فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

زیک

مسافر
آج نیو یارک ٹائمز میں منان سے پتا چلا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں مدغم کرنے کا اعلان حکومت پاکستان نے کیا ہے۔

Half a Cheer for Democracy in Pakistan

اس کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہو گی۔

خبروں سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف دونوں اس کے حق میں ہیں۔

میرے خیال میں یہ اچھا قدم ہو گا۔ فاٹا کو ملکی نظام میں انٹگریٹ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
 

یاز

محفلین
میرے خیال میں بھی کافی بہتر اقدام ہے۔ اس فیصلے تک پہنچنے میں ہمیں سات عشروں سے زائد لگے ہیں، لیکن مقامِ شکر ہے کہ پہنچ ضرور گئے۔

فاٹا کے سلسلے میں دو بڑی آپشن پیشِ نظر تھیں۔
ایک یہ کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنا دیا جائے
دوسری یہ کہ اس کو کے پی میں ضم کر دیا جائے۔

پہلی آپشن سننے میں بہتر ضرور محسوس ہو رہی تھی، لیکن فاٹا کا جغرافیہ ایسا ہے کہ الگ صوبہ چلانا مشکل ہو جاتا۔ فاٹا کا نقشہ کچھ ایسا ہے کہ یہ ایک لمبوترا سا ایریا بنتا ہے۔ شمال میں باجوڑ اور مہمند ایجنسیاں ہیں جبکہ انتہائی جنوب میں جنوبی وزیرستان اور وانا وغیرہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فاٹا کے مختلف علاقوں کاآپس میں مواصلاتی رابطہ بھی بہت اچھی حالت میں نہیں ہے۔ اگر فاٹا کا الگ صوبہ بنا کر اس کا صدر مقام کسی درمیانی مقام جیسے میران شاہ یا میرعلی وغیرہ کو بنا دیا جاتا تو بھی شمال اور جنوب والے علاقوں سے لوگوں کو آدھا آدھا دن کی مسافت طے کر کے وہاں پہنچنا پڑتا۔
اسی کی نسبت تمام ایجنسیوں کی پشاور، کوہاٹ وغیرہ سے رسائی نسبتاً آسان ہے۔ انڈس ہائی وے اور پاکستان ہائی وے وغیرہ کی موجودگی میں کافی بہتر مواصلاتی انفراسٹرکچر پہلے سے بھی موجود ہے۔

ذیل میں نقشے سے اس ساری سچویشن کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے
FATA_map.gif
 

یاز

محفلین
فاٹا اور کے پی کے کے جغرافیے کو سمجھنے کے لئے ذیلی نقشہ بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
map_showing_nwfp_and_fata2.png
 

آصف اثر

معطل
لیکن فاٹا کا جغرافیہ ایسا ہے کہ الگ صوبہ چلانا مشکل ہو جاتا۔
اس کے ساتھ ساتھ فاٹا کے مختلف علاقوں کاآپس میں مواصلاتی رابطہ بھی بہت اچھی حالت میں نہیں ہے۔
الگ صوبے کے لیے یہ دو اصول سمجھ نہیں آئے۔ کیا یہ اصول دنیا میں صرف فاٹا پر ہی لاگو ہوسکتے ہیں ؟

اگر فاٹا کا الگ صوبہ بنا کر اس کا صدر مقام کسی درمیانی مقام جیسے میران شاہ یا میرعلی وغیرہ کو بنا دیا جاتا تو بھی شمال اور جنوب والے علاقوں سے لوگوں کو آدھا آدھا دن کی مسافت طے کر کے وہاں پہنچنا پڑتا۔
”صدرِ مقام“ ہونے سے کیا مراد لے رہے ہیں آپ؟
سہولیات کے حوالے سے یا اپنی ذلت کا رونا رونے کے لیے وزیر ِ اعلی اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج ”ریکارڈ“ کروانے؟
 

یاز

محفلین
”صدرِ مقام“ ہونے سے کیا مراد لے رہے ہیں آپ؟
سہولیات کے حوالے سے یا اپنی ذلت کا رونا رونے کے لیے وزیر ِ اعلی اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج ”ریکارڈ“ کروانے؟
صدر مقام سے مراد صوبائی دارالحکومت۔
تمام صوبائی عدالتیں، صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریٹ، تمام صوبائی محکموں کے ہیڈ آفس وغیرہ عموماؐ صوبائی دارالحکومت میں ہی ہوتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر صوبائی دارالحکومتوں میں آنا جانا پڑتا ہے۔
 
