قصہ چار محفلین کی ملاقات کا (اندر کی خبر)

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا کہنے نیرنگ، خوب کمی پوری کی ہے اپنی غیر حاضری کی۔ اب تو لگتا ہے اسلام آباد آمد پر تمہاری موجودگی کو لازمی بنانا لازم ٹھہرا ورنہ ایسی ہی جاسوسی ہماری بھی ہو سکتی ہے۔ :)
ظاہر ہے سرکار۔۔۔ جاسوسی تو ہوگی پھر۔۔۔ جہاں ہم نہ ہونگے جاسوسی ہوگی۔۔۔ :p
 
مقدس

لائبریرین
نینی بھیااااا
اتنااااااااااااااااااااا اچھا لکھا آپ نے
ہمیشہ کی طرح
ویری ویل ڈن:)
 
ذوالقرنین بھیا!
جو نقشہ آپ نے کھینچا ہے مجھے تو شک ہونے لگ پڑا ہے کہ آپ سچی مچی وہاں موجود تھے، ویسے داڑھی کی موجودگی میں بھی شہزادہ سلیم کی طرح نوکدار قلم رکھنے والا شخص جو چائے بنا رہا تھا، مجھے کچھ پڑھا لکھا نظر آرہا تھا :) ، لیکن بےروزگاری بڑھنے کے افسوس نے سوچنے ہی نہ دیا کہ یہ صاحب ہماری جاسوسی میں مگن ہیں۔
بہت عمدہ لکھا آپ نے، لیکن وہ پھول کی پتیاں گننے والی بات تو بہت راز کی تھی، عیاں کرنے کی ضرورت کیا تھی، خواہ مخواہ میری دونوں بیویاں سر کھائے جا رہی ہیں کہ آخری پتی پر ہم میں سے کس کا نام آیا؟ اب ان کو کیسے بتائوں کہ تم دونوں میں سے کسی ایک کا نام بھی نہیں آیا :laughing3:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو بہت مزے کی لکھی ہے آپ نے :thumbsup: پر اپکو افسوس نہی ہوا کہ اپ وہان جا کر ان سے مل لیتے یا اک دم اینڈ پر انکے سامنے جا کر انکو سرپرائز دیتے تو زیادہ مزا اتا نا خیال بھائی:p
مل تو لیتے لیکن دھماکہ اس وقت ہوتا جب بِل ان کی جیب سے دلوایا جاتا۔ اس لیے انہوں نے سرپرائز دینے سے گریز ہی کیا۔
 
ساجد

محفلین
نیرنگ خیال بھائی ، بہت زبردست لکھا ہے آپ نے۔
قبلہ جاسوسی میں ہماری کمپنی "ید طولیٰ" رکھتی ہے آپ ہمیں جاسوسی کے لئے بلاتے تو اندازہ ہوتا کہ جاسوسی کسے کہتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
ساری میزوں کو چھوڑ کر اک ٹوٹی کونے والی میز کا انتخاب کیا۔ سگریٹ اور موبائل نکال کر میز پر رکھا۔ اور یوں نشست جما لی۔ جیسے جی-الیون سے آنے کا مقصد صرف اور صرف یہی تھا۔ پھر کچھ یاد آیا تو موبائل نکال لیا۔ اور پھر واپس رکھ دیا۔ میں نے ان کے ساتھ کوئی میز تاڑا اور وہاں منتقل ہوگیا۔ کافی دیر بعد امجد علی راجہ صاحب آئے۔ میں تو ان کو بالکل نہیں پہچان پایا۔ دونوں احباب بڑی گرمجوشی سے ملے۔ اک دوسرے کی تعریف کی۔ اور پھر کرسی پر بیٹھ گئے۔ امجد بھائی تھوڑے سے مؤدبانہ انداز میں بیٹھ گئے۔ گویا درس شروع ہونے والا ہے۔سر زبیر کسی کام سے اٹھ کر گئے تو پھولوں کی حفاظت کا ذمہ امجد بھائی کو سونپ گئے۔ امجد بھائی اپنی شوخ طبیعت کے باعث ان کے جاتے ہی پھول کی پتیاں توڑ توڑ کر کچھ منہ ہی منہ میں بڑبڑانے لگے۔ آخری پتہ پتا نہیں کس پر آیا کہ امجد بھائی کا منہ بن گیا۔ اور انہوں نے وہ گلدستہ وہیں میز پر رکھ دیا۔ اتنی دیر میں سرزبیر کی بھی واپسی ہوگئی۔ لیکن ان سے چند قدم آگے شاہ جی چلتے آرہے تھے۔ امجد میاں اٹھ کر شا ہ جی سے ملے۔ خیر سگالی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اور پھر تینوں بیٹھ گئے۔ شاہ جی کے ساتھ موجود بچوں نے اس بزرگانہ محفل کو دیکھ کر راہِ فرار میں عافیت سمجھی۔ اور نکل لیے۔ اب یہ تینوں احباب دبے دبے الفاظ میں کچھ گپیں لگانا شروع ہوئے ہی تھے کہ امجد میانداد آن ٹپکے۔ پھر وہی منظر
جناب آپ کے نستعلیقی خدو خال اور نستعلیقی تحریر نے اس روداد کو قصہ چہار درویش کے قریب لا کھڑا کر دیا ہے بس فرق یہ ہے کہ قصہ چہار درویش میں میز کا ذکر نہیں ہے اور وہ بھی مذکر کے صیغے میں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ نے میز کیوں "تاڑا" صاف بات ہے کہ اگر آپ لکھتے کہ "میں نے ایک میز تاڑی" تو گھر پہنچتے ہی بھابھی نے ڈوئی جیسے Weapon of Mass Destruction سے آپ پر حملہ اور ہو جانا تھا یہ کہتے ہوئے"ایہہ کیہڑی اے جنہوں تڑیندا پیا ایں"۔ :)
 
