شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
دو چار دنوں تک رہے گا خوابوں کا سلسلہ
پھر حشر تک رہے گا عذابوں کا سلسلہ

غم زندگی تو ہم سہہ ہی لیں گے شہزاد
گر ہو ہمیشہ تیری چاہتوں کا سلسلہ۔۔۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت ہے
جہانِ رزق میں توقیر ِ اہلِ حاجت کیا

شکم کی آگ لیئے پھر رہی ہے شہر بہ شہر
سگِ زمانہ ہیں ہم کیا ہماری ہجرت کیا

دمشقِ مصلحت و کوفہِ نفاق کے بیچ
فغانِ قافلہِ بے نوا کی قیمت کیا

مالِ عزتِ ساداتٍ عشق دیکھ کہ ہم
بدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا

افتخار عارف
 

سارا

محفلین
تینوں میری ہمدم ہیں
خواہش ناتمام‘رات اور اداسی

آج پھیر تیرے نام کی
شام‘ رات اور اداسی۔۔۔
 

سارا

محفلین
کسی سے ہاتھ کسی سے نظر ملاتے ہوئے
میں بجھ رہی ہوں رواداریاں نبھاتے ہوئے

کسی کو میرے دکھوں کی خبر ہو بھی کیسے
میں ہر ایک سے ملتی ہوں مسکراتے ہوئے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top