محمد بلال اعظم
لائبریرین
کنفرم تو مزمل بھائی ہی کر سکتے ہیں۔ ویسے میرے خیال ہے کہ یہ بحر نہیں ہے۔کیا یہ بھی کوئی بحر ہے؟
فاعلات فاعلات فعولن
البتہ یہ والی ہے شاید۔
مفعول فاعلات فعولن.
کنفرم تو مزمل بھائی ہی کر سکتے ہیں۔ ویسے میرے خیال ہے کہ یہ بحر نہیں ہے۔کیا یہ بھی کوئی بحر ہے؟
فاعلات فاعلات فعولن
ساقی نامہ کے چند مصرع چیک کئے تو یہ ایرر دے رہا ہے
ہوا خیمہ زن کاروانِ بہار
Error. An error occurred while processing your request.
ارم بن گیا دامنِ کوہسار
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
گل و نرگس و سوسن و نسترن
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
شہیدِ ازل لالہ خونیں کفن
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
یہ کیا وجہ ہے کہ ایک ہی بند کے ایک شعر میں ایرر ہے جبکہ دوسرا شعر درست ہے ذیشان بھائی؟
مزید بھی دیکھیے ساقی نامہ سے
جہاں چھپ گیا پردہء رنگ میں
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
لہوکی ہے گردش رگِ سنگ میں
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
تمدن، تصوف، شریعت، کلام
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
بتانِ عجم کے پجاری تمام
متقارب مثمّن محذوف
فعولن فعولن فعولن فعَل
آخری شعر میں آخری رکن کو 'فعول' ہونا چاہیے تھا شاید!
کیا یہ بھی کوئی بحر ہے؟
فاعلات فاعلات فعولن
صرف مشہور شعراء کے کلام کی تقطیع کر رہا ہے، اپنا کوئی شعر لکھتا ہوں تو اس کی تقطیع نہیں کر رہا۔
ایک تبصرہ فیس بک سے
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
Ali Imran Khan Shirani
کوئی =-، تازہ ==، ہوا --، چلی ==، ہے -، ابھی -= ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اور بحر "رمل مسدّس مخبون محذوف" بتایا۔
جبکہ - منفی کا ساٹن یا ڈیش کہہ لیں ایک متحرک حرف کے برابر یعنی ہجاءِ کوتاہ
اور = برابر کا سائن سبب خفیف یعنی ہجاءِ بلند کے لیئے استعمال ہوا ھے۔
میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آیا اس سافٹویٹر میں الفاظ کا اعتراب / تشکیل کے ساتھ ہونا لازمی ھے یا نہیں۔ ذیشان صاحب اور محترمی محمد یعقوب آسی صاحب اس بارے میں فرمائیں۔ اگر تو تشکیل کے ساتھ ہی درج کرنا ھے تو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ایسے ٹیکسٹ کی تقطیع کے لیے جو ایلگو ردم تیار کیا گیا ھے اس پہ کافی محنت ہوئی ہوگی، اور کافی ایکسپشنز شامل کی گئی ہوں گی مثلاً لفظ میں ہ کا گِرنا۔ یقیناً سب سے زیادہ کام ایکسپشنز پہ ہی ہوا ہوگا۔
میں علم العروض کا طالب علم ہوں لیکن یہ یقین رکھتا ہوں کہ جس بھی مسئلے کے حل کے لیئے انسانی ذھن جسٹیفیکیشن دے سکتا ھے اسے پروگرام کیا جا سکتا ھے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں اس کا ماڈل تیار کیا جا سکتا ھے۔
بہت عمدہ کاوش ھے، اور امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ اسے بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔
عموماً ہوتا یہ ھے کہ ہمارے ریسرچرز سیسی چیز میں ہاتھ تو ڈالتے ہیں مگر کُچھ ہی عرصے میں اس کی پیچیندگیوں سے اُکتا جاتے ہیں، آپ کے لیے خصوصی دعا بھی کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو ہمت دے اور مدد فرمائے، اسے جری رکھیں۔ اور ہو سکے تو اسے ریسرچ پیپر کی شکل دیں، لنگؤسٹکس میں یہ بہت بڑا کام ھے۔
میری ذاتی ڈیٹا کمپریشن کی ریسرچ مکمل ہونے کو ھے جس کے بعد میں بھی ایسی ہی ایک ریسرچ میں پانچ رکنی گروپ کے ساتھ کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، جس میں ریاضی، سٹیٹسٹکس، کیلکولس ، لاجک اور نومیرالوجی کے لوگ شامل ھیں۔ اس صمن میں آپ احباب سے بھی رابطہ رھے تو ریسرچ نِکھر جائے گی۔
دعوے بہت لوگ کرتے ہیں کام بہت کم لوگ کرتے ہیں، آپ نے کام کیا ھے، آ پ کو سلام۔ بہتری اور سمجھ وقت کے سات ھساتھ آتی جاتی ھیں۔
خدا تعالی آپ کو خوش رکھے۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
سید ذیشان ۔۔ یہ آپ دوستوں کا شعبہ ہے، جیسے مناسب سمجھیں۔
