بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

عباد اللہ

محفلین
آپ اور میں ادب ہی ڈھونڈیں گے
ہو گیا سارا مُلک جب برباد
:)
"فکرِ ہر کس بہ قدرِ ہمت ہے"
بادشاہِ سخن کا ہے ارشاد
اک ذرا پست حوصلہ ہیں ہم
کچھ ذرا کم ہے اپنی استعداد
یہ تو بس اپنی اپنی ڈفلی ہے
آپ ہیں اپنی رائے میں آزاد
ہم کو خاطر ہے آپ کی منظور
پوچھتے ہیں میاں بصد فریاد
یہ جو ہیں مسئلے سیاست کے
حل ہوں کیونکر بہ تیشۂ فرہاد؟
 
آخری تدوین:
Top