سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

اشرف علی

محفلین
آپ کوئی ایک غزل منتخب کر کے اس کی استاد محترم یا خلیل بھائی سے اصلاح کروا لیں مشاعرے کے لیے.
سر ! آپ اساتذۂ کرام ہی نے میری غزلوں کی اصلاح فرمائی ہیں اور میری غزلیں ٹھیک ٹھاک ہیں یا نہیں یہ آپ ہی بہتر جانتے ہیں لہٰذا آپ ہی مشورہ دیں کہ ان میں سے کوئی بھی غزل مشاعرہ میں پڑھی جا سکتی ہے نا ؟
پہلی بار ہے اس لیے تھوڑی گھبراہٹ ہو رہی ہے ...
 
سب سے بہتر صورت تو یہ ہوگی کہ کسی تازہ کلام پر اساتذہ سے نجی مکالمہ کے ذریعے اصلاح لے لی جائے ۔۔۔ ورنہ آپ اپنی اصلاح شدہ شاعری میں سے خود بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
 
خواتین و حضرات،
گزارش یہ ہے کہ مزید گفتگو سے پہلے اس معاملے کو یکسو ہو کر طے کر لیا جائے

خلیل بھائی کی رائے ہے کہ مشاعرے کو جولائی کے آخری ہفتے تک موخر کر دیا جائے تا کہ تیاری کا بھرپور موقع مل سکے.
میں 15 تا 24 جولائی سفر میں ہوں گا سو آخری ہفتے میں 31 جولائی ہی باقی بچتی ہے. دیگر احباب کا کی کیا رائے ہے؟

محمد خلیل الرحمٰن بھائی کیا آپ اس مقصد کے لیے اس مراسلے میں ایک عدد پول کا اضافہ کر سکتے ہیں؟ جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ عاطف ملک صاحب ہیں. ابھی جا کے بزم سخن پر نگاہ کی
اس کے علاوہ
محمد شکیل خورشید
میم الف
محمد احمد
نیرنگ خیال

بھی ہیں
..
شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ "میں شاعر تو نہیں" پھر بھی اے نور۔۔۔ مجھ کو اس شاعری کے دھاگے میں ٹیگ کر کے کیوں بقیہ شعرا کے دل دکھائے ہیں۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اردو محفل کے لئے ٹوٹی پھوٹی غزل لکھنے کے لئے حاضر ہوں کب تک لکھ کر دینی ہے؟
فی البدیہہ نہیں، مشاعرے کے لئے موجودہ غزلوں جنہیں اصلاح سخن میں محض پوسٹ کیا گیا ہے، ان پر کوئی محنت نہیں کی گئی ہے، انہیں میں سے منتخب کر کے مشاعرے میں ان لائن زوم پر یا جو پلان بنے، اس طرح پیش کرنی ہے
 
اشرف علی

محفلین

الف عین

لائبریرین
یہ کیسے ہوتا ہے یہ تو پتا نہیں ہے
اوپر مینو میں بائیں طرف 'مکالمات' پر کلک کر کے مراسلہ جس مخصوص رکن یا ارکان کو بھیجنا ہے، ان کے نام شامل کر دیں۔ مکالمات اس وقت ظاہر ہوں گے جب آپ لاگ ان کیے ہوئے ہوں گے
 
اشرف علی

محفلین
اوپر مینو میں بائیں طرف 'مکالمات' پر کلک کر کے مراسلہ جس مخصوص رکن یا ارکان کو بھیجنا ہے، ان کے نام شامل کر دیں۔ مکالمات اس وقت ظاہر ہوں گے جب آپ لاگ ان کیے ہوئے ہوں گے
بہت بہت شکریہ سر
کوشش کر کے دیکھتا ہوں
 
صابرہ امین

لائبریرین
بٹیا ہمیں بھی سننے اور دیکھنے والوں اور واہ واہ کرنے والوں شامل کیا جائے ۔۔۔اگر کوئی شاعر زیادہ ٹنُ ہوکے سوئمنگ پول کی طرف ڈبکی لگانے جارہا ہوگا تو روک بھی لیں گے :):):):):)
مشاعرے سے پہلے ہی آپ نے مشاعرہ لوٹ لیا ۔ ۔ :D
 
اب تک ماشاء اللہ 16-15 محفلین نے شرکت کی ہامی بھر لی ہے ۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے مشورے کے مطابق کیا مشاعرے کو جولائی کے آخر تک موخر کر دیا جانا چاہیے؟
احباب سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں اپنی رائے کا جلد اظہار فرما دیں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ جزاک اللہ
 
جی بہتر مشورہ ہے۔ شعراء کی خواہش ہوتی ہے کہ کچھ نہ کچھ نیا ہی پیش کیا جائے، تو کچھ وقت ملنا چاہیے۔
مصرعِ طرح آ جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ :)
 
Top