پیرزادہ قاسم غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں۔۔۔ پیرزادہ قاسم

فرحت کیانی

لائبریرین
غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں
درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر
ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے
ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

وقت نے آرزو کی لَو دیر ہوئی بجھا بھی دی
اب بھی پگھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

زحمتِ ضربتِ دگر دوست کو دیجئے نہیں
گر کے سنبھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

دائرہ دار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام
راہ بدل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

دشت کی ساری رونقیں خیر سے گھر میں ہیں تو کیوں
گھر سے نکل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی
خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

پیرزادہ قاسم
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔ عرصہ دراز سے میری انتہائی پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک۔ کئی مرتبہ سوچا کہ اسے محفل پر شیئر کروں لیکن ہمت نہیں ہوتی تھی کہ اسے پڑھنے کے بعد استطاعت نہیں رہتی تھی اسے ٹائپ کرنے کی۔ دوبارہ شکریہ!
 
:) بہت شکریہ فاتح۔ یہ میری بھی پسندیدہ غزل ہے :)
 
غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں
درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے
ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی
خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

پیرزادہ قاسم

بہت ہی اچھی غزل ہے فرحت ۔ ۔بہت خوب
 
فاتح

لائبریرین
یہ غزل مجھے ہمیشہ سے بے حد پسند رہی ہے اور آج اسے ارسال کرنے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ یہ تو دو برس سے محفل میں موجود ہے۔ یہ غزل، خصوصاً اپنی تقریباً مصرع بھر طویل ردیف کے باعث کہ اسے مکمل غزل میں خوبصورت مضامین ادا کرتے ہوئے نبھانا کسی اوسط درجہ کے شاعر کے لیے یقیناً حد درجہ دشوار ہو گا، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم صاحب کی شعری استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یو ٹیوب پر تلاش کیا کہ شاید ڈاکٹر صاحب کی آواز میں مل سکے لیکن نہ ملنے پر خود ہی اپلوڈ کرنی پڑی۔ ذیل میں یہ خوبصورت غزل پیرزادہ قاسم صاحب کی آواز میں سن سکتے ہیں۔
 
بہت خوبصورت غزل، اور سب سے پہلے پیرزادہ صاحب کی اپنی آواز میں مترنم سننے کا اتفاق ہوا تھا، جب ایک مشاعرے کی سی ڈی خرید کر دیکھی تھی۔
 
غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں
درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر
ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے
ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

وقت نے آرزو کی لَو دیر ہوئی بجھا بھی دی
اب بھی پگھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

زحمتِ ضربتِ دگر دوست کو دیجئے نہیں
گر کے سنبھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

دائرہ دار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام
راہ بدل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

دشت کی ساری رونقیں خیر سے گھر میں ہیں تو کیوں
گھر سے نکل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی
خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں

پیرزادہ قاسم

یہ غزل مجھے ہمیشہ سے بے حد پسند رہی ہے اور آج اسے ارسال کرنے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ یہ تو دو برس سے محفل میں موجود ہے۔ یہ غزل، خصوصاً اپنی تقریباً مصرع بھر طویل ردیف کے باعث کہ اسے مکمل غزل میں خوبصورت مضامین ادا کرتے ہوئے نبھانا کسی اوسط درجہ کے شاعر کے لیے یقیناً حد درجہ دشوار ہو گا، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم صاحب کی شعری استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یو ٹیوب پر تلاش کیا کہ شاید ڈاکٹر صاحب کی آواز میں مل سکے لیکن نہ ملنے پر خود ہی اپلوڈ کرنی پڑی۔ ذیل میں یہ خوبصورت غزل پیرزادہ قاسم صاحب کی آواز میں سن سکتے ہیں۔

شکریہ فرحت کیانی بہنا اور فاتح بھائی
 
لاریب مرزا

محفلین
Top