عبدالرحمٰن چغتائی (1899-1975)
دن اور رات کے ملنے کی ساعت جھٹپٹے کا وقت کہلاتی ہے تو صدیوں کا سنگھم تو گویا زمانوں کا سفر ہوا۔ چغتائی بیسویں صدی کی دہلیز پر لاہور کے قریب موضع باغبانپورہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد میو سکول آف آرٹ میں مدرس ہوئے۔ ماسٹر عبدالرحمٰن سے استاد چغتائی کے درجے کو پہنچے۔ مشرق کی معروف دو جہتی ٹیکنیک میں ایلورا اجنتا کی مدور ڈھلانوں اور منور گولائیوں کو مغل لباس پہنا کر اسلامی عنوان جمائے۔ سکہ جم گیا۔ والیان ریاست کی سرپرستی میں ہندو دیو مالا کو مصور کرنے میں عار نہیں تھا۔ تقسیم کے بعد مصور پاکستان قرار پائے۔