سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

جی بہتر مشورہ ہے۔ شعراء کی خواہش ہوتی ہے کہ کچھ نہ کچھ نیا ہی پیش کیا جائے، تو کچھ وقت ملنا چاہیے۔
مصرعِ طرح آ جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ :)
چلیں، پھر یہ عین مناسب ۔۔۔ آپ کے انتظامی تجربے کے پیش نظر آپ کا مشورہ سب سے اہم ہے۔
31 جولائی بروز ہفتہ مناسب رہے گا؟ کیونکہ میں 15 تا 24 جولائی سفر میں ہوں گا۔
 
چلیں، پھر یہ عین مناسب ۔۔۔ آپ کے انتظامی تجربے کے پیش نظر آپ کا مشورہ سب سے اہم ہے۔
31 جولائی بروز ہفتہ مناسب رہے گا؟ کیونکہ میں 15 تا 24 جولائی سفر میں ہوں گا۔
مناسب ہے۔
ویسے آنلائن مشاعرہ محفل کی تاریخ کا پہلا تجربہ ہو گا۔ ورنہ آخری مشاعرہ تو یہاں کافی دنوں تک چلا تھا، اور شعراء اپنی سہولت کے مطابق وقت نکال کر آتے رہے تھے۔

میری تجویز تو یہی ہے کہ جو شعراء آنلائن مشاعرہ میں شریک ہو سکیں تو بہت اچھا۔ لیکن اگر کوئی صرف تحریری طور پر بھی شریک ہونا چاہے، تو اس کا طریقۂ کار بھی وضع کیا جائے۔
ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے شعراء مشاعرہ شروع ہونے کے بعد منتظمینِ مشاعرہ کو مکالمہ میں اپنا کلام بھیج دیں، جو منتظمین وقتاً فوقتاً مشاعرہ والی لڑی میں پوسٹ کرتے رہیں۔ اور آنلائن شعراء بھی جو کلام پیش کریں، وہ بھی تحریری شکل میں منتظمین کو بھیج دیں، تاکہ تحریری مشاعرہ کی صورت میں بھی محفوظ ہو جائے۔

یہ ایک تجویز ہے۔ اپنی سہولت کے مطابق دیکھ لیں۔ اور اپنے لیے ایک ٹیم بھی بنا لیجیے، تاکہ کام میں آسانی ہو۔ :)
میں ضرور آپ کے ساتھ انتظامات میں شریک رہتا، مگر دفتری و نجی ہر دو طرح کی مصروفیات کچھ بڑھی ہوئی ہیں۔ :)
 
عین مناسب ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر کوئی آف لائن شریک ہونا چاہے تو اپنی آڈیو ریکارڈ کرکے بھیج دے، جو لائیو مشاعرے کے دوران ناظم مشاعرہ چلا دے؟
باقی سب کی تخلیقات کو تحریری شکل میں بھی پوسٹ کر دیا جائے؟
 
چلیں تو پھر یہ طے رہا کہ مشاعرہ ان شاء اللہ مورخہ 31 جولائی، بروز ہفتہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا۔
شرکت کا طریقہ کار ان شاء اللہ لائیو زووم کال ہوگی ۔۔۔ اگر کوئی محفلین لائیو نہ آنا چاہے تو وہ اپنے کلام کی ریکارڈنگ منتظمین کو ارسال کردے ۔۔۔ ایسے کلام کو کسی مناسب حکمت عملی کے تحت شامل کر لیا جائے گا ۔۔۔ تاہم ہماری بھرپور گزارش تمام محفلین سے یہی ہے کہ خدارا وقت نکال کر لائیو شرکت فرمانے کی کوشش کیجیے کہ اسی طرح مشاعرے کا بھرپور لطف آ سکے گا۔
دیگر انتظامات کو ان شاء اللہ بھائی خلیل اور بھائی تابش کی مشاورت سے کچھ روز میں حتمی شکل دے کر یہاں اعلان کر دیا جائے گا۔

اس بیچ اگر کوئی محلفین زووم کے پروفیشنل اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کر سکیں تو ہم تہہ دل سے ان کے شکرگزار رہیں گے۔
علاوہ ازیں ہمیں مشاعرے کی ہوسٹنگ کے لیے کسی ایسے رکن کی مدد درکار ہے جو لوڈشیڈنگ سے متاثر نہ ہوں، اور ان کا انٹرنیٹ کنکشن بھی قابل بھروسہ ہوا۔ ہم خود چونکہ سوڈان میں مقیم ہیں جہاں ان دنوں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار بھی واجبی سی ہوتی ہے اس لیے ہمارا ہوسٹنگ کرنا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔
 
علی وقار

محفلین
مصرع طرح کا معاملہ طے کر دیا جاتا جس طرح منتظم نے اشارہ کیا ہے تو بہتر تھا۔ میری تجویز یہ رہی:

دل رہینِ غمِ جہاں ہے آج
( فاعِلاتن مفاعِلن مفعول)

دل رہینِ غمِ جہاں ہے آج
ہر نفس تشنۂ فغاں ہے آج
سخت ویراں ہے محفلِ ہستی
اے غمِ دوست تو کہاں ہے آج
(فیض احمد فیض)

