فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

محمد اسلم

محفلین
نیوٹن کے تیسرے قانون کی مدد سے
"عمل اور ردِ عمل برابر مگر مخالف سمت میں ہوتے ہیں۔"
راکٹ اپنا فیول باہر کی طرف eject کرتا ہے، اور وہ راکٹ پہ آگے کی طرف ایک force لگاتا ہے۔ اس عمل میں ہوا یا گریویٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
رد عمل کے لئے کوئی مادہ تو ہو،،، ہوا کے رد عمل سے زمین پر آگے بڑھتا ہے ،،، لیکن خلاء میں ،،،، کیسے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

ہوا تو ایک رزسٹو میڈیم ہے یہ تو اس فورس کے خلاف عمل کرتی ہے جس سے آپ راکٹ کو موو کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
رد عمل کے لئے کوئی مادہ تو ہو،،، ہوا کے رد عمل سے زمین پر آگے بڑھتا ہے ،،، لیکن خلاء میں ،،،، کیسے۔
ہوا کا رول زمین پر اڑنے والے جہاز کے لیے یہ ہے کہ اس کے پروں کے اوپر اور نیچے ہوا کا پریشر مختلف ہوتا ہے جس سے وہ اوپر اٹھتا ہے۔ ورنہ ہوا چیزوں کو سلو کرتی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
رد عمل کے لئے کوئی مادہ تو ہو،،، ہوا کے رد عمل سے زمین پر آگے بڑھتا ہے ،،، لیکن خلاء میں ،،،، کیسے۔
میرے خیال میں جب راکٹ ایسکیپ ولاسٹی یا فرار کی رفتار حاصل کر لیتا ہے (جو تقریبا ََ اٹھائیس ہزار میل فی گھنٹہ ہے) تو وہ کشش ثقل سے آزاد ہو جاتا ہے ۔
اور پھر پہلے قانون کے مطابق حرکت میں رہ سکتا ہے کیوں کہ اس پر کوئی قوت نہیں عمل کرتی۔
 
چلو یہ بات منظور ہے،،، لیکن خلا ءمیں اگر اپنی رفتار بدلنی ہے،،، یا سمت بدلنی ہے تو پھر یہ کیسے ہوتا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چلو یہ بات منظور ہے،،، لیکن خلا ءمیں اگر اپنی رفتار بدلنی ہے،،، یا سمت بدلنی ہے تو پھر یہ کیسے ہوتا ہے
خلا میں جب راکٹ کا ایگزاسٹ گیس خارج کر رہا ہوتا ہے تو اس گیس کی جگہ خلا نہیں رہتا بلکہ گیس موجود ہو تی ہے تیزی سے نکلنے والی گیس اس نکلی ہوئی گیس کو استعمال کر سکتی ہے ۔
اس ی طرح تھرسٹرز کا زاویہ بدل کوویکٹر ولاسٹی حاصل کی جاسکتی ہے اور رفتار سمت وغیرہ بدلی بھی جاسکتی ہے۔
 
بس بھئی ،،،، یہ والا معاملہ ہی سمجھ نہیں آرہا،،،، کوئی ویب سائیٹ ہے،،، یا فلم ،،،، یا کچھ اور اتنے حصے سے متعلق۔
 
محمد اسلم

محفلین
بھائی آپ اپنا سوال پھر سے ذرا بتا دیں ذرا؟

مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جب چاند پر یا خلاء میں راکٹ چھوڑا جاتا ہے تو وہ وہاں کیسے چلتا ہے،،، زمین پر تو ہوا ہے جس کے رد عمل میں وہ آگے بڑھتا ہے،،،، مگر خلاء میں وہ کیسے اپنی رفتار میں تبدیلی کر سکتا ہے،،،اور سمت بدل سکتا ہے۔؟؟؟
 
آپ کو ابھی بھی لگ رہا ہے کہ ہوا چیزوں کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہے؟ :)
اگر میں خلا میں کسی چیز کو تھوڑا سا پش کروں تو وہ آگے کی طرف حرکت کرے گی اس عمل میں میرا ہاتھ فورس دے رہا ہے لیکن وہاں کوئی ہوا نہیں تو وہ چیز آگے کیسے بڑھے گی آپ کے خیال میں؟
اسی طرح راکٹ میں موجود گیسز برن ہوتی ہیں اور آؤٹ ورڈ پریشر لگاتی ہیں جس سے راکٹ کو آگے کی طرف پش ملتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے غبارے کو کھول دیں تو اس میں موجود ہوا باہر نکلتی ہے تو غبارہ آگے کی طرف جاتا ہے اس میں ہوا کا کوئی رول نہیں ہے ہوا صرف ہائی پریشر سے لو پریشر کی طرف جائے گی
خلا میں چیزوں کو حرکت دینا زیادہ آسان ہوتا ہے (کسی بھی چیز کو حرکت دینے کے خلاف دو چیزیں عمل کرتی ہیں ایک تو اس باڈی کا اپنا ماس یعنی انرشیا اور دوسرا زمین کی گریویٹیشنل فورس،خلا میں گریویٹی تو ظاہر ہے کم ہوتی ہے بس باڈی کا انرشیا ہوتا ہے۔ جب وہ باڈی حرکت کرنے لگتی ہے تو فرسٹ لاء کے مطابق اپنے حرکت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے لیکن یہاں زمین پر ایک اپوزنگ فورس ہوا کی وجہ سے لگتی ہے۔ اب خلا میں یہ ہوا نہیں ہے) وہ زیادہ دیر تک حرکت کرتی رہتی ہیں۔
 
