مبارکباد عید مبارک

سبیل

محفلین
:onthephone:

اُردو محفل کے تمام فیملی میمبرز کی خدمت میں عیدالفطر کی دلی مبارکباد

k9c93p.gif
 
بر سبیل تذکرہ گرعید کی آمد ہوئی۔۔!
لیجئے ہم سے مبارک آپ سارے مرحبا

عید کی خوشیاں آپ سب کو مبارک ہوں ۔ اس عید کے موقع پر ان بے گناہوں کو مت بھولیئے گا جنکو ظلم کے گماشتوں نے اپنی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیااور اس دہشت گردی کو مذہب کا لبادہ پہنا کر اپنے قبیح اعمال کے جواز کے طور پر استمال کرنے کی کوشش کی اللہ ہم سب کو دین کی سمجھ اور اس پر درست عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مفسدوں میں سے جنہیں چاہے ہدایت عطا فرمادے اور جنکے مقدر میں اس نے ظلالت لکھ رکھی ہے انہیں خوب ناکام و نامراد فرمائے ۔

آمین
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب بہنوں، بھائیوں، اور بزرگان ِاسلام کو دل کی گہرائیو ں سے عید کی مبارک باد،،
اب میری سب بڑوں سے یہ درخواست ہے کہ عید کے روز مجھے یہ کہنا نا پڑے کہ میری عیدی؟؟؟؟؟ شرافت سے سب بھائی بہنوں کو اور سب
بڑے چھوٹوں کو عیدی عنایت فرما دیں، ورنہ میں ناراض بھی ہو جاؤنگی:idontknow: جس جس کو میری بات سمجھ آآآ گئی وہ بتا دے
جسے نہیں آئی اسے میں پھر سمجھا دیتی ہوں:rolleyes:
 

الف عین

لائبریرین
میری جانب سے بھی سبھی ارکان اور منتظمین کو عید مبارک۔۔ بہت بہت۔۔۔۔ عیدی کے لئے لائن میں لگ جائیں۔
مزید یہ کہ میں کل صبح باہر جا رہا ہوں عید کے سلسلے میں، منگل کی شام کو ہی واہپسی ہو گی۔ اس لئے مجھے مِس نہ کیا جائے۔۔
 

arifkarim

معطل
بس جی سب تیار ہو کر عید کیلئے نکلنے والے ہیں، سب مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارکاں!
 
Top