پیر زادہ قاسم

  1. محمداحمد

    ایک شاعر کے دو متضاد اشعار

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت عجیب و غریب بنایا ہے ۔ یہ بہ یک وقت متضاد خیالات میں گھرا رہتا ہے ۔ اس میں نیکی اور بدی ایک ساتھ قیام پذیر رہتی ہے اور یہ اکثر اُمید و نا اُمیدی کے مابین کہیں بہتا نظر آتا ہے۔ مجھے آج جناب پیرزادہ قاسم کے دو اشعار ایک ساتھ یاد آئے جو دیکھا جائے تو ایک دوسرے کے...
  2. فرخ منظور

    پیرزادہ قاسم خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہوا ۔ پیر زادہ قاسم

    خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہوا پھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہوا ایک ہی داستانِ شب ایک ہی سلسلہ تو ہے ایک دیا جلا ہوا، ایک دیا بجھا ہوا محفلِ رنگ و نور کی پھر مجھے یاد آ گئی پھر مجھے یاد آ گیا ایک دیا بجھا ہوا مجھ کو نشاط سے فزوں رسمِ وفا عزیز ہے میرا رفیقِ شب رہا ایک دیا...
  3. فاتح

    پیرزادہ قاسم زخم دبے تو اک نیا تیر چلا دیا کرو ۔ پیر زادہ قاسم

    زخم دبے تو اک نیا تیر چلا دیا کرو دوستو اپنا لطفِ خاص یاد دلا دیا کرو شہر کرے طلب اگر تم سے علاجِ تیرگی صاحبِ اختیار ہو، آگ لگا دیا کرو ایک علاجِ دائمی ہے تو برائے تشنگی پہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دیا کرو پیاسی زمین کو تو ایک جرّعۂ خون ہے بہت میرا لہو نچوڑ کر پیاس بجھا دیا کرو...
  4. فاتح

    پیرزادہ قاسم ابھی تک ہم نہیں بولے ۔ (پیر زادہ قاسم)

    ابھی تک ہم نہیں بولے ابھی تو آپ ہیں اور آپ کا زورِ خطابت ہے بہت الفاظ ہیں نادر، بہت بے ساختہ جملے ابھی تو لب کشائی آپ کی اپنی گواہی ہے ابھی تو آپ ہیں ظلِّ الٰہی، آپ ہی کی بادشاہی ہے ابھی تو علم و حکمت، لفظ و گوہر آپ ہی کے ہیں ابھی سب فیصلے، سب مُہر و محور آپ ہی کے ہیں ابھی سب زر، جواہر، مال...
  5. فرحت کیانی

    پیرزادہ قاسم غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں۔۔۔ پیرزادہ قاسم

    غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں وقت نے آرزو کی لَو دیر ہوئی بجھا بھی دی اب بھی پگھل...
  6. ا

    احمد رضا بریلوی بحیثیت عاشق رسول

    اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ العزیز بحیثیت ایک عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی (شیخ الجامعہ، جامعہ کراچی) (یہ مقالہ امام احمد رضا کانفرنس ٢٠٠٧ء میں پڑھا گیا) آپ چودہویں صدی ہجری کے ایک بلند پایہ فقیہہ ،سائنس دان ، بہترین نعت گو ، صاحب شریعت...
  7. فرحت کیانی

    پیرزادہ قاسم میرے کام بہت آتا ہے اک انجانا غم۔۔پیرزادہ قاسم

    میرے کام بہت آتا ہے اک انجانا غم روز خوشی میں ڈھل جاتا ہے اک انجانا غم دن بھر میں اور کارِ زمانہ لیکن شام ڈھلے ساتھ مرے گھر آ جاتا ہے اک انجانا غم جانے پہچانے سارے غم بجھنے لگتے ہیں اس دل پر جب لہراتا ہے اک انجانا غم کتنے ہی دفتر فکر و سخن کے لکھ ڈالے تو کُھلا بس اتنا احوال لکھا ہے...
  8. فرحت کیانی

    پیرزادہ قاسم میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں، ملا نہیں ہوں۔۔۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم

    میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں، ملا نہیں ہوں سوال یہ ہے کہ میں کہیں ہوں بھی، یا نہیں ہوں یہ میرے ہونے اور نہ ہونے سے منکشف ہے کہ رزمِ ہستی میں کیا ہوں میں اور کیا نہیں ہوں میں شب نژادوں میں صبحِ فردا کی آرزو ہوں میں اپنے امکاں میں روشنی ہوں، صبا نہیں ہوں گلاب کی طرح عشق میرا مہک رہا ہے...
Top