہار کرنا چاہوں گی۔

سب سے تو پہلے ایک شکایت کے بارے میں جو دوسرے اراکین کی جانب سے لائبریری میں موجود تبصرے کی ڈوروں کے حوالے سے کی جاتی رہی ہے کہ وہاں پر گفتگو بعض اوقات موضوع سے ہٹ جاتی ہے ۔ اس حوالے سے یہ گذارش ہے (اس گذارش پر عمل کرنے میں خود مجھے سب سے زیادہ مشکل ہوگی :) ) کہ تبصرے کی ڈور میں صرف ضروری بات کی جائے اور موضوع سے ہٹنے والی باتیں یہاں آکر کر لی جائیں۔

بارے کچھ آمریت کے:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
[align=right:c5efd006cf]
بارے کچھ آمریت کے :[/align:c5efd006cf]

میں نے اس عنوان کے تحت تمام پیغامات پڑھے ہیں اور مجھے ایک خوشگوار حیرت ہوئی آپ سب کے پیغامات پڑھ کر لیکن مزید بلکہ شدید حیرت اس وقت ہوئی ہے کہ جب میں شکریہ ادا کرنے کی خاطر دوبارہ وہاں پہنچی تو اسے مقفل پایا۔

بہرحال میں یہاں شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں آپ سب کا۔ میں نے ذاتی طور پر اس تمام گفتگو سے کچھ باتیں سیکھی ہیں ۔ مجھے محب علوی آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ آپ نے اختلافِ رائے کو پیش کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

مجھے نبیل بھائی آپ کا بھی شکریہ ادا کرنا ہے اظہارِ رائے کے لئے ۔

میرے خیال میں اس مسئلے کا ایک آسان اور سادہ سا حل یہ ہے کہ سربراہ کے پاس بھی وہی اختیار موجود ہو جو کہ ناظم گروپ کے پاس ہے ۔


مجھے یہ بھی احساس ہو رہا ہے کہ تجزیاتی رپورٹ کا مرحلہ جلد اپنے اختتام کو پہنچے تاکہ ذہنوں میں جو سوال موجود ہیں ان کا جواب حاصل ہو جائے ۔


زکریا ، نبیل بھائی

اگر سروے سوفٹوئیر پر کام مکمل ہو چکا ہے تو رہنمائی کیجئے کہ کب سروے کنڈکٹ کروانا ہے ؟

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جس خبر کا
ذکر کیا تھا وہ ابھی ملنے والی ہے امید ہے کہ آج ہی شئیر کرسکوں گی۔

اس دوران میں اپنی بات ٹکڑوں میں مکمل کر لوں کیونکہ بجلی کی آنکھ مچولی آج بھی جاری ہے۔ تو میں ذکر کر رہی تھی خوشگوار حیرت کا
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لگتا ہے کہ میں دو مرتبہ پوسٹ‌ کرنے کے باوجود اپنی بات سمجھانے میں ناکام رہا ہوں۔ بہرحال یہ موضوع دوسرے تھریڈ میں مقفل ہو چکا ہے اور میں اس پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

شگفتہ، سروے سوفٹویر پر کام ہو رہا ہے۔ میری کوشش ہے کہ کسی طرح یہ سروے اردو ہی میں کنڈکٹ کیا جا سکے۔ انگریزی میں سروے کا اہتمام تو ہو چکا ہے۔
 
نبیل تم نے تو شکریہ کا موقع بھی نہیں دیا اور اختلاف رائے اگر مثبت سوچ کے ساتھ ہو تو رحمت ہوتا ہے کہ اس سے سوچ کے نئے در وا ہوتے ہیں ، تم نے بہتر انداز میں اپنا موقف بیان کردیا ہے اور اس معاملے پر اچھی پیش رفت ہوچکی ہے اب اس پر بہتر موقف اختیار کیا جاسکتا ہے۔

اس موضوع پر بطور فعال رکن سوالات اٹھائے جائیں گے اور بطور ایڈمن تمہارے جواب بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔ آج کے جواب کل کا حوالہ ہوں گے اس لیے ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس مسئلہ پر تم اپنی حلیمی اور دور اندیشی کے ساتھ جواب دو گے۔

