فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

عباس اعوان

محفلین
کوئی دلچسپ موضوع سوچتا ہوں جس پر زیادہ بات بھی نہ ہو رہی ہو۔ :)

دلچسپ ہونا ضروری ہے۔ مگر جن موضوعات پر زیادہ بات ہو رہی ہو ان سے نہ بھاگیں بلکہ ان پر اردو میں مواد شامل کریں تاکہ بات انگریزی کے مضامین کی بجائے اردو میں شروع ہو۔

نیک خیال ہے۔ پھر کل تک اس بارے میں کچھ معیاری لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ :)
کوانٹم فزکس، ای ایم ڈرائیو، ری جنریٹو میڈیسنز یا کرسپر کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
 
arifkarim

معطل
کیونکہ آپ اپنی سمجھ کے معیار سے مطمئن ہیں۔ طبیعیات یا کوئی بھی بنیادی سائنس صرف انہی کے لیے پرکشش ہو سکتی ہے جو اپنی سمجھ کے معیار سے مطمئن نہیں۔ ;)
سائنس نئے علوم کی جستجو کا نام ہے جو الہامی علوم کا انتظار کئے بغیر آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔ جو الہامی علوم سے مطمئن ہیں سائنس انکے کسی کام کی نہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
سائنس نئے علوم کی جستجو کا نام ہے جو الہامی علوم کا انتظار کئے بغیر آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔ جو الہامی علوم سے مطمئن ہیں سائنس انکے کسی کام کی نہیں۔
میرا نہیں خیال کہ اس طرح کا رویہ رکھ کر کوئی دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ جاننے کی جستجو کی دعوت دے رہا ہے۔ :wilt: یہاں پر مذہب کا ذکر بیچ میں نہیں آیا تھا۔ بہتر تھا کہ زبردستی اسے بیچ میں نہ لایا جاتا۔
 
یاز

محفلین
پوری کمپیوٹر سائنس حسابیا ت کی ہی ایک ذیلی شاخ ہے۔
:)

میرے خیال سے دنیا کے ہر علم واور ہر فن کی بنیاد حساب یعنی میتھیمیٹکس پر ہی مشتمل ہے۔ چاہے موسیقی ہو یا شاعری، فلکیات ہو یا کیمیا، الیکٹرانکس ہو یا پامسٹری، ان سب کے پیچھے میتھیمیٹکس کی ہی کافرمائی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
purity.png

ماخذ
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
موسیقی بھی آجکل کمپیوٹر سے ہی پلے کی جاتی ہے تو اس طرح وہ بلا واسطہ میتھس سے ریلیٹ کرتی ہے۔ گٹار اور پیانو میں سٹیشنری ویوز بھی فزکس کے اصولوں پر ہی بنتی ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
موسیقی بھی آجکل کمپیوٹر سے ہی پلے کی جاتی ہے تو اس طرح وہ بلا واسطہ میتھس سے ریلیٹ کرتی ہے۔ گٹار اور پیانو میں سٹیشنری ویوز بھی فزکس کے اصولوں پر ہی بنتی ہیں۔
اور انہیں ٹیون تو کیا ہی بیٹس کی وجہ سے جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
موسیقی بھی آجکل کمپیوٹر سے ہی پلے کی جاتی ہے تو اس طرح وہ بلا واسطہ میتھس سے ریلیٹ کرتی ہے۔ گٹار اور پیانو میں سٹیشنری ویوز بھی فزکس کے اصولوں پر ہی بنتی ہیں۔
موسیقی ریکارڈ اور پلے کرنے کیلئے یقیناً سائنسی آلات کی ضرورت ہے البتہ یہ سائنسی فن نہیں ہے۔ فنون لطیفہ میں آتا ہے۔
 
Top