آدم کا بیٹا

محفلین
راکٹ کو حرکت کیلئے ہوا کی ضرورت نہیں، نا ہی خلا میں نا ہی زمین پر۔ راکٹ ، نیوٹن کے تیسرے قانون کے اصول کے مطابق جلتے ہوئے ایندھن کے مخالف سمت میں حرکت کرتا ہے ۔
تاہم ہوائی جہاز اور ہیلی کوپٹر اپنی حرکت کے لیے ہوا پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے یہ خلا میں نہیں چلتے۔ :)
 
ناصر رانا

محفلین
آپ کو ابھی بھی لگ رہا ہے کہ ہوا چیزوں کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہے؟ :)
اگر میں خلا میں کسی چیز کو تھوڑا سا پش کروں تو وہ آگے کی طرف حرکت کرے گی اس عمل میں میرا ہاتھ فورس دے رہا ہے لیکن وہاں کوئی ہوا نہیں تو وہ چیز آگے کیسے بڑھے گی آپ کے خیال میں؟
اسی طرح راکٹ میں موجود گیسز برن ہوتی ہیں اور آؤٹ ورڈ پریشر لگاتی ہیں جس سے راکٹ کو آگے کی طرف پش ملتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے غبارے کو کھول دیں تو اس میں موجود ہوا باہر نکلتی ہے تو غبارہ آگے کی طرف جاتا ہے اس میں ہوا کا کوئی رول نہیں ہے ہوا صرف ہائی پریشر سے لو پریشر کی طرف جائے گی
خلا میں چیزوں کو حرکت دینا زیادہ آسان ہوتا ہے (کسی بھی چیز کو حرکت دینے کے خلاف دو چیزیں عمل کرتی ہیں ایک تو اس باڈی کا اپنا ماس یعنی انرشیا اور دوسرا زمین کی گریویٹیشنل فورس،خلا میں گریویٹی تو ظاہر ہے کم ہوتی ہے بس باڈی کا انرشیا ہوتا ہے۔ جب وہ باڈی حرکت کرنے لگتی ہے تو فرسٹ لاء کے مطابق اپنے حرکت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے لیکن یہاں زمین پر ایک اپوزنگ فورس ہوا کی وجہ سے لگتی ہے۔ اب خلا میں یہ ہوا نہیں ہے) وہ زیادہ دیر تک حرکت کرتی رہتی ہیں۔
خلا میں چونکہ ویکیوم ہوتا ہے تو راکٹ کے پیدا کردہ تھرسٹ میں سے بیشتر ضائع جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ ایندھن کو بہت تیزی سے جلانا پڑتا ہے۔ خلا میں چیزوں کو حرکت دینا زیادہ مشکل ہوتا ہے بہ نسبت ہوا کہ ( اگرچہ ہوا ایک مخالف قوت کا کردار ادا کرتی ہے لیکن اسی مخالف قوت کو استعمال کر کے حرکت کی جاتی ہے)
 
جی میرا مطلب تھا انیشئل پش کے بعد وہاں چیزیں زیادہ دیر حرکت کی حالت میں رہتی ہیں۔
 
ناصر رانا

محفلین
جی میرا مطلب تھا انیشئل پش کے بعد وہاں چیزیں زیادہ دیر حرکت کی حالت میں رہتی ہیں۔
اس معاملے میں بھی ہوا کے مقابلے میں زیادہ ایندھن درکار ہوتا ہے۔
کیونکہ ابتدائی حرکت کے بعد سمت متعین کرنا بہت دشوار ہوتا ہے اور مسلسل ایندھن جلانا پڑتا ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
خلا میں چونکہ ویکیوم ہوتا ہے تو راکٹ کے پیدا کردہ تھرسٹ میں سے بیشتر ضائع جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ ایندھن کو بہت تیزی سے جلانا پڑتا ہے۔ خلا میں چیزوں کو حرکت دینا زیادہ مشکل ہوتا ہے بہ نسبت ہوا کہ ( اگرچہ ہوا ایک مخالف قوت کا کردار ادا کرتی ہے لیکن اسی مخالف قوت کو استعمال کر کے حرکت کی جاتی ہے)
ہاں،،،، اب آپ کی بات کچھ کچھ سمجھ رہی ہے،،، آپ پورا جواب ایک ساتھ لکھ دیں پلیز،،، تفصیل کے ساتھ۔میرے سوال کا مقصد تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اس معاملے میں بھی ہوا کے مقابلے میں زیادہ ایندھن درکار ہوتا ہے۔
کیونکہ ابتدائی حرکت کے بعد سمت متعین کرنا بہت دشوار ہوتا ہے اور مسلسل ایندھن جلانا پڑتا ہے۔
اور جو سیٹیلائٹ زمین کے گرد موو کر رہے ہیں ان کو چونکہ ہر پوائنٹ پر اپنی سمت بدلنی پڑتی ہے تو وہ بہت زیادہ ایندھن خرچ کر رہے ہیں ایسا کرنے میں؟
 
محمد بلال اعظم

:ROFLMAO:
کیا واقعی ایسا ہے؟
وہ تو گریویٹی کی وجہ سے آربٹ میں نہیں ہیں!
 
Top