تعارف فاطمہ زہرہ جبین - ٹورانٹو کینیڈا سے

مجھے اردو فورم سے ٹورانٹو کے انیس فاروقی نے متعارف کروایا ہے اور بھرپور طریقے سے قائل کیا ہے کہ میں اس کی ممبر بن کر یہاں شرکت کروں۔

میں نے کراچی یونیورسٹی میں 1985 میں صحافت میں ماسٹرز کیا ہے اور نوائے وقت کراچی، جنگ اور امن کے ساتھ کام کیا ہے، کینیڈا میں بارہ سال ہو گئے ہیں اور افسانہ نگاری کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

صحافت میں انٹرویوز وغیرہ میں میری خصوصی دلچسپی اور کچھ کام کیا ہے۔ جس کی تفصیلات سے احباب کو آگاہ کرتی رہوں گی۔ امید ہے کہ محفل پر وقت اچھا گزرے گا۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید فاطمہ اپیا۔ امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں بھی آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرنے کا پورا پورا موقع ملے گا۔ انیس بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اور خوش آمدید۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ انیس کا بھی شکریہ کہ انہوں نے آپ کو اس فورم سے متعارف کروایا اور آپ کو قائل بھی کیا کہ آپ یہاں شرکت کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

یہاں بہت سے اراکین کا انٹرویو کرنے والا رہتا ہے۔ اچھا ہے، یہ شعبہ آپ کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید فاطمہ صاحبہ، خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر، فیس بُک پر ہم ایک دوسرے کی فہرست میں تو ہیں ہی :) فاروقی صاحب کا بھی بہت شکریہ۔

امید ہے یہاں تشریف لاتی رہیں گی اور اپنی تخلیقات یہاں بھی شیئر کرتی رہیں گی۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فاطمہ جبیں، شاید میں واقف ہوں کہ فیس بک سے نکل کر یہاں آئی ہیں۔ اور شاید مجھ سے بھی واقف ہوں، میری دستخط دیکھ کر پہچان لیں گی شاید۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید فاطمہ صاحبہ! انیس فاروقی صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے آپ کو یہاں آنے کی دعوت دی۔
 
تمام دوستوں کا بہت شکریہ، کچھ مصروفیت ہے اس وجہ سے محفل کے لئے وقت نہیں نکل پایا، لیکن جلد ہی تفصیل سے بات ہوگی۔ ایک بار پھر بہت شکریہ
 
Top