عاشق گلہ کرے تو کرے کیوں سماج کا

عاشق گلہ کرے تو کرے کیوں سماج کا
خود کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا

لت شاعری میں پڑ گئی ہے اقتدار کی
ورنہ ہمیں دماغ کہاں تخت و تاج کا

چارہ گراں امید کا دامن نہ چھوڑیے
بیمار کو تو چاؤ بہت ہے علاج کا

مجھ کو تو آب و ناں ہی بہت ہے جہاں پناہ
پیاسا ہوں خون کا نہ میں بھوکا خراج کا

جو جی میں آئے ہانکیے جدت کے نام پر
کچھ ذوق سے نہیں ہے تعلق رواج کا

کہنے کو آج عشق کِیا کل وصال ہے
راحیلؔ اختیار نہ کل کا نہ آج کا

راحیلؔ فاروق​
 

عاطف ملک

محفلین
کیا کہنے راحیل بھیا!
بہت خوب.....ذیل کے شعر تو بہت پسند آئے۔
مجھ کو تو آب و ناں ہی بہت ہے جہاں پناہ
پیاسا ہوں خون کا نہ میں بھوکا خراج کا

جو جی میں آئے ہانکیے جدت کے نام پر
کچھ ذوق سے نہیں ہے تعلق رواج کا

کہنے کو آج عشق کِیا کل وصال ہے
راحیلؔ اختیار نہ کل کا نہ آج کا
ڈھیر ساری داد اور بہت سی دعائیں آپ کیلیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
 
عاشق گلہ کرے تو کرے کیوں سماج کا
خود کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا

لت شاعری میں پڑ گئی ہے اقتدار کی
ورنہ ہمیں دماغ کہاں تخت و تاج کا

جو جی میں آئے ہانکیے جدت کے نام پر
کچھ ذوق سے نہیں ہے تعلق رواج کا

کہنے کو آج عشق کِیا کل وصال ہے
راحیلؔ اختیار نہ کل کا نہ آج کا
بھیا زبردست اور لاجواب ۔۔ جتنی بھی تعریف کریں کم ہے ۔
" جو جی میں آئے ہانکیے جدت کے نام پر "
بے مثال ۔
 
راحیل بھائی، بہت عمدہ۔
چارہ گراں امید کا دامن نہ چھوڑیے
بیمار کو تو چاؤ بہت ہے علاج کا

جو جی میں آئے ہانکیے جدت کے نام پر
کچھ ذوق سے نہیں ہے تعلق رواج کا
کیا کہنے

تاخیر سے داد پر معذرت۔ اس دن کیفیت کچھ اور تھی، صرف ریٹنگ پر اکتفا کر گیا تھا۔ :)
 
بہت ہی عمدہ ۔۔۔۔بہت اعلیٰ ۔۔۔۔بہت ہی پیارا لکھتے ہیں آپ بہت سی داد جناب کے لیے اور اربوں کھربوں دعائیں بھی اللہ سلامت رکھے آمین اور ہر دم خوشیوں سے نوازے آمین
 

سید عمران

محفلین
عاشق گلہ کرے تو کرے کیوں سماج کا
خود کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا

چارہ گراں امید کا دامن نہ چھوڑیے
بیمار کو تو چاؤ بہت ہے علاج کا​
سارے ہی اشعار اچھے بھی ہیں اور کام کے بھی۔۔۔
لیکن ایک موٹیویشنل اسپیکر کی حیثیت سے میرے لیے یہ دو اشعار تو سمجھو شہ سرخیاں ہیں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
سارے ہی اشعار اچھے بھی ہیں اور کام کے بھی۔۔۔
لیکن ایک موٹیویشنل اسپیکر کی حیثیت سے میرے لیے یہ دو اشعار تو سمجھو شہ سرخیاں ہیں!!!

انتہائی معلوماتی!

آپ موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔

ہمیں کیا موٹیویشن ملنے والی ہے آپ سے؟ :)
 

با ادب

محفلین
بہت خوب راحیل میاں. . . ہر شعر پہ بے ساختہ داد نکلتی ہے منہ سے. . . اتنی روانی اللہ نے آپکے قلم.میں رکھی ہے ماشاءاللہ کہ ہمیں رشک آتا ہے بعض اوقات تو حسد بھی. ہم.تو آج تک محبوب پہ تف کے دائرے سے نہیں نکلے.
اور اب تو آپ نے سولہ آنے کا مصرعہ کہا ہے.
جو جی میں آئے ہانکئیے جدت کے نام پہ
واہ واہ. . بہت اعلیٰ بہت خوب بے حد شان دار. . .
 
سب احباب کا شکریہ۔ میں آپ کی محبتوں کا قرض‌دار ہوں اور رہوں گا۔
راحیل بھائی سے معذرت!
معذرت نہ کیا کرو۔ پیروڈی اچھی کر لیتے ہو۔ مگر اس پر اپنی اتنی توانائیاں ضائع نہ کرو تو بہتر ہے۔
تاخیر سے داد پر معذرت۔ اس دن کیفیت کچھ اور تھی، صرف ریٹنگ پر اکتفا کر گیا تھا۔ :)
حسابِ دوستاں در دل، تابشؔ بھائی۔ جب تک اخلاص قائم ہے الفاظ کے بغیر بھی گزارا ہو سکتا ہے۔
 

عاطف ملک

محفلین
معذرت نہ کیا کرو۔ پیروڈی اچھی کر لیتے ہو۔ مگر اس پر اپنی اتنی توانائیاں ضائع نہ کرو تو بہتر ہے۔
مرشدی،آپ کی محبت بجا۔
لیکن پیروڈی تو میں بہت کم وقت میں اور بہت کم توانائی صرف کر کے لکھ لیتا ہوں۔
البتہ سنجیدہ پر محنت کرتا ہوں،توانائی صرف کرتا ہوں اور حسبِ استظاعت کرتا ہوں۔
لیکن اس میں اکثر کمی رہ جاتی ہے :)
اسی غم میں گھل کر وزن کم کر لیا ہے ;):LOL:
انشااللہ اس پر محنت جاری رہے گی۔
آپ کی دعائیں اور رہنمائی درکار ہے۔
 
Top