فیض نستعلیق یونی کوڈ میں، آخر کب؟

ان پیج والے یہاں کہہ رہے ہیں کہ وہ جلد ہی فیض نستعلیق کے ساتھ ان پیج 3 یونی کوڈ جاری کرنے کو ہیں۔ بظاہر لگ رہا ہے کہ وہ لیگچر بیسڈ تکنیک استعمال کریں گے۔ اگر واقعی ایسا ہونے کو ہے تو مستقبل میں اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟
 
دوست

محفلین
اثرات یہ ہی ہونگے کہ ان پیج کے بغیر یہ چل نہیں سکے گا۔ یعنی میں آپ اس سے محروم رہیں گے۔ اسکے لگیچر نکال کر خود یونیکوڈ کریں گے تو کاپی رائٹ کا مسئلہ کھڑا ہوگا۔
 
arifkarim

معطل

کاپی رائٹ کو کون پوچھے گا جب انپیج والے خود 1995 سے نوری نستعلیق کے لگیچرز استعمال کر رہے ہیں! :grin:
 
arifkarim

معطل
ان پیج والے یہاں کہہ رہے ہیں کہ وہ جلد ہی فیض نستعلیق کے ساتھ ان پیج 3 یونی کوڈ جاری کرنے کو ہیں۔ بظاہر لگ رہا ہے کہ وہ لیگچر بیسڈ تکنیک استعمال کریں گے۔ اگر واقعی ایسا ہونے کو ہے تو مستقبل میں اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

یونیکوڈ سے انکی مراد یہی ہو سکتی ہے کہ متن کو یونیکوڈ میں‌ سیدھا اکسپورٹ امپورٹ‌ کی سہولت ہوگی، اور بس! انپیج کی غلا می تو برقرار رہے گی ;)
 
Top