فورم کو میں مملکت کی طرح سمجھتا ہوں جس میں کچھ لوگ ذمہ دار عہدوں پر ہوتے ہیں اور کچھ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اعلی اختیارات والے عہدوں پر بھی۔ جس طرح ایک مملکت کو بہتر چلانے کے لیے ذمہ دار اور بااخیتار حکام کو جوابدہ اور رعایا کو اچھی تنقید کرنے والی ہونا چاہیے اس طرح میں فورم کو دیکھتا ہوں۔ یہ کلچر روایت رہا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ روایت مضبوط تر ہوتی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، میرے خیال میں تم فورم پر ذمہ داریوں کو کچھ زیادہ ہی سیاسی پہلو سے دیکھ رہے ہو۔ کچھ معاملات میں اتفاق رائے ضروری ہوتا ہے تو کچھ معاملات کو ہم تکنیکی طور پر بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ دوسرے میں تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن مجھے بلاوجہ کسی بات کا ایشو بنانا بھی پسند نہیں ہے۔
 
نبیل ، میں نے سیاسی مثال دی تھی صرف اس پہلو سے نہیں دیکھا تھا البتہ اگر تمہیں کسی کی رائے لینے کی ضرورت یا اتفاق رائے پسند نہیں تو تمہاری مرضی ہے ۔ جن معاملات کو تکنیکی طور پر بہتر دیکھا جاسکتا ہے اس کے لیے بھی مشاورت سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ تعمیری تنقید کا مطلب جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ ہے کہ ایسی تنقید ہو جس سے کام اور معاملات میں بہتری لائی جاسکے اور میرا خیال ہے میں نے اسی مقصد سے تنقید کی تھی ۔
یہ بے چینی دوسرے ممبران میں بھی تھی اور میں نے اس کا اظہار کیا اگر تم معاملے کو تحمل سے دیکھو باقی اگر اسے ایشو سمجھو تو پھر یہی مطلب لیا جاسکتا ہے کہ کسی اقدام پر تنقید نہ کی جائے۔

یہ میری خاصی نڈر پوسٹ ہے اور شاید آزادی رائے کی حدوں کو پرکھنے والی بھی مگر اختلاف رائے پر رد عمل کے لیے ایک ضروری جانچ بھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاباش، خاصے نڈر پن کا مظاہرہ کیا ہے تم نے۔

میں اپنی بات کہہ چکا ہوں۔ میری درخواست ہے کہ تم بھی بات یہاں ہی ختم کر دو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے اپنی خوشگوار حیرت سے ڈر لگنے لگا ہے اب :)

اور یہ دراصل وہاب اعجاز صاحب کا پیغام پڑھ کر ہوئی تھی کیونکہ کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا تھا اور وہاب اعجاز صاحب کی سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ وہ صرف خاموشی سے ہی کام کیوں کرتے ہیں اور کچھ بولتے کیوں نہیں ۔ وہاب اعجاز صاحب آپ نے اپنی خاموشی کا تالا کیا توڑا یہاں ہمیں تالے نصیب ہو گئے ہیں :)
نبیل بھائی یہ شکریے پر بھی تالے :cry: کوئی تمغہ ہی دے دیا ہوتا !

اب چونکہ آپ دونوں بھائی کسی خیر سگالی کے معاہدہ پر راضی ہوتے نظر آ رہے ہیں تو مجھے اجازت دیں کہ میں کچھ نئی اقسام کے رونے ادھر رونا شروع کروں :)

پہلا رونا (خبر) تو یہ ہے کہ :

کاپی رائٹ کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے یہ کچھ آرٹیکلز ہیں جو مختلف اخبارات میں چھپتے رہے ہیں یہ کافی سارے ہیں اور ان کی تعداد بتانے کے لئے دوباتیں انتہائی ضروری ہیں

1۔ میں ان کی گنتی کر لوں
2۔ گنتی کر لینے کے بعد دوبارہ جب آؤں تو یہاں تالا نہ ہو :)
 