یہ ایک بہترین قدم ہے لیکن میں ذاتی طور پر اسے نئے انتظامی یونٹ کے طور پر بنتا ہوا دیکهنا زیادہ پسند کرتا۔ ایسا ہو جاتا تو نئے صوبے بنانے کی راہ مزید ہموار ہوتی۔
 

زیک

مسافر
اس کا پتہ تو بعد میں چلے گا۔
ایسا بہتر نظام جس میں آپ خود رہنا پسند نہیں کرتے اس کو دوسروں کے لیے بہتر قرار دینا کتنا مضحکہ خیز ہے۔
کیا آپ فاٹا میں رہتے ہیں؟ کیا آپ کے خیال میں فاٹا کا موجودہ نظام باقی پاکستان سے بہتر ہے؟
 

آصف اثر

معطل
کیا آپ فاٹا میں رہتے ہیں؟
کیا آپ فاٹا کے باشندوں کو کوئی خلائی مخلوق سمجھ رہے ہیں؟یہ دیہی اور شہری ہر دو رہن سہن سے واقف ہیں۔ البتہ اپنے مزاج اور لہجے کے حوالے سے شہروں میں ان کو ایڈجسٹمنٹ میں کچھ وقت لگتاہے۔ آج پاکستان کے کاروباری برادری میں (ای کامرس کو چھوڑ کر)جتنا ہاتھ ان لوگوں کا ہے شائد ہی اس پیمانے پر کسی اور کا ہو۔
میرا سندھی ، پنجابی(دیہاتی اور شہری) ، کشمیری، سرائیکی، چترالی ، بلوچستانی( بلوچ اور پشتونوں ) کے ساتھ تعلق رہتاہے ۔ اور یہ میرے لیے کوئی انہونی نہیں۔
کیا آپ کے خیال میں فاٹا کا موجودہ نظام باقی پاکستان سے بہتر ہے؟
جہاں تک فاٹا کا تعلق ہے تو وہ اپنے رہن سہن اور نظام زندگی سے بالکل خوش ہیں۔یہ سب کچھ ان کے کہنے پر نہیں چند سنیٹروں ، بیوروکریٹس اور اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں پر ہورہاہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔ فاٹا کے متعلق یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن زیادہ بہتر ہوتا اگر انہیں ایک الگ شناخت دے دیتے۔ اسی طرح باقی صوبوں میں بھی نئے یونٹس کی ضرورت ہے، موجودہ پنجاب سے آسانی سے دو تین صوبے نکل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں بھی قلات اور کوئٹہ مدتوں تک الگ رہے ہیں، سندھ میں بھی تقسیم کے حالات موجود ہیں، لیکن یہاں صوبوں کی تقسیم کی بات کرنے پر "پیرنٹ" صوبے والے ویسا ہی رد عمل دکھاتے ہیں جیسے برٹش انڈیا کی تقسیم کے وقت موجودہ انڈیا والے دکھاتے تھے۔
 
لیکن یہاں صوبوں کی تقسیم کی بات کرنے پر "پیرنٹ" صوبے والے ویسا ہی رد عمل دکھاتے ہیں جیسے برٹش انڈیا کی تقسیم کے وقت موجودہ انڈیا والے دکھاتے تھے۔
پیرنٹ صوبے یا ان پر مسلط حکمران ؟ میری رائے میں جتنا فاٹا کو خیبر پی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اتنی ہی بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ شاید اس سے زیادہ
 

محمد وارث

لائبریرین
پیرنٹ صوبے یا ان پر مسلط حکمران ؟ میری رائے میں جتنا فاٹا کو خیبر پی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اتنی ہی بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ شاید اس سے زیادہ
حکمران بھی اور ان کے زیر اثر عوام بھی، آپ پنجاب کی تقسیم کی بات کر کے دیکھ لیں یا سندھ کی، لگ پتا جائے گا :)
 
حکمران بھی اور ان کے زیر اثر عوام بھی، آپ پنجاب کی تقسیم کی بات کر کے دیکھ لیں یا سندھ کی، لگ پتا جائے گا :)
میں ذاتی طور پر پورے ملک میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں سوائے گلگت بلتستان کو نیا صوبہ تسلیم کرنے کے، ویسے تجویز اچھی ہے آپ کی کیوں نا نئے صوبے بنانے کے بارے میں ایک پول والی لڑی بنالی جائے؟ :)
 
حکمران بھی اور ان کے زیر اثر عوام بھی، آپ پنجاب کی تقسیم کی بات کر کے دیکھ لیں یا سندھ کی، لگ پتا جائے گا :)
میری رائے میں اس کی بنیادی وجہ صوبوں کو قومیتوں سے منسوب کرنا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے وقت ہزارہ ڈویژن والوں نے اختلافی ردِ عمل دیا۔
 
Top