وڈے لوکاں دیاں وڈیاں گلاں جناب، تہاڈی رِیس کوئی کر سکدا اے؟صرف مشہور شعراء کے کلام کی تقطیع کر رہا ہے، اپنا کوئی شعر لکھتا ہوں تو اس کی تقطیع نہیں کر رہا۔
نامہ بر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
Ali Imran Khan Shiraniھسٹری:
غور سے سب کومنٹس پڑھے اور ذیشان کے دیئے گئے لنکس کو چانچا تو معلوم پڑا کہ یہ بالکل وہی سسٹم ھے جو شروع تو کیا گیا لیکن مصروفیت کی وجہ سے شامل احباب مکمل نہیں کر سکے۔ اس میں - اور = کا استعمال ھے اور مذکورہ سسٹم میں 1 اور 2 تھے۔ اور اس کے آخری پروٹو ٹائپ میں صرف 1 متحرک اور 0 ساکن کے لیئے استعمال ہوئے (صرف بائنری پریزینٹیشن)۔ وہ بھی "مکمل طور پر لغت سے تلفظ لے کر تیار کیا جا رہا تھا" اور اس کے ساتھ جو لغت تھی وہ بہت بڑی تھی۔ مصروں کے پیٹرن تیار ھونے پر انہیں بحور کے پیٹرنز سے کمپیئر کیا جاتا تھا اور بحر بتائی جاتی اور ہر دو مصرعوں کے پیٹرن کو آپس میں میچ کیا جاتا تھا۔ اس کا ایک پروٹو ٹائپ اب بھی ہمارے تیٹ ورک کی کسی ایک ویب سائٹ پر موجود ھے۔
حال:
میں ایک بار پھر ذیشان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اکیلے یہ کام سر لیا اور بخوبی نبھایا بھی۔ وقت کے ساتھ اس میں بہتری اور مزید الفاظ شامل کیے جاتے رہیں گے جو اس سسٹم کو مضبوط سے مضبوط بنا دیں گے۔ ایک اور بات بھی کہنا چاہوں گا کہ پروگرامنگ لینگوج کوئی بھی مقصد مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا ھے آپ بالکل درست سمت میں جا رھے ہیں اور عروض کا انجن صرف اسی طریقے سے بن سکتا ھے۔ ایکسپشنز جنہیں پروگرامنگ میں رُولز کہہ لیں (ایکسپشنز دراصل آبجینک اوریئنٹڈ پروگرامنگ میں اصطرلاح ھے) جتنے مضبوط ہوتے چلے جائیں گے یہ سسٹم اتنا ایکوریٹ ہوتا چلا جائے گا۔ اس پہ کام نہ چھوٹریے گا آپ بالکل صحیح ڈائریکشن میں جا رہے ہیں۔
ذیشان صاحب کے لیے ایک ذاتی میسج : ویب کی پروگرامنگ میں پی ایچ پی، سی جی آئی سے سی پلس پلس ، ایس کیو ایل میں کوئی بھی مدد درکار ہو تو بندہ حاضر ھے۔ اور اگر ڈیسکٹاپ ورژن کا کبھی سوچیں تو کوشش کیجیے گا ڈاٹ نیٹ یا جاوا میں نہ بنائیے گا، اگر سی پلس پلس جانتے ہیں تو اسی میں بنائیے گا تاکہ مخلوق اسے کریک نہ کر پٓائے، کھی پلان کریں تو سافٹویئر کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور ویب ہوسٹنگ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو فرمائیے گا۔
سلامت باشید سید ذیشان
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
میری شاعری پر اس نے یہ نتیجہ دیا۔ اس کا مطلب کیا ہے؟بہت شکریہ بھائی۔
فی الحال تو سرور کے مسائل ہیں۔ آپ کی شاعری کے لئے میں خاص حصہ بنا دوں گا جہاں پر آپ کی ہر قسم کی شاعری موذوں ہی نکلے گی۔
میری شاعری پر اس نے یہ نتیجہ دیا۔ اس کا مطلب کیا ہے؟
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
سب سے پہلے تو محترمی جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے اس محفل میں دعوت دی اور زبان کی ترویج کے اس پلیٹفارم کے بارے میں مطلع فرمایا۔ مجھے خوشی ھے کہ ذھین لوگوں کی محفل میں شامل ہوں۔
ذیشان صاحب
آپ نے جو ماڈل تیار کیا ھے بلا شبہہ بہترین بلکہ مکمل ھے اور سمت بھی صحیح ھے عروض کا سسٹم صرف اسی طریقے سے بن سکتا ھے اور اس طرح سے کامیابی کی شورٹی زیادہ ھے۔ اس وقت ضرورت اٹیچڈ لغت کے وسعت اور مزید رُولز شامل کرنے کی ھے۔ بہت لوگوں نے مختلف طریقوں سے اراکیں بنانے کے طریقے سوچے ہیں مگر جس کے ساتھ لغت شامل ہو جیسا آپ نے کیا وہ مکمل ہونے پہ بہت کارآمد ثابت ہوگا، میں یہ دعوہ اس لیے بھی کر رہا ہوں کہ اس کا ایک مکمل پروٹو ٹائپ ۲۰۱۲ میں ماڈل کر کے ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ آپ اس پہ توجہ دیں اور اسے مکمل کریں۔ اور ہو سکے تو اسے ڈاکومنٹ کر کے پیپر پبلش کریں تاکہ آپ کی پروفائیل کو مضبوط کر دے۔
رہی بات اوپن سورس کر نے کی تو وہ آپ پہ منحصر ہے، اگر واقعی زبان کی ترویج ہی آپ کا مقصد ھے تو بسم اللہ ، نہیں تو سرو ِس کے طور پہ بھی رھتے ہوئے یہ ٹُول اہل ِ زبان کی مدد کر تا رھے گا۔
خوش رہیں اور خوشخبری سناتے رہیں۔
جزاک اللہ۔