تاسف ضرورت دعا ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دعا مومن کا اسلحہ ہے۔

ہمارے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ یہ کہ، جب ہر جگہ سے نا امید ہو جاتے ہیں۔ تب ہمیں خدا کا بھی خیال آجاتا ہے۔ اور پھر آخر میں بارگاہ الہی میں دعا کرنے کو حاضر ہوجاتے ہیں۔ بڑے مطلب پرست ہیں۔ لیکن پھر بھی خدا کی رحمت دیکھیں کہ ہر دفعہ ہماری دعا قبول کرکے ہمیں سربلند کرتا ہے۔ لیکن ہم ہیں کہ اپنے اعمال سے باز نہیں آتے۔ دوبارہ جب کوئی مشکل پیش آتی ہے، پھر دوبارہ وہی کرتے ہیں۔
خیر یہ مقدمہ اس لیے بیان کیا ہے کہ آجکل میرے ساتھ بھی ایک مشکل پیش آگئی ہے۔ اور خدا کے علاوہ کوئی نظر نہیں آرہا جو اس مشکل کو حل کرسکتے۔ اور اب ہم بارگاہ الہی میں حاضر ہیں۔
ظاہر ہے اپنی دعا اپنے بارے میں تو قبول ہوتی ہی ہے۔ لیکن دوسروں کے لیے دعا کرنا خدا کو زیادہ پسند ہے۔
تو میری تمام دینی و محفلی بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ میرے اس کام کے لیے دعا فرمائیں۔ امید ہے کہ آپ کی دعاوں کی خاطر میرا یہ کام ہوجائے۔

شکریہ
خواستار دعا
سید محمد نقوی
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی مشکلات آسان فرمائے اور آپ کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازے۔
 

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کا احسن حل عطا فرمائے اور آپ کی نیک خواہشات کو پورا فرمائے۔ آمین ثم آمین!
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ تبارک و تعالی آپ کی جملہ مشکلات کو رفع فرمادے اور ہم سب کی بھی دعائیں قبول فرمائے آمین
 

dxbgraphics

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کو حل فرمائے۔ اور تمام مسلمانوں کو خیر برکت عافیت ہدایت عزت اور رحمت سے نوازے۔ آمین
 

مدرس

محفلین
اللہ آپ کے تمام کاموں‌کا کفیل ہو جائے دنیا وآخرت میں
اور ایسی جگہ سے آپ کے راستے بنائے جو آپ کے گمان میں‌بھی نہ ہو
اللہ آپ کو تقوی نصیب فر مائے
یہ تمام دعائیں‌تمام مسلمانوں‌کے لئے
خاص میرے اور نقوی صا حب کے لئے
 

فرذوق احمد

محفلین
اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کی جو بھی پریشانی ہے ،اللہ اُسے حل فرمائے اور آپ کو سکون اور اطمینان عطا فرمائے ، بیشک اللہ ہماری دعاؤں کو سننے والا نہایت مہربان ہے /
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top