محمد یعقوب آسی
محفلین
خوش آمدید جناب علی عمران خان شیرانی صاحب۔
محمد بلال اعظم
’’ساقی نامہ‘‘ کے حوالے سے ڈاٹا کی بات تو سید ذیشان نے واضح کر دی۔ رہی یہ بات کہ اس بحر کو اصولاً کیا ہونا چاہئے:
(1)۔ فعولن فعولن فعولن فعول ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ یا
(2)۔ فعولن فعولن فعولن فعل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کہ اس میں ان دونوں اوزان کے مصرعے ہیں۔ میری ترجیح تو (1) ہے سید ذیشان کی ترجیح (2) بھی غلط نہیں۔
سب سے پہلے تو اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہ فورم آپ کو پسند آئے گا۔ اور ہم ایک دوسرے سے کافی کچھ سیکھتے رہیں گے۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف ضرور دیجئے گا۔
اس طرح کے سافٹوئر کے ماڈل پر اردو محفل میں پہلے بھی ڈسکشن ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ فاتح ، ابن سعید صاحبان اور نمرہ صاحبہ سے اس کے بارے میں ذاتی مکالمات کے ذریعے بھی کافی مفید مشورے ملنے کو آئے۔
آپ سب کی فیڈ بیک سے امید ہے اس میں مزید بہتری آئے گی۔
میرا بھی ایک سوال ہے ذیشان بھائی، اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں ۔ کیا آپ ابھی اس میں سٹرنگز میچ کراتے ہیں، یا پھر پیٹرن ریکگنیشن کی کوئی لمبی چوڑی تکنیکیں استعمال کر رہے ہیں؟
جن اشعار کی تقطیع نہیں کر رہا وہ یہاں پوسٹ کر دیں تو مجھے تقطیع نہ کرنے کی وجہ معلوم ہو جائے گی۔
لیکن ایک بات جو میں پہلی پوسٹ میں ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ ابھی مکمل نہیں ہے اور اس میں کافی مسائل موجود ہیں۔ مستقبل میں جب یہ کافی حد تک بہتر ہو جائے تو پھر آپ کو یقیناً اتنی شکایات نہیں ہوں گی۔
الحمدللہ اچھا خاصا کام کر رہا ہے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ جو اشعار فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن کے وزن پر ہیں یہ ان کی تقطیع نہیں کر رہا جیسے:
۱۔فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
۲۔ مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
۳۔ اے رسولِ امیں خاتم المرسلیں
تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
۴۔ میں بوقتِ سحر اک چمن میں گیا
ٹہنیوں پر کھلے پھول تھے جابجا
۵۔ ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے
اب لکھا جا رہا ذکرِ سرکار ہے
بالکل درست نشاندہی کی ہے۔ اس بحر کو بھی لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اب آپ تقطیع کر سکتے ہیں۔
آپ کے اس کارنامے پر دل بار بار داد دینے کو چاہتا ہے۔
اللہ آپ کو بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔
اس کارنامے پر آپ کو ”ہندوپاک ایوارڈ“ ملنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھے۔
محترم سید ذیشان صاحب!
ایک اور مشورہ:
اگر صرف ایک لفظ لکھا جائے تو یہ سافٹ وئیر اس کا وزن نہیں بتاتا۔
اگر ایک ایک لفظ کا وزن بھی یہ بتادیا کرے تو افادہ بڑھ جائے گا۔
مثال کے طور پر اگر مصطفیٰ لکھا جائے تو جواب آنا چاہیے: فاعلن
تاکہ اگر کسی لفظ میں شبہ ہو کہ اس کا درست عروضی وزن کیا ہے تو اس سافٹ وئیر کو استعمال کرکے معلوم کیا جا سکے۔
اگر ایک لفظ میں ایک سے زیادہ احتمالات ہیں تو ان کی بھی نشان دہی ہوجائے ، جیسے کچھ دنوں پہلے محفل کے کسی تاگے میں لفظ ”جنگلی“ پر بحث ہوئی تھی کہ اس کا عروضی وزن کیا ہے تو تحقیق پر نوراللغات کے حوالے سے فعلن کا وزن اور ایک شعر کے حوالے سے فاعلن کا وزن سامنے آیا تھا۔
نیز جیسے گئے میں فعو اور فع دونوں احتمال ہیں گو فعو راجح ہے۔
اسی طرح لفظ زیادہ کا درست وزن فعولن ہے مگر فعلن کے وزن پر بھی اس کا استعمال ملتا ہے۔
محنت شاید زیادہ ہو مگر کام یہ بھی بہت مفید رہے گا۔
کیا یہ اس طرح کی بحر
فعلن فعلن فعلن فعلن (دو 'فعلن' کی جگہ 'فعل فعولن' آ سکتا ہے)
اور
فعلن فعلن فعلن فعلن ('فعلن' کی جگہ 'فَعِلن' آ سکتا ہے)
کی تقطیع بھی کر دے گا؟