اب تو نین بھائی کی جانب سے ایسی بہترین تحریریں محفل پر لانا کوئی حیرانی کی بات نہیں رہی:battingeyelashes:
میں بھی انیس بھائی کی بات سے 100 فیصد متفق ہوں کہ نین بھائی محفل کے ٹاپ رائٹر ہیں(y)
نیرنگ خیال بھائی میری نظر میں اس وقت محفل کے فرسٹ سیڈڈ رائٹر ہیں۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین بھیا!
جو نقشہ آپ نے کھینچا ہے مجھے تو شک ہونے لگ پڑا ہے کہ آپ سچی مچی وہاں موجود تھے، ویسے داڑھی کی موجودگی میں بھی شہزادہ سلیم کی طرح نوکدار قلم رکھنے والا شخص جو چائے بنا رہا تھا، مجھے کچھ پڑھا لکھا نظر آرہا تھا :) ، لیکن بےروزگاری بڑھنے کے افسوس نے سوچنے ہی نہ دیا کہ یہ صاحب ہماری جاسوسی میں مگن ہیں۔
بہت عمدہ لکھا آپ نے، لیکن وہ پھول کی پتیاں گننے والی بات تو بہت راز کی تھی، عیاں کرنے کی ضرورت کیا تھی، خواہ مخواہ میری دونوں بیویاں سر کھائے جا رہی ہیں کہ آخری پتی پر ہم میں سے کس کا نام آیا؟ اب ان کو کیسے بتائوں کہ تم دونوں میں سے کسی ایک کا نام بھی نہیں آیا :laughing3:
تو اور یہ تحریر وہاں موجود ہوئے بغیر لکھ دی ہم نے۔۔۔ :cowboy:
اور ہاں یہ تو میں لکھنا بھول گیا کہ ہر پتی پر نیا نام آرہا تھا۔۔۔ جیسے کوئی لڑکیوں کے نام والی کتاب یاد کر رہا ہو۔۔۔۔ :p
اور ابھی تو میں نے دوران گفتگو آپ کا بار بار موبائل سے میسج کرنے کا بھی تذکرہ نہ کیا کہ مناسب نہیں لگتا۔۔۔۔ :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست لکھا ہے نین بھائی۔ بہت اچھی جاسوسی کی ہے۔
شکریہ شمشاد بھائی :)

مل تو لیتے لیکن دھماکہ اس وقت ہوتا جب بِل ان کی جیب سے دلوایا جاتا۔ اس لیے انہوں نے سرپرائز دینے سے گریز ہی کیا۔
اوہ ہاں یاد آیا۔۔۔ اک وجہ یہ بھی تھی نہ ملنے کی۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی ، بہت زبردست لکھا ہے آپ نے۔
قبلہ جاسوسی میں ہماری کمپنی "ید طولیٰ" رکھتی ہے آپ ہمیں جاسوسی کے لئے بلاتے تو اندازہ ہوتا کہ جاسوسی کسے کہتے ہیں۔
شکریہ ساجد بھائی۔۔۔ :)
سر ہم تو چھوٹے موٹے جسوس مسوس ہیں۔۔ ۔آپ تو باقاعدہ ٹیم کے ساتھ جاسوسی کرتے ہیں۔۔۔ :p

جناب آپ کے نستعلیقی خدو خال اور نستعلیقی تحریر نے اس روداد کو قصہ چہار درویش کے قریب لا کھڑا کر دیا ہے بس فرق یہ ہے کہ قصہ چہار درویش میں میز کا ذکر نہیں ہے اور وہ بھی مذکر کے صیغے میں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ نے میز کیوں "تاڑا" صاف بات ہے کہ اگر آپ لکھتے کہ "میں نے ایک میز تاڑی" تو گھر پہنچتے ہی بھابھی نے ڈوئی جیسے Weapon of Mass Destruction سے آپ پر حملہ اور ہو جانا تھا یہ کہتے ہوئے"ایہہ کیہڑی اے جنہوں تڑیندا پیا ایں"۔ :)
وہ تو پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ ایسی کونسی محفل تھی جس میں جانے سے آپ رہ گئے ۔۔۔۔ :cautious:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب تو نین بھائی کی جانب سے ایسی بہترین تحریریں محفل پر لانا کوئی حیرانی کی بات نہیں رہی:battingeyelashes:
میں بھی انیس بھائی کی بات سے 100 فیصد متفق ہوں کہ نین بھائی محفل کے ٹاپ رائٹر ہیں(y)
شکریہ محسن۔۔۔ :) :bighug:
انیس الرحمن بھائی نے حقیقتاً مبالغہ سے کام لیا ہے۔۔۔ :)
 
Top