رضوان

محفلین
سیدہ شگفتہ اور قیصرانی اور تمام اراکین لائبریری کو مبارک ہو کہ جناب تلمیذ صاحب نے لائبریری کے کام میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔ اور وہ بھی پروف ریڈنگ کے شعبے میں جہاں کام کا خاصا ڈھیر لگا ہے۔ انکی پیشکش کا ربط یہ ہے ممکن ہے یہ پیغام باقی ساتھیوں کی نظروں میں نہ آیا ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

رضوان صاحب، آپ کی مبارکباد اور تلمیذ صاحب کی لائبریری ٹیم میں شمولیت کا اہم پیغام یہاں ارسال کرنے کے لئے بے حد شکریہ !

آپ کے پیغام سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں ایک تجویز یہاں پیش کرنا چاہتی ہوں۔

لائبریری ٹیم میں کسی نئے رکن کی شمولیت چونکہ ہماری اب ایک روایت بن گئی ہے تو بہت مناسب ہو گا کہ یہاں کوئی ایک رُکن باقاعدہ طور پر ہر نئے رُکن کو خوش آمدید کہنے کی (مستقل) ذمہ داری سنبھال لیں۔ اگر یہ تجویز مناسب ہے تو وہ ایک رُکن کون !!؟

میرے ذہن میں کچھ نام ہیں جو یہ ذمہ داری احسن طور پر نبھانے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں ۔ میری درخواست ہے کہ آپ تمام اراکین بھی اپنی رائے کا اظہار کیجئے کہ یہ ذمہ داری کس رکن کو سونپی جائے؟

شکریہ
۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بھئی میرے خیال میں تو یہ خوش آمدید وغیرہ کی رسوم غیر ضروری ہیں، محفل میں شمولیت والی خوش آمدید از شمیل قریشی اتنی جامع اور محبت بھری ہے کہ اسکے بعد کسی اور چیز کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔ میری اس بات سے شگفتہ یا کسی اورکی دل شکنی ہرگز مقصود نہیں ہے آپ سب کے خلوص کی میرے دل میں بہت قدر ہے۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ ۔ اچھی بات ہے۔
ویسے میرا تو خیال ہے شمیل کو یہ ذمہ داری مستقلاً ہی سونپ دی جائے۔ ان کے پیغامِ خوش آمدید میں کافی نکھار آچکا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
سیدہ شگفتہ اور قیصرانی اور تمام اراکین لائبریری کو مبارک ہو کہ جناب تلمیذ صاحب نے لائبریری کے کام میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔ اور وہ بھی پروف ریڈنگ کے شعبے میں جہاں کام کا خاصا ڈھیر لگا ہے۔ انکی پیشکش کا ربط یہ ہے ممکن ہے یہ پیغام باقی ساتھیوں کی نظروں میں نہ آیا ہو۔
شکریہ رضوان بھائی، تلمیذ صاحب کو بطور لائبریری ممبر بھی ایڈ کیا جا چکا ہے۔

باس صاحبہ، میں دوست بھائی سے اتفاق کروں گا کہ شمیل بھیا یہ ذمہ داری بہت عمدگی سے نبھاہ رہے ہیں۔ ہاں اگر وہ کسی طرح سے لائبریری کو ایک الگ پوسٹ میں زیادہ تفصیل سے لکھ دیں‌تو سارا کام ہو جائے گا خوش آمدید والا بھی :)

قیصرانی
 

دوست

محفلین
لیجیے عزیزان من۔ میں‌ نے لبیک کا ایک اور باب وکی پر ڈال دیا ہے۔ انشاءاللہ اب کچھ نہ کچھ چلتا ہی رہے گا لبیک کے سلسلے میں بھی۔ کوشش کروں گا کہ علی پور کا ایلی بھی ساتھ ساتھ چلے۔
 

جیہ

لائبریرین
لبیک وھی نا؟ ممتاز مفتی والی ؟ جس میں شہاب کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے۔۔۔ اچھی کتاب ہے میرے پاس ہے۔

مبارک ہو دوست ۔ جاری رکھیں اپنی کاوش
 
Top