عید اسپیشل:)

عزیزامین

محفلین
مجھے میاں شہریار کا کلام انہیں کی آواز میں چاہیے ملے گا؟۔۔۔پھر شور سلاسل اضلی ہے؟
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
میری طرف سے اردو محفل کے تمام محترم ممبران ، اہل اسلام اور اہل وطن کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
عید کے اس پر مسرت موقع پر پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کرتے پاک فوج کے شیر جوانوں، جبر و استبداد میں پستے کشمیری بہن بھائیوں، اور ظلم و ستم کے مقابلے میں صبر و استقامت کے عنوان میں اپنے لہو سے رنگ بھرتے فلسطینی مسلمانوں کو ، اپنی خصوصی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے۔
اللہ کریم امت مسلمہ کی خیر فرمائے اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد فرمائے، ظالم یہودیوں کو نیست و نابود کرے۔ کشمیری مسلمانوں کو پنجہ ہنود سے آزادی عطا فرمائے۔ ظالمان کے مکمل صفایا کرنے کا عزم رکھنے والے پاک فوج کے شیروں کے حوصلے بلند فرمائے۔
آمین
یا رب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Eid_Mubarrak.jpg

صدر اوبامہ اور امريکی عوام کی جانب سے آپ سب کو عيد کی خوشياں مبارک۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
صائمہ شاہ

لگتا ہے آج بھی آپکو چھٹی نہیں ملی کم از کم آج کے دن تو اپنی طرف سے عید مبارک کہہ دیتے :)
 
عینی شاہ

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Eid_Mubarrak.jpg

صدر اوبامہ اور امريکی عوام کی جانب سے آپ سب کو عيد کی خوشياں مبارک۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
فواد انکل یہ صدر اوبامہ اور امریکی شہری ہمارے رشتےدار نہی ہیں :rolleyes:۔۔اس لیے ہمیں ان کی طرف سے عید کی خوشیاں نہی لینی آپکا مینی مینی تھینکس :rolleyes::p:)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کا کام بس اتنا ہے کہ تین دن کی سرگرمیوں کو یہاں قلم بند کرنا ہے۔ آپ کہاں کہاں گئے؟ کون کون آپ کے یہاں آیا؟ کیا کھایا پیا؟ کس عزیز سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ؟

تو صاحب سنیے پہلے دن کی روداد۔

حسبِ عادتِ قدیم، اگر ربع صدی کو قدیم کہا جا سکتا ہے تو، شام چار بجے کے قریب سو کر اُٹھا اور ناشتہ کرنے کے بعد، اگر آٹھ دس سگریٹ پینے کو ناشتہ کہا جا سکتا ہے تو، والدہ محترمہ کی خدمت میں حاضری دینے کے لیے ایک طویل فاصلہ طے کیا، اگر تیسری منزل سے دوسری منزل پر نزول کرنے کے لیے پندرہ بیس سیڑھیاں اترنے کو طویل فاصلہ کہا جا سکتا ہے تو، دو ایک گھنٹے ان کے پاس بیٹھا اور واپس طویل فاصلہ طے کر کے اپنے کمرے میں واپس آ گیا، اللہ اللہ خیر صلیٰ پہلا دن بخیر و خوبی ختم ہوا۔
 
Top