اس طرح اپنی اپنی تجاویز سب پیش کریں تو کوئی ایک مصرع سامنے آ سکتا ہے۔
 
مصرع طرح کا معاملہ طے کر دیا جاتا جس طرح منتظم نے اشارہ کیا ہے تو بہتر تھا۔ میری تجویز یہ رہی:

یعنی کہ
دل رہینِ غمِ جہاں ہے آج
( فاعِلاتن مفاعِلن مفعول)

دل رہینِ غمِ جہاں ہے آج
ہر نفس تشنۂ فغاں ہے آج
سخت ویراں ہے محفلِ ہستی
اے غمِ دوست تو کہاں ہے آج
(فیض احمد فیض)

اس طرح اپنی اپنی تجاویز سب پیش کریں تو کوئی ایک مصرع سامنے آ سکتا ہے۔
اچھی توجہ دلائی وقار بھائی، میرے ذہن سے محو ہو گیا تھا
بالکل مصرع طرح دیا جا سکتا ہے ۔۔۔ احباب اس ضمن میں یہاں اپنی تجاویز شریک کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہم استادِ محترم اور بھائی خلیل کے مشورہ سے کوئی ایک مصرع منتخب کر لیں گے ۔۔۔
تاہم مشاعرے میں شرکت کی یہ لازمی شرط اس لیے نہیں رکھ رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب شریک ہو سکیں۔
 
شکریہ محترم بھائی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اچھی توجہ دلائی وقار بھائی، میرے ذہن سے محو ہو گیا تھا
بالکل مصرع طرح دیا جا سکتا ہے ۔۔۔ احباب اس ضمن میں یہاں اپنی تجاویز شریک کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہم استادِ محترم اور بھائی خلیل کے مشورہ سے کوئی ایک مصرع منتخب کر لیں گے ۔۔۔
تاہم مشاعرے میں شرکت کی یہ لازمی شرط اس لیے نہیں رکھ رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب شریک ہو سکیں۔
جن احباب کے پاس وقت ہو خصوصاََ میزبان و معاونین، وہ اس مشاعرے سے قبل ایک آزمائشی نشست، انتظامی ڈھانچے کی شکل متعین کرنے کی غرض سے کر سکیں تو شاید مشاعرے کے انعقاد میں معاون رہے گی۔اس بارے میں کیا خیال ہے ؟
 
یعنی یہ سمجھا جائے کہ آنجناب صدر مشاعرہ ہوں گے۔
نہیں بھیا ہمارا اور صدارت کا کسی طرح بھی جوڑ نہیں بنتا ،
ہاں البتہ ہم محفل کے صدر دروازے پہ پگڑی اور شیروانی پہن کر با ادب کھڑے ہو کر آنے والے معزز مہمان گرامی محفلین کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں ۔
 
عدنان بھائی پگڑی، شیروانی، چوڑی دار پاجامہ اور کھسہ پہنے ہر آنے والے کے منہ میں پان کی گلوری رکھتے جائیں گے۔
 
عزیزانِ گرامی ۔۔۔ آداب!
عید کی چھٹیوں کے بعد ٹارزن ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ ہماری واپسی ہو چکی ہے ۔۔۔ کچھ دوستوں کی مہربانی سے زوم کے پروفیشنل اکاؤنٹ کا انتظام ہوچکا ہے ۔۔۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ وڈیو کال پر وقت کی حدبندی کا مسئلہ اب نہیں رہا ۔۔۔ علاوہ ازیں وڈیو کو یوٹیوب یا فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جا سکے گا۔
گو وقت کم ہے تاہم کوشش یہی ہے کہ 31 جولائی بروز ہفتہ مشاعرہ کو حسب پروگرام منقعد کر لیا جائے۔ وقت ہوگا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ۹ بجے۔
جن جن خواتین و حضرات نے فارم پُر کر کے اپنی شرکت کی تصدیق کی تھی، ان سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ میں زوم ایپ انسٹال کر لیں۔ زوم کال میں شرکت کی تفصیلات ان شاء اللہ بذریعہ نجی پیغام بھیجی جائیں گی۔
سو صاحبو! کمر کس لیں اور جگر تھام لیں ۔۔۔ اور سامعین انڈے ٹماٹروں کا وافر اسٹاک جمع کر لیں ۔۔۔ :)
 
علی وقار

محفلین
سامعین انڈے ٹماٹروں کا وافر اسٹاک جمع کر لیں
مزید کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔
basket-fresh-uncooked-eggs-ripe-tomatoes-marble_114579-43538.jpg
 
ہم نے کوئی بیس پچیس احباب کو بذریعہ نجی مکالمہ شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا ۔۔۔ مگر فارم پر ابھی تلک محض 14 لوگوں نے ہی بھرا ہے ۔۔۔ ان میں بھی ایک فارم ہمارا ہے جو ہم نے ٹیسٹنگ کے لیے بھرا تھا اور ایک جاسمن بہن کا جو انہوں نے ہمارا دل رکھنے کے لیے بھر دیا تھا :)
بھئی جو جو خواتین و حضرات شرکت کے لیے سنجیدہ ہیں، ان سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی تھوڑا سا کشٹ اٹھا کر فارم پر کر دیں ۔۔۔ تاکہ ہمیں حتمی فہرست ترتیب دینے میں کچھ سہولت ہو سکے۔
فارم کا ربط
